Tag: jawed hashmi

  • انتخابات میں شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی،جاوید ہاشمی

    انتخابات میں شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی،جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاسی رہنماء جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ، مجھے شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اسی فیصد اراکین نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں داخل ہوگئے ہیں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی انتخابات میں شکست دے کرکون سا دہلی کا لال قلعہ فتح کر لیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہاں بلوا کر میرے خلاف عوام کےغم و غصہ کا اظہار کروانا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کی ضرورت نہیں ،اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ حکومت اور شاہ محمود کیا کر رہے ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کی غفلت سے سانحہ ملتان رونما ہوا،جاوید ہاشمی

    شاہ محمود قریشی کی غفلت سے سانحہ ملتان رونما ہوا،جاوید ہاشمی

    ملتان:  سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی غفلت ولاپرواہی نہ برتتے تو سانحہ ملتان رونما نہ ہوتا۔ملتان میں پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو بتادیا گیا تھا کہ جلسے میں بھگڈر مچ گئی ہے۔

    لہذا عمران خان کو تقریر معطل کرنے کو کہا جائے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ معمولی بات ہے،انہوں نے کہا ہم کیسی سیاست کررہے ہیں کہ ہرموقع پر لاشوں کے گرنے کا انتظار کرتے ہیں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھاکہ پارٹی میں کچھ لوگ عمران خان کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے وہ سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

  • جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان

    جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاویدہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتادیاتھاتحریک انصاف پربرےدن آچکےہیں، ایسی پارٹی کا رُکن نہیں رہناچاہتاجو جمہوریت کے خلاف سازش کرے، کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے جو دراصل منافق ہیں ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ابھی میں آزاد ہوں اور کسی جماعت کا حصہ نہیں باقی باتیں اسمبلی میں جا کر کروں گا، واضع رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کر کے جواب طلبی کیلئےاسلام آباد بلالیا تھا۔

  • یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کیسا انقلاب ہے جس کے دو قائد ہیں، جاوید ہاشمی

    یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کیسا انقلاب ہے جس کے دو قائد ہیں، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں بنانا چاہتے تو وہ کیسے بن سکتے ہیں۔

    ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمیکا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں نہ بنیں لیکن سیاسی عمل سے تو گزریں، انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے خان صاحب کی سیاست ختم ہوجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسا انقلاب ہے جس کے دو لیڈر ہیں کیا یہ دونوں پاکستان کو آدھا آدھا تقسیم کریں گے، طاہرالقادری اور عمران خان ہرکام اکٹھے کرتے ہیں حتی کہ حملے بھی اکٹھے کرتے ہیں لاہور سے اسلام آباد بھی قدم سے قدم ملا کر گئے تھے وہ عوام کو اپنا ایجنڈا تو بتادیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کے کنٹینرکے باہر موسیقیاں اور ترانے جبکہ دوسرے کے کنٹینر کے باہر قوالیاں ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اگر ملتان کےجلسے میں بلایاگیا تو ضرور جائوں گا ویسے بھی میں پارٹی کا صدر ہوں میرے بغیر جلسہ کیسے ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ہی کہ دیں کہ اسپیکر ان کا استعفی قبول کرلیں۔ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیں بٹ اور کہلواتے شیخ ہیں جبکہ اس کے سارے بھائی بٹ کھلواتے ہیں میں حیران ہوں آخر یہ ماجرا کیا ہے۔

  • ملتان:شہریوں نے جاوید ہاشمی سےاپنے ووٹ کا حساب طلب کرلیا

    ملتان:شہریوں نے جاوید ہاشمی سےاپنے ووٹ کا حساب طلب کرلیا

    ملتان: مقامی افراد نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو روک کر بدتمیزی اور نا زیبا الفاظ استعمال کیے اور اپنے ووٹ کا حساب مانگ لیا ہے۔

    ملتان میں جاوید ہاشمی کی گاڑی مقامی افراد نے زبردستی روک لیا اور اپنے ووٹ کا حساب مانگا، مقامی افراد کی جانب سے جاوید ہاشمی کے ساتھ بدتمیزی اور نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

    جس پر جاوید ہاشمی بھی بھڑک اٹھے اور دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تلخ کلامی مزید بڑھنے سے پہلے ہی مقامی تاجروں نے معاملے کو حل کرا دیا۔

    بدتمیزی کرنے والے افراد کی جانب سے معذرت کے بعد جاوید ہاشمی روانہ ہوگئے۔

  • شوکازنوٹس کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، جاوید ہاشمی

    شوکازنوٹس کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان : شوکاز نوٹس محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صدرجاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے پی ٹی آئی کےشوکازنوٹس ملنےکی تصدیق کردی۔

    انہوں نے کہا کہ نوٹس میں آئین کے مطابق کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ جاوید ہاشمی نے تصدیق کی کہ پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملا ہے، میرا جُرم کیا ہے یہ نوٹس میں نہیں لکھا گیا ۔

    جاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو اب بھی پارٹی رہنماء ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کاآئین مضبوط ہے،اس طرح کسی ضلعی صدر کو بھی نہیں ہٹایا جاسکتا ۔

    جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں نوازلیگ نے اپنا کوئی امیدوارمیرے مدِ مقابل کھڑانہیں کیاہے جاوید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں شو کاز نوٹس کو کاغذ کا ایک ٹکڑا قراردیا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف جاوید ہاشمی سے متعلق کیا حل نکالے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔

  • عمران خان کا جاوید ہاشمی سےراستے جدا کرنےکااعلان

    عمران خان کا جاوید ہاشمی سےراستے جدا کرنےکااعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھےآگے بڑھنے کیلئے کسی کے کندھے کی ضرورت نہیں ہے، آج سے میرے اور جاوید ہاشمی کے راستے جُدا ہیں۔

    اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا تو کل رات قتل عام نہ ہوتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس تشدد سے اب تک 20 شہید جبکہ 500 زخمی ہو چکے ہیں۔

    تحریک اںصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے جاوید ہاشمی صاحب کی سوچ پر افسوس ہے، عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ میں نے یہ سب کسی کے اشارے پر کیا اگر مجھے اشارے مل رہے ہوتے یا کسی کے کندھوں پر آنا ہوتا تو پہلے ہی ہلہ بول دیتے لیکن ہمیں صرف ایک ہی اشارہ چاہئے وہ پاکستانی قوم کا ہے جو جاوید ہاشمی بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بیان پر بے حد افسوس ہوا آج سے ان کے اور میرے راستے جدا ہیں۔

    عمران خان نے استعفیٰ نہ دینے والوں کو بھی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں گرفتار کیا گیا تو سارا پاکستان بند کردیں گے، ہمیں آنسو گیس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کارکنان تیار رہیں ہم مقابلہ کریں گے، عوام اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو اپنا جمہوری حق استعمال کریں، احتجاج ہمارا حق ہے، آزادی کیلئے قربانی دینا ہوتی ہے، عوام سڑکوں پر آئیں ملک بھر میں احتجاج کریں اور راستے بند کردیں

  • جمہوریت کے خاتمے کے ذمہ دارعمران خان ہونگے،جاوید ہاشمی

    جمہوریت کے خاتمے کے ذمہ دارعمران خان ہونگے،جاوید ہاشمی

     اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہےکہ عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ ہم یہاں سے آگے نہیں جائیں گے، جمہوریت ختم ہونے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

    تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتا یا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آگے جانا ہماری مجبوری ہے آپ کو اختلاف ہے تو چلے جائیں۔ شاہ محمود قریشی بھی آگے جانے کے حق میں نہیں تھے۔عمران خان سے کہا کہ آگے لوگ مریں گے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہم نے کہا تھا کہ ہم ڈاکٹرطاہرالقادری کے پیروکار کیوں بن گئے ہیں ؟ عمران خان اس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جو جمہوریت تسلیم ہی نہیں کرتا۔

    پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور مارشل لاء کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہ گیا۔ خان صاحب اس شرمندگی سے بچائیں کہ ہم جمہوریت کیلئے بات نہ کرسکیں۔ عمران آج واپس آجائیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    علاوہ ازیں مخدوم جاوید ہاشمی نے پمزاسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تمام واقعے کی ذمہ دار حکومت ہے،جس طرح کے تشدد اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انتہائی افسوس ناک ہے،

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے مستقبل کی امید ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔

  • تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی دھرنے سے واپس چلے گئے

    تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی دھرنے سے واپس چلے گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی اسلام آباد کے دھرنے سے اپنے آبائی شہر ملتان پہنچ گئے۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے چودہ اگست سے جاری آزادی مارچ سے خود کو دوسری بار علحیدہ کیا، گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف سے ثالث بننے کی درخواست کو سینئر سیاستدانوں نے تنقید کی نظر سے دیکھا تھا۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ معاملے آرمی کے پاس لے جانے پر افسوس ہوا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کسی ناراضی کے وجہ سے نہیں گئے۔ جاوید ہاشمی قریبی دوست کی والد کے انتقال اور ساتھی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے ملتان گئے ہیں۔

    اس سے قبل بھی جاوید ہاشمی آزادی مارچ تحریک میں اس وقت بھی عمران خان سے ناراض ہوکر تحریک سے الگ ہو کر اپنے گھر چلے گئے تھے، جب چیئرمین تحریک انصاف نے ٹیکنو کریٹس کی حکومت کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی شدید علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم گزشتہ روز جب عمران خان تنہا آزادی کنٹینر کی چھت پر کھڑے ہو کر خطاب کر رہے تھے تو جاوید ہاشمی ان کو اکیلا دیکھ کو اسپتال سے ڈاکٹر کے منع کرنے کے باوجود دھرنے میں جا پہنچے اور عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہوگئے تھے، انہوں نے اعلان کیا تھا کہ میں عمران خان کو اکیلا نہیں دیکھ سکتا۔

  • جاوید ہاشمی مان گئے، مارچ کی قیادت کریں گے

    جاوید ہاشمی مان گئے، مارچ کی قیادت کریں گے

    ملتان : تحریک انصاف کا تین رکنی وفد جاوید ہاشمی کو منانے کے لئے ان کے گھر پہنچ گیا جس کے بعد جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں واپسی کےلئے راضی ہوگئے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو کرٹیس حکومت کے حوالے سے تحفظات تھے، عمران خان نے تحفظات دور کر دئیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ لگنے کی ضمانت عمران خان اور وہ ہیں، ان کی لاش پر ہی مارشل لا آسکتا ہے آئین سب سے اہم ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ کی ملکر قیادت کریں گے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ بحیثیت صدر تحریک انصاف اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ہمارے مارچ سے ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا اور اس کی ضمانت عمران خان سمیت پارٹی کا ایک ایک کارکن دیتا ہے اور اگر مارشل لگا لگا تو پہلے ہماری لاشیں اٹھانا ہوں گی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو رکاوٹیں لگائی ہیں وہ فوری ہٹائے کیونکہ یہ ملک کی آزادی نہیں بربادی کررہے ہیں۔

    اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے ان کا بھرم رکھا ہے وہ ان کے شکر گزار ہیں، جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور رہیں گے۔