Tag: jeddah

  • جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

    جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

    جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر 11 جون کو 7 پروازیں حجاج کرام کو واپس لیکر پہنچیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہونے کے بعد حجاج کرام کی پہلی پرواز11 جون کی صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز ایس وی 3722 گیارہ جون کو 9 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

    حجاج کرام کی تیسری پرواز 11 جون کو لاہور میں 11 بج کر 50 منٹ پر پہنچے گی، جبکہ چوتھی حج پرواز 11 جون کو 12 بجکر 10 منٹ اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

    حجاج کرام کی پانچویں پرواز 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی، جبکہ چھٹی پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

    11جون کو حجاج کرام کی ساتویں پرواز 2 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی، جبکہ آٹھویں پرواز12 جون کو صبح 5 بجکر 20 منٹ اسلام آباد پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا ہو گیا ہے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔

    حجاج کرام نے قربانی کر کے احرام کھول دیے۔ لبیک اَلَّھُم لبیک (حاضر ہوں میں اللہ حاضر ہوں) کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔

    سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

    اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج

    حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ

    جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ

    جدہ: سعودی شہر جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ میں درجہ حرارت میں ایک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بعض مقامات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ درجہ حرارت کی محسوس کی جانے والی شدت 42 ڈگری ہے۔ گرمی میں اضافے کی وجہ مشرقی سمت سے چلنے والی خشک ہوا ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جدہ میں بعض مقامات پر 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ گیا تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اس موسم کا پہلا واقعہ تھا۔


    خادمِ حرمین شریفین کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کروانے کا اعلان


    ماہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی مشرق سے آنے والی ایک گھنی گرد و غبار کی لہر کے ساتھ نمودار ہوئی جس نے مکہ مکرمہ کے علاقے اور اس کے ساحلی مقامات، بشمول جدہ کو متاثر کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ہوائیں سعودی عرب کے مشرق میں واقع انتہائی گرم اور خشک صحرائی علاقوں سے اٹھتی ہیں، اور مکہ کی پہاڑیوں سے گزرتی ہوئی جدہ کی جانب آتی ہیں، آج سے یہ مشرقی ہوائیں کمزور پڑنے لگیں گی اور ان کی جگہ بحیرہ احمر سے آنے والی شمال مغربی ہوائیں لیں گی، جو گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنیں گی۔

  • جدہ میں سردی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟

    جدہ میں سردی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں بدھ تک سردی کی لہر رہے گی اور درجہ حرارت 17 سے 20 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک، نجران، الجوف، مکہ مکرمہ، ریاض، عسیر، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں گرد آلود ہوا اور ہلکی بارش کی توقع کی ہے۔

    امریکہ میں ملازمتوں میں حیران کُن اضافہ

    رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن میں الرین، القویعیہ، عفیف اور وادی الدواسر میں شام 6 بجے تک گرد رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ’الجوف، تبوک، نجران اور قرب و جوار کے علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    24 قیراط ایک گرام کی قیمت 245.51 ریال تقریبا 65.47 ڈالر رہی جبکہ 22 قیراط کا فی گرام سونا 225.05 ریال میں فروخت کیا گیا اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.82 ریال رہی۔

    گولڈ مارکیٹ میں سب سے کم فروخت ہونے والا 18 قیراط کے فی گرام سونے کے نرخ 184.13 ریال رہے جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 38.19 ڈالر یعنی 143.21 ریال رہی۔

  • سعودی ریال مستحکم : روپے کی قدر کم ہوگئی

    سعودی ریال مستحکم : روپے کی قدر کم ہوگئی

    جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی، ریال کی قیمت ایک پیسے اور بھارتی روپیہ بھی ایک پیسے مہنگا ہوگیا بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ ایک پویشہ کم ہوگئے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال ایک پیسے مہنگا ہوگیا، نرخ 76.69 روپے پر پہنچ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ بھی ایک پیسے مہنگا ہوکر 22.23 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک پویشہ کمی سے 29.43 ٹکے پر آگیا۔

    سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق ہفتہ 11 نومبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 75 روپے 54 پیسے ، فیس: 10 ریال

    ایس ٹی سی پے: 75 ریال 50 پیسے ، فیس: 17.25 ریال

    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 75 روپے 45 پیسے ، فیس: 10 ریال

    ویسٹرن یونین: 75 روپے 82 پیسے، فیس: 23 ریال

    منی گرام : 75 روپے 48 پیسے، فیس: 23 ریال

    ٹیلی منی (اے این بی) : 75 روپے 52 پیسے، فیس: 15 ریال

  • جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک مفت بس سروس

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔

    کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

    یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جبکہ مقیم غیر ملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے اقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

    ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمنل ون سے ہر 2 گھنٹے بعد بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی، بس سروس روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت فراہم کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے، جبکہ واپس ایئرپورٹ کے لیے کدی اسٹیشن اور وقف ملک عبد العزیز پارکنگ مختص ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر 2 گھنٹے بعد ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔

  • جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں بارش کے امکان کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ نے کہا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    رواں ہفتے کے دوران بارش کے باعث جدہ سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوتی رہی ہے۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

    کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے سعودی شہر جدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، پرواز فنی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 731 میں فنی خرابی تاحال دور نہ ہوسکی۔

    جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجینیئر طیارے میں فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرواز کو دوپہر 1 بجے روانہ کردیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کو ناشتہ فراہم کیا جارہا ہے۔

  • جدہ سے اندرون ملک کم قیمت پروازیں شروع

    جدہ سے اندرون ملک کم قیمت پروازیں شروع

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ سے ویز ایئر کی سستی پروازیں شروع کردی گئیں جن کی ابتدائی قیمت صرف 299 ریال ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے لو بجٹ ایئر لائن ویز ایئر کی پروازیں شروع ہوگئیں۔

    ویز ایئر کا یکطرفہ کم از کم کرایہ 79 ڈالر (299 ریال) ہے، ویز ایئر کی پروازیں شمالی ٹرمینل سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔

    ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل کارروائی کی شروعات ستمبر میں کی تھی، اس میں سستی 10 لاکھ سے زیادہ نشستیں مہیا ہیں، مملکت سے بخارسٹ، بڈاپسٹ، کاتانیا، رتکا، میلانو، نیپلز، روم، ترانا، قرنا، وینس اور ویانا جیسے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

    سعودی محکمہ سیاحت نے محکمہ شہری ہوا بازی، مطارات القابضہ کمپنی اور فضائیہ کو جوڑنے والے پروگرام کے تعاون سے ویز ایئر کے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔

    مملکت سے 20 نئے یورپی یوائی اڈوں کے لیے ویز ایئر کی پروازیں مہیا کی گئی ہیں، یہ ریاض، جدہ اور دمام سے چلائی جارہی ہیں۔

  • جدہ میں موسلادھار بارش، ایمرجنسی الرٹ جاری، تعلیمی ادارے بند

    جدہ میں موسلادھار بارش، ایمرجنسی الرٹ جاری، تعلیمی ادارے بند

    جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مکہ کے کچھ حصوں اور جدہ، اللیث اور قنفدہ سمیت ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

    حکام نے اعلان کیا کہ موسم کی متوقع صورت حال کی وجہ سے جمعرات کو جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ جدہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو جدہ، ربیع اور خلیص کے تمام اسکولوں میں پڑھائی معطل کرنے کا اعلان کیا۔