Tag: Jawani Phir Nahi Aani

  • جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کے ٹائٹل سانگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل موہ لیے۔

    ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے بنایا گیا جس میں پنجابی بھنگڑے اور ریپ میوزک شامل کیا گیا، اٹھارہ سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور احمد علی بٹ نظر آرہے ہیں۔

    ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چودہری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کے لیے معروف بالی ووڈ اداکار کی نیک تمنائیں

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثروت گیلانی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل کا بھی حصہ

    ثروت گیلانی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل کا بھی حصہ

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا دوسرا حصہ بننے جارہا ہے اور معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دوسرے حصے میں ثروت گیلانی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

    At the Kidney Center Dinner. Thank you #sadafmalaterre for the beautiful dress. #sadafmalaterreclothing

    A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

    فلم کے پہلے حصے میں ثروت گیلانی نے ایک پشتون خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے غریب شوہر سے سخت بیزار ہوتی ہے اور اس سے جھگڑتی رہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ثروت گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے حصے میں حمزہ علی عباسی، سوہائے علی ابڑو اور عائشہ خان نہیں ہوں گے، تاہم فہد مصطفیٰ ضرور جلوہ گر ہوں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کردیا جائے گا اور اس بار ان کا ارادہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں کی جائے۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی فلمز کی پیشکش جوانی پھر نہیں آنی سال 2015 کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے مصنف واسع چوہدری جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔