Tag: jawed miandad

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا، جاوید میانداد

    چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا، جاوید میانداد

    کراچی : کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،
    جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں ملی تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔

    کرکٹ لیجنڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیں وہ پی سی بی چلاسکے، نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

  • جاوید میانداد نے پان کھلایا تو کیا ہوا؟؟ دیکھیے وسیم اکرم سے دلچسپ گفتگو

    جاوید میانداد نے پان کھلایا تو کیا ہوا؟؟ دیکھیے وسیم اکرم سے دلچسپ گفتگو

    کراچی : پاکستان ٹیم کے سابق لیجنڈری بالر وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر تھے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس ہیرو نے آے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی شیئر کیے۔

    سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ساتھی کھلاڑی جاوید میانداد کے حوالے سے بتایا کہ جاوید میانداد میرے محسن ہیں اور ان کی محبت اور شفقت کی وجہ سے مجھے بہت سی کامیابیاں ملیں۔

    پروگرام کے میزبان اور نمائندہ اے آر وائی نیوز شعیب جٹ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پان اور گٹکے سے اجتناب کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیوی کے انتقال کے بعد میں اپنے بچوں کے ساتھ لاہور سے کراچی آگیا بچے چھوٹے تھے پھر کچھ وقت گزار کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوایا اور ان کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کی تگ و دو میں لگا رہا۔

    کراچی اور لاہور کے مختلف کلچر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے جب کسی جگہ پر پان اور گٹکے کی پیک کے نشانات دیکھتا ہوں، کچھ لوگ پان کھا کر جگہ جکہ تھوکتے ہیں جو مناسب بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی بھی پان کھاتے تھے اور ایک بار انہوں نے مجھے بھی پان کھلایا تھا جس کو کھا کر مجھے چکر آگئے تھے جبکہ جاوید بھائی پان بہت نفاست سے کھاتے تھے۔

    بھارت میں کھیلی جانے والے کلکتہ میچ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر ٹنڈولکر کے رن آؤٹ ہونے پر تماشائی غصے میں بے قابو ہوگئے تھے کیونکہ اتفاق سے شعیب اختر ان کے سامنے آگیا تھا اور گیند بھی ڈائریکٹ وکٹوں پر لگی تھی۔

    گراؤنڈ میں لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا بہت مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ایسے میں سنیل گواسکر بھائی میرے پاس آئے اور کہا کہ ٹنڈولکر کو واپس بلالو لوگوں پر اچھا اثر پڑے گا تو میں نے کہا کہ نہیں بلاؤں گا اگر امپائر خود کہے گا تو پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

  • ‘قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمھارے ساتھ ہیں’

    ‘قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمھارے ساتھ ہیں’

    کراچی : معروف سابق کرکٹر اور قومی ہیرو جاوید میانداد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو لوٹنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، آپ قدم بڑھائیں سب آپکے ساتھ ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ حکومت کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کے ذمہ دار افراد کو بے نقاب کرنے پر جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،  وزیر اعظم کی بھی کوئی رعایت نہ کریں قدم بڑھائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔

    ان کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو دیکھیں

    انہوں نے مزید کہا کہ ان جیسے امیر لوگوں نے ابھی آٹا اور چینی مہنگی کرکے قوم کو لوٹا اور اب ادیگر چیزوں سے بھی قوم کو محروم کریں گے، لیکن وزیر اعظم صاحب آپ ان لوگوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیں، اللہ آپ کی مدد کرے گا ۔

  • عمران خان کو بطور وزیراعظم ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے، جاوید میانداد

    عمران خان کو بطور وزیراعظم ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے، جاوید میانداد

    کراچی : نامور سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے، بیٹنگ نہ کرانے پر آفریدی کو غصہ ہے تو مجھے معاف کردیں۔

    ان خیالات کا کاظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی رہا ہے کہ لوگوں نے اسے لوٹا، وہی ملک ترقی کرتا ہے جس کے عوام میں جیت کا جذبہ ہو، پاکستان میں چندہ جمع کر کے کیا چیز نہیں بن سکتی؟

    اوورسیز پاکستانیوں کو آزما چکے ہیں، پہلے لوگوں نے ان سے مدد مانگی اور کام نہیں کیا۔ تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں کمیٹیاں ڈال کر مسائل حل کریں، جاوید میانداد نے تجویز پیش کی کہ200،100روپے چندہ لے کر ہم کراچی کی سڑکیں ٹھیک کرسکتے ہیں، ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ سفارش کا ہے، اس ملک میں لوگوں کے پاس عقل تو بہت ہے لیکن پیسہ نہیں۔

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کہا ہے کہ ملک کیلئے میری تمام خدمات حاصل ہیں، جہانگیرخان بھی حاضر ہیں، وہ بھی اپنی خدمات دیں گے،

    ایک سوال کے جواب میں میانداد نے کہا کہ بیٹنگ نہ کرانے پر شاہد آفریدی کو اگر غصہ ہے تو وہ مجھے معاف کردیں، ہوسکتا ہے انجانے میں مجھ سے کچھ غلطیاں ہوئی ہوں

    صلاح الدین بھائی مل جائیں توان سے شاہد آفریدی کا پوچھنا، میرے انڈر بہت سے لڑکے کھیلے ان سے پوچھیں کہ میں کیسا تھا، اس کے علاوہ سعید انور بھائی اور دیگر بہت سے کھلاڑی ہیں ان سے میرے بارے میں پوچھ لیں، کتاب والوں کو تو مصالحہ چاہئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ عزت ملی ہے اور اچھی عزت ملی ہے، جب میں بیٹنگ کرنے جاتا تھا تو عوام کہتی تھی کہ اب ٹینشن ختم ہوگئی، آپ لوگوں کی دعائیں میرےساتھ ہوتی تھیں۔

  • میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان پر پورا بھروسہ ہے، جاوید میانداد

    میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان پر پورا بھروسہ ہے، جاوید میانداد

    کراچی : سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز ان کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھے عمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جاوید میانداد نے کہا کہ ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور بے انتہا محنت کی۔

    نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے، عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں، ان کی میں ضمانت دیتا ہوں، میرے بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں، آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسے کا استعمال کیا ہے، مجھےعمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جاوید میانداد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ الیکشن جیتنے والے امیدوار اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جیتنے والے امیدوار عوامی میڈیٹ کا احترام کریں اور ملک و قوم کی خدمت پر توجہ دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو اکتیس برس بیت گئے

    جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو اکتیس برس بیت گئے

    کراچی : شارجہ میں بھارت کے خلاف جاوید میانداد کے تاریخی اور لازوال چھکے کو آج اکتیس سال بیت گئے۔ پاکستان کرکٹ کا وہ تاریخی لمحہ کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے۔

    اٹھارہ اپریل 1986 کا دن بھارتیوں کیلئے دل دہلا دینے والا دن تھا کہ جب جاوید میانداد نے ان کی فتح کو شکست کی دھول چٹا دی۔ شارجہ کا اسٹیڈیم اور دوسری طرف پاکستان کا روائتی حریف بھارت تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے خلاف شارجہ کے میدان میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں پاکستان 246 رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کررہا تھا، یہ اس وقت شارجہ میں کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا سب سے بڑا مجموعہ تھا۔

     

    اُس یادگارمیچ کے آخری اوور کے لمحات کی ویڈیو قارئین کی نذر

    اس ہدف تعاقب میں پاکستان جاوید میانداد کی لازوال سنچری کی بدولت اس مقام تک پہنچا کہ آخری اوور کی آخری گیند پر 4 رنز کی ضرورت تھی۔

    مزید پڑھیں : جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی گونج 

    گراؤنڈ شائقین سے بھرا ہوا تھا، دوکھلاڑیوں پر سب کی نظریں لگی ہوئی تھیں، جاوید میانداد نے بھارت کے فاسٹ بولر چیتن شرما کو چھکا لگا دیا۔ جس کے بعد اسٹیڈیم کے بھارتی انکلوژر میں سناٹا چھا گیا، جبکہ پاکستانیوں کے انکلوژر میں جشن کا سماں ہوگیا۔

     مزید پڑھیں : اظہرمحمود نے میانداد کی یاد تازہ کردی

    جاوید میانداد نے پاکستان کو اپنے چھکے کی بدولت فاتح بنادیا۔ جاوید میانداد کا وہ ناقابل فراموش چھکا آج بھی بھارت کو بہت درد دیتا ہے۔

  • آئی سی سی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے، جاوید میانداد

    آئی سی سی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے، جاوید میانداد

    کراچی : سابق لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نےدعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شارجہ اسٹیڈیم کے بے تاج بادشاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیائے کرکٹ پرحکمرانی کی جبکہ آئی سی سی کرکٹ کوتباہ کرناچاہتی ہے، سابق کپتان اور لیجنڈ جاوید میانداد آئی سی سی پر برس پڑے۔

    پاکستان کی کرکٹ کوتباہ کرنے کا ذمہ دار آئی سی سی کو ٹھہرادیا۔کہتے ہیں آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ ہمیں بتائے، ہم نے کئی سال تک کرکٹ پر بادشاہت کی ہے۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ کھیلنےوالاہی کرکٹ ٹھیک کرسکتاہے، نجم سیٹھی اور شہریار خان کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں آتی ان کو وہ کام دئیے جائیں جو انہیں آتے ہوں۔ کرکٹ کو ان سے کوئی فائدہ نہیں۔یہ دونوں حضرات پی سی بی پر بوجھ ہیں۔

    جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ موجودہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

  • آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد: سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کوجارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو ہرصورت میں آسٹریلیا کوشکست دینا ہوگی ۔

     عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پر قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ آج کے اہم ترین میچ میں یونس خان کو تیسرے نمبر پر کھیلانا چاہے جبکہ یاسر خان کوبھی موقع دیا جانا چاہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ جیت کیلئے پاکستانی ٹیم کو حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    شائقین کرکٹ کو یقین ہے کہ پاکستان کل ضرور آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔

  • نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    اسلام آباد: گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور وار ٹہرادیا، عمران نے نواز شریف کو باؤنسر کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ملک کا جو حال کیا وہی کرکٹ کا حال ہوگیاہے ۔

    سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نجم سیٹھی کو غیر قانونی طور پر تعینات کرکے پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا۔

    سابق کپتان شجرکاری مہم میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ نظر آئے، عمران خان سے ٹیم کی ہار کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے کہا کرکٹ کے متعلق بات کر کے مجھے دکھی نہ کریں۔

  • وسیم اکرم کے بعد جاوید میانداد نے بھی عمران خان کی حمایت کردی

    وسیم اکرم کے بعد جاوید میانداد نے بھی عمران خان کی حمایت کردی

    کراچی : کپتان عمران خان کی حمایت میں انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی میدان میں کود پڑے۔ سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم اور لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نے بھی آزادی مارچ پر عمران خان کی حمایت کی ہے۔ میدان بدل گیا لیکن شہسوار وہی رہا۔ جو جذبہ انیس سو بانوے کے عالمی کپ میں عمران خان کے اندر موجود تھا آج بھی وہی جذبہ برقرار ہے۔

    حریفوں کی وکٹیں گرانے کے لئے کپتان نے کمر کس لی ہے۔ سیاست کے میدان میں کپتان ناکام نہ ہوں اس کے لئے پرانے وقتوں کے ساتھی ایک بار پھر سے اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کو عالمی چیمپئین بنانے والی ٹیم میں شامل کھلاڑی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

    سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کو لیڈر قرار دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے لیڈر لیڈر ہوتا ہے عمران خان ٹائیگر ہیں، آپ سلامت رہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

    ٹوئٹ لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد بھی عمران خان کے حمایتی نکلے۔ادھر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کپتان کے ساتھ ہیں۔ بائیس سال قبل تو عمران خان نے میدان مارلیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان کی موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کس طرح کی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔