Tag: Jaya Bachchan

  • کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’بگڑی ہوئی عورت‘ قرار دے دیا

    کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’بگڑی ہوئی عورت‘ قرار دے دیا

    بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمان کنگنا رناوت نے تجربہ کار اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے پر بھارتی سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان، اداکارہ اور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو بگڑی ہوئی عورت قرار دیدیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک شخص اداکارہ جیا بچن کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکارہ نے اس شخص کو دھکا دینے کے بعد ناراضی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص جیا بچن کے دھکا دینے کے بعد پیچھے ہٹا اور پھر ان سے معذرت بھی کی، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    تاہم اب کنگنا رناوت نے جیا بچن کے عمل کی مذمت کی ہے اور انہیں سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، شرمندگی و شرم کی علامت اور مراعات یافتہ خاتون قرار دیا ہے۔

    کنگنا نے لکھا ہے کہ لوگ ان کے نخرے اور بکواس صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن جی کی بیوی ہیں، سماج وادی ٹوپی مرغے کی کلغی جیسی لگتی ہے، جبکہ جیا بچن خود ایک لڑاکا مرغی کی طرح دکھائی دیتی ہیں، کتنی رسوائی اور شرم کی بات ہے۔

  • جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر  پھٹ پڑیں

    جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و بھارتی سیاستدان ایک بار پھر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں کے گزشتہ دنوں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن نے جیا بچن کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سیشن میں خطاب کیلئے مدعو کیا، انہوں نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شریمتی جیا امیتابھ بچن جی پلیز‘۔

    نام کے ساتھ امیتابھ بچن لگانا جیا بچن کو بلکل بھی اچھا نہیں لگا انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سمیت سب کو یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ’’میری ایک اپنی بھی الگ پہچان ہے صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہو جاتا‘‘۔

    تاہم گزشتہ روز راجیہ سبھا کے چیئر پرسن جگدیپ دھنکار نے ایک مرتبہ پھر جیا بچن کو ’شریمتی جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا جس پر جیا بچن نے کہا ’شکریہ سر آپ کو امیتابھ کا مطلب پتا ہے نا؟‘۔

    جواب میں جگدیپ دھنکار نے جیا بچن کو کہا کہ ’’آپ اپنا نام بدل لیجیے کیوں کہ جو نام الیکشن سرٹیفکیٹ میں آتا ہے اور جو نام یہاں درج کروایا جاتا ہے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

    جیا بچن نے کہا کہ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے نام سے جانی جائیں، کیا ان کی اپنی کوئی شناخت نہیں، ان کی اپنی کوئی حاصلات نہیں، ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں۔

    یہ سن کر جیا بچن بولیں ’ میں اپنے نام پر فخر کرتی ہوں اور مجھے امیتابھ بچن پر بھی فخر ہے، نام کا نیا ڈرامہ آپ لوگوں نے شروع کیا ہے۔ جو مرد ارکان پارلیمنٹ ہیں ان کے ناموں کے ساتھ بھی ان کی بیویوں کا نام لگنا چاہییے۔

    یہ سن کر راجیہ سبھا میں قہقہے گونج گئے جس پر جیا بچن نے کہا  کہ میں نام کے خلاف نہیں ہوں لیکن ہر فرد کی پہچان ہے جسے اس کے نام سے پکارا جانا چاہیے۔

  • جیا بچن راجیہ سبھا کیلیے دوبارہ نامزد

    جیا بچن راجیہ سبھا کیلیے دوبارہ نامزد

    بھارتی لیجنڈری اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن کو بھارت  کی ‘سماج وادی پارٹی’ نے اتر پردیش سے ایوان بالا کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن ماضی کی نامور اداکارہ رہیں اور ملکی سیاست میں ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن کو سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں میعاد کیلیے دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    امیتابھ بچن اور اہلیہ جیا کے مالی اثاثوں نے سب کے ہوش اڑا دیے

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ راجیہ سبھا کے لیے پانچویں بار کاغذات نامزدگی جمر کرانے والی جیا بچن پارٹی لیڈر رام گوپال یادو کا ریکارڈ توڑنے جارہی ہیں جو پانچ بار ایوان بالا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    27 فروری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے جیا بچن کے ساتھ پارٹی کے دیگر دو ارکان رام جی لال سمن اور آلوک رنجن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے ایوان میں کئی اداکار ممبر رہے لیکن کوئی بھی جیا بچن کی طرح فعال دکھائی نہیں دیا۔ 75 سالہ اداکارہ نے 2009 سے 2024 تک ایوان بالا میں 82 فیصد حاضر رہیں جو قومی اوسط 79 فیصد سے تین فیصد زیادہ ہے۔

  • میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور انڈسٹری کے بادشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ میری طاقت میری بیٹی شویتا ہے اور وہ میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہے۔

    امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندہ نے اپنی پوڈ کاسٹ سے تبدیل وڈکاسٹ میں گفتگو شیئر کی۔ جس میں انکے ساتھ انکی والدہ اور نانی جیا بچن نے شرکت کی۔

    اس وڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تینوں نے ملازمت پیشہ خواتین کو زندگی میں درپیش مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    تینوں نے اس موقع پر خواتین میں آپس کی دوستی اور تعلقات پر بھی گفتگو کی، اس دوران جیا بچن نے کہا کہ میری بیٹی شویتا میری طاقت ہیں اور میں اس معاملے میں میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہیں۔

  • احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن نے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کو احمقانہ فلم قرار دے دیا، تاہم شاہ رخ خان نے نہایت خوش دلی سے ان کے اس تبصرے کو قبول کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں موجودہ فلموں کے حوالے سے ایک مباحثہ ہوا جس میں جیا بچن بھی مدعو تھیں۔ رپورٹرز کو اکثر جھاڑ پلانے اور معمولی باتوں پر بدمزاجی کا مظاہرہ کرنے والی جیا اس موقع پر بھی ایک متنازعہ بات کہہ گئیں۔

    جیا نے کہا کہ سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی وجہ سے دیکھی۔

    غالباً جیا کو وہ فلم ذرا بھی پسند نہیں آئی لہٰذا انہوں نے اسے احمقانہ فلم قرار دیا۔

    جیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد وہ شاہ رخ خان کے پاس گئیں اور کہا کہ اگر وہ کیمرے کے سامنے اس طرح کی اوٹ پٹانگ حرکتیں کر سکتے ہیں تو یقیناً وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ خود کبھی کیمرے کے سامنے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرسکتیں، آج کل جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ان کا حصہ نہیں بن سکتیں اسی وجہ سے انہوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    مباحثے کے دوران جیا نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کا تبصرہ سن کر ذرا بھی ناراض نہیں ہوئے، انہوں نے نہایت خوشدلی سے مسکرا کر کہا، جیا آنٹی، یہ یقیناً ایک احمقانہ فلم ہوگی لیکن امر اکبر انتھونی سے زیادہ نہیں۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جیا بچن کے اس تبصرے کے بعد امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا اور ان سے جیا کے اس تبصرے پر معذرت کی، تاہم بھارتی ویب سائٹ کے اس مضمون کو شاہ رخ نے بے بنیاد اور گھٹیا قرار دیا۔