Tag: jawani phir nahi ani 2

  • فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کی جائے گی، فلم کے دو گانوں اور ٹریلر نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔ جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان، ماورا حسین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں سجایا گیا، جہاں فلمی ستاروں نے شرکت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

    اس موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی، فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ پارٹ ون کی طرح جوانی پھر نہیں آنی کا دوسرا پارٹ بھی کامیڈی سے بھرپور ہے، فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت تین ممالک میں کی گئی ہے۔

    فلم کا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کیا گیا تھا، گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں، گانے کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

  • فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کا کراچی میں رنگا پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں رومینس اور کامیڈی پر مبنی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں سجایا گیا، ریڈ کارپیٹ، جہاں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی، فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ پارٹ ون کی طرح جوانی پھر نہیں آنی کا دوسرا پارٹ بھی کامیڈی سے بھرپور ہے، فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت تین ممالک میں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان، ماورا حسین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

    قبل ازیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو کے فنکاروں نے زندہ دلان لاہور کے ساتھ وقت گزارا، سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف بھی دئیے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فلم کا نیا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کردیا گیا، گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں۔

    گانے کو مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اس کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

  • مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا نیا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کردیا گیا۔ گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں۔

    اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور سکس سگما پلس پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ایک اور گانے نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے۔

    گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ معروف اداکارہ سارہ لورین پر فلمایا گیا ہے۔

    گانے کو مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اس کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ سنہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ہے جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

    چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

    جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، کبریٰ خان، ماورا ہوکین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

    فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔


     

  • فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلم سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، 6 سگما فلمز پلس کی مشترکہ پیش کش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو ہزار پندرہ میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، جوانی پھر نہیں آئی 2 کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کراچی کے سنیما ہال میں کی گئی، لانچنگ تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آئی ٹو میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، ثروت گیلانی، عروہ حسین، کبریٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ڈراما، موج ستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔