Tag: jawad zarif

  • تہران: خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات

    تہران: خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات

    تہران: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج صبح ہی ایران پہنچے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خواجہ آصف کا استقبال کیا۔

    بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔

    ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد خواجہ آصف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک ایران باہمی تعلقات، بین الاقوامی اورخطے کی صورتحال اور امریکا کی نئی افغان پالیسی اور خطے پر اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس سے قبل چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے خارجہ پالیسی کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


     

  • ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کےمختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو  طرفہ تعلقات اورتعاون کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ا س موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، ایران کو بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔

    ملاقات میں چوہدری نثار کا کہنا ہے پاکستان کے ایران سےجغرافیائی ، مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں، بہترتعلقات کی راہ میں کسی چیزکوحائل نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان کے ایران سے جغرافیائی ، مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں، بہتر تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اوردوست ہی نہیں ایک برادراسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کےعوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں، ایرانی وفدپاکستانی قیادت سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

  • اسلام آباد:ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے، جواد ظریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکرہمیشہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے،پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ایئر پورٹ پر جواد ظریف اور ان کے ساتھ موجود وفد کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

    جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان میں آکر ہمیشہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پہلی علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ تنظیم علاقائی روابط کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کرے۔

  • ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اوراس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں جوہری معاہدے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور ایرانی تحفظات کو دور کرنے کےلیے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔

    ایران کے جوہری پروگرام کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اورامریکہ نے حتمی معاہدے نہ ہونے کی صورت میں تیس جون کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے سے انکار کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران اورفرانس کی جانب سے معاہدے پرنظرِثانی کے لیےڈیڈلائن کی مدت میں جولائی تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مغرب اورایران کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی صورت میں ایران خطے میں طاقت کے ایک نئے مرکز کے طور پرابھرکرسامنے آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر امریکہ کے دیرینہ حلیف اسرائیل اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

  • ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایتھنز: ایران کےوزیرخارجہ کاکہناہےکہ مذاکرات میں شامل ممالک کی جانب سےحدسےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوایران کےجوہری پروگرام پرسمجھوتہ کرنا مشکل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کےدورےپرآئےہوئےایران کےوزیرِخارجہ جواد ظریف نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتےہوئےکہاکہ انھیں امید ہےکہ ایران کےجوہری پروگرام پرایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان مذاکرات کسی حتمی سمجھوتے پرپہنچ جائیں گے۔

    انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہارکیا کہ اگرعالمی طاقتوں کی جانب سےحد سےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوکسی حتمی سمجھوتہ کا امکان مشکل ہوگا۔

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اب جتنا جلد ممکن ہواس معاہدے کی تفصیلات طےکرناضروری ہےتاکہ وہ تعزیرات اٹھالی جائیں جن کے باعث ایرانی معیشت کو نقصان کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اورامریکی وزیرخارجہ جان کیری ہفتےکوجینیوا میں ملاقات کرنےوالے ہیں تاکہ حتمی مذاکرات سےمتعلق تفصیلات طے کی جاسکیں۔

    ایران اورامریکہ سمیت دیگرمغربی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے سے اسرائیل اور سعودی عرب سمیت خطے کے ایران مخالف ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان حتمی معاہدہ تیس جون 2015 تک طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں۔ معاہدے کے طے پا جانے کی صورت میں ایران خطے میں ایک پراثر معاشی اورعسکری قوت بن کرابھرے گا۔

  • یمن کا تنازعہ ایران امریکہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے، جان کیری

    یمن کا تنازعہ ایران امریکہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے، جان کیری

    نیویارک: امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام پر ہونے والی طویل اور سخت مذاکرات بالاخر کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے، ساتھ ہی ساتھ یمن کے تنازعے کا بھی حل تلاش کیا جائے گا۔

    جان کیری کی ایران کے وزیرِ خارجہ سے اس ماہ کے اوائل میں سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے آٹھ روز طویل مذاکرات کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تمام تر توجہ اس جوہری معاہدے پر مبذول ہے۔

    ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عراق میں دولت اسلامیہ اور یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل جیسے سلگتے ہوئے مسائل پراظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی راہ میں رخنہ ہیں۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی قبائل کی حمایت کے سبب یمن کا تنازعہ لازمی طور پر زیر بحث آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپیل کریں گے کہ یمن میں جاری تشدد کی لہرکو کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ یمن میں غیرملکی مداخلت بند ہونی چاہیے اور یمن کی عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونےوالے سخت ترین مذاکرات کے بعد بالاخر 30 جون کو جوہری معاہدے پر دستخط ہونے جارہے ہیں جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایران ایک نئے کردار میں ابھر کر سامنے آئے گا۔

  • ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے 2روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے 2روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    زرائو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد ہوگا، جس میں ایران کے دو نائب وزیرِ خارجہ بھی شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیرِاعظم نوازشریف ، وزیرِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جو یمن میں ہونے والی جنگ میں ایران کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان دنوں شٹل ڈپلومیسی میں مصروف ہیں۔ کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں ۔

    اس حوالے سے بھی ان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ جو عمان کے دورے پر دارلحکومت مسقط سے اپنے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

  • اسرائیل نے جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، ایران

    اسرائیل نے جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، ایران

    تہران:  ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، جس کے باعث معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    اسرائیلی فورسز نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے گھروں، طبی مراکز، مساجد کو بھی نشانہ بنایا،غزہ میں جاری جنگ میں خواتین، بجوں سمیت کم ازکم چھ سو تیس فلسطین جاں بحق ہوگئے ہیں۔