Tag: jawan

  • ’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

    ’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

    بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر ایٹلی کی فلم ’’جوان‘‘ نے پچھلی فلم ’’پٹھان‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز ہوتے ہی جو کھڑکی توڑ رش لیا، اب باکس آفس کلیکشنز کی صورت میں اس کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، اور اس نے تاریخ رقم کر دی ہے، محض 17 دنوں ہی میں اس نے ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    جوان نے ریلیز کے 16 دنوں کے اندر ’غدر 2‘ کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، اور اب 17 دنوں میں فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلم کی آمدن میں ایک دم سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور فلم کی باکس آفس کمائی پٹھان سے آگے نکل گئی۔

    سولہویں دن جوان نے 7 کروڑ روپے کمائے اور ’غدر 2‘ کے مجموعی کلیکشن 532.93 کروڑ روپے کو پیچھے چھوڑا، ریلیز کے سترہ ویں دن 12 کروڑ روپے کمانے کے ساتھ جوان کی 17 دنوں کی مجموعی کمائی 545.58 کروڑ روپے ہو گئی۔

    فلم ’پٹھان‘ کا لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈ 543.5 کروڑ روپے تھا، جس کو ’جوان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، جوان بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔، اور پانچ سو کلب عبور کر کے اب ہدف 600 کروڑ روپے کا کلب ہے، امکان ہے جلد فلم یہ ہدف بھی حاصل کر لے گی۔

  • فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد شاہ رخ کا ٹوئٹ

    فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد شاہ رخ کا ٹوئٹ

    بالی ووڈ فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی پر کنگ خان نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اداکار شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’جوان‘ نے پہلے ہی دن سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کر دیے، اوپننگ ڈے پر 75 کروڑ روپے کما کر ریکارڈ بنا لیا ہے جب کہ انٹرنیشنل سینما میں کمائی 130 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

    اس کامیابی پر شاہ رخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’جوان کے لیے تمام محبتوں اور تعریفوں کا شکریہ، سلامت اور خوش رہیں۔‘‘

    بالی ووڈ کنگ نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ فلمیں دیکھتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتے رہیں، میں جلد ہی انھیں دیکھنے لوٹوں گا، تب تک جوان کے ساتھ تھیٹرز میں پارٹی کا لطف لیں۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر ایٹلی اور شاہ رخ کی فلم جوان نے ہندی سنیما کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جوان نے دوسرے دن 53 کروڑ روپے کمائے، جو شاہ رخ کی پچھلی فلم پٹھان کے پہلے دن کی کمائی کے قریب ہے، جس کا پہلے دن کا بزنس 57 کروڑ تھا۔ یوں فلم جوان کا دو دن کا مجموعی بزنس 127 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

  • ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ آخر کار منظر عام پر آگئی ہے اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جس کی مداحوں کو امید تھی، یہ فلم ایکشن، ڈرامہ، تھرل، رومانس سے بھر پور ہے۔

    ہندی میں جوان کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر ریلیز سے کچھ دن پہلے تک اس کی جھلک منظر عام پر آتی رہی تاہم اب ایک آفیشل ٹریلر کو  بہترین انداز میں جاری کیا گیا ہے، جس میں اداکار شاہ رخ اور اداکارہ نینتھارا کی موجدگی کو پہلی بار دیکھا گیا۔

    شاہ رخ خان اس فلم میں ایک سابق فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ 6 خواتین پر مشتمل ایک ٹیم چلاتے ہیں اس دوران وہ ملک بھر میں مختلف ڈکیتیوں کو روکتے ہیں۔

    ٹریلر میں شاہ رخ  ایک میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں اس کیس میں اداکارہ نینتھارا کے پولیس افسر کو کیس کا انچارج بنا دیا جاتا ہے، جو جوان سے پوچھتی ہے کہ اب تم کیا چاہتے ہو جس پر شاہ رخ کہتے ہیں مجھے ’عالیہ بھٹ‘ چاہیے۔

    ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ نے فلم جوان میں ماضی میں نینتھارا سے شادی کی تھی کیونکہ کچھ مناظر میں  دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کو بھی دیکھا گیا۔

    اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اسپشل کریکٹر میں دیکھا گیا، انہوں نے ریسلنگ میچ میں شاہ رخ کو شکست دی، اس کے علاہ وجے سیتھوپتی مختلف اوتاروں میں نظر آتے ہیں، اس فلم میں وہ ’دنیا کے چوتھے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم اگلے ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • شاہ رخ نے ’جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کر کے لوگوں کے بے تابی مزید بڑھا دی

    شاہ رخ نے ’جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کر کے لوگوں کے بے تابی مزید بڑھا دی

    شائقین کو جس فلم کا شدت سے انتظار ہے وہ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ ہے اور کنگ خان نے مداحوں کی بے تابی مزید بڑھاتے ہوئے جوان کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔

    ایکشن سے بھرپور نئے پوسٹر میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی نین تھارا کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ جدید ہتھیار اٹھائے کمانڈو پوز میں نظر آرہی ہیں جبکہ انھوں نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

    فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ نین تھارا اس میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، مذکورہ پوسٹر شائقین فلم کو کافی پسند آرہا ہے کیوں کہ اسکرین پر پہلی بار شاہ رخ اور نین تھارا اس طرح کے کرداروں میں ساتھ نظر آئیں گے۔

    ’جوان‘ میں نین تھارا اور شاہ رخ کان کو ایکشن کے ایک الگ ہی لیول پر دکھا گیا ہے، جیسا کہ پوسٹر سے ظاہر ہے، اسکرین پر نین تھارا کو ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا، یقیناً شائقین فلم کے لیے ایک بڑی خاص بات ہوگی۔

    واضح رہے کہ جوان ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض سائوتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایتلی نبھارہے ہیں۔

    گوری خان اور گورو ورما کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کی جانے والی فلم 7 ستمبر کو بھارتی سنیمائوں کی زینت بنے گی جسے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • شاہ رخ خان کے آنے والی فلموں سے متعلق انکشافات

    شاہ رخ خان کے آنے والی فلموں سے متعلق انکشافات

    کنگ خان نے نئی آنے والی فلموں ’جوان‘، ’پٹھان‘، اور ’ڈنکی‘، سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فلموں سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

    ’پٹھان ‘ آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

    سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کو ادتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    ’شاہ رخ خان فلم پٹھان‘ کے ذریعے تقریبا نصف دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے جبکہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی، ناقدین کی جانب سے بھی فلموں پہلے سے ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    پٹھان میں شاہ رخ جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گے جس کی تلاش میں ناصرف خفیہ ادارے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی انہیں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

    فلم کے دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹیزر سے اشارہ ملتا ہے کہ دپیکا اور جان یا تو شاہ رخ خان کے دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر ان کی ہی کے نقش قدم پر چلیں گے۔

    مزاحیہ فلم ’ڈنکی‘

    ’دی ڈیڈ لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی‘ سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری مزاحیہ فلم کا نام انگریزی میں ’ڈونکی‘ ہے لیکن بھارت میں اس لفظ کا تلفظ ’ڈنکی‘ ہے اور پنجابی میں بھی اسے ’ڈنکی‘ ہی کہتے ہیں۔‘

    کنگ خان نے فلم سے متعلق کہا کہ ’فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی ہیں جبکہ فلم میں‌ تاپسی پنوں‌ اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گی، اس کی کہانی مصنف ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’راجو ہیرانی کی فلمیں مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں اور اس میں جذبات کا عنصر بھی موجود ہوتا ہے۔‘

    ڈنکی کہانی سے متعلق شاہ رخ خان نے بس اتنا بتایا کہ ’یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو فون آنے پر گھر واپس آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔‘

    جوان آئندہ سال جون میں ریلیز ہوگی

    جوان کے فلم ساز ایٹلی ہیں جبکہ اسے شاہ رخ خان کے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور اس کی پروڈیوسر ان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ سال جون میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    جوان کی کہانی سے متعلق ایٹلی نے بتایا کہ فلم میں ایکشن، ڈرامہ، جذبات کا عنصر موجود ہے کہانی سے سبھی لطف اندوز ہوں گے جبکہ فلم ہندی، تامل، ملیالم، اور کناڈا زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔