Tag: Jeddah Municipality

  • سعودی حکومت کا تجارت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

    سعودی حکومت کا تجارت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

    جدہ میونسپلٹی نے سال رواں کے دوران ای گیٹ کے ذریعے ایک لاکھ 11 ہزار420 تجارتی لائسنس جاری کیے جبکہ سال رواں کے دوران 12 لاکھ افراد نے میونسپلٹی کے ای گیٹ کا وزٹ کیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ میونسپلٹی گیٹ نے سال رواں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرکے ای الیکٹرانک خدمات کو اجاگر کیا ہے۔

    میونسپلٹی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک لاکھ تین ہزار 833 افراد نے ای گیٹ پر موجود مواد کو شیئر کیا جبکہ تین ہزار 243نے براہِ راست رابطہ سروس پر مکالمے کیے۔

    رپورٹ کے مطابق تین لاکھ 37 ہزار سے زیادہ پیغامات رجسٹرڈ ہوئے۔ 1974 درخواستیں تکنیکی مدد کےلیے موصول ہوئیں جبکہ چار لاکھ 12 ہزار 586درخواستیں دکانوں کے لائسنس کے لیے دی گئیں۔

    اس کے علاوہ دو ہزار669درخواستیں میونسپلٹی گیٹ پر رجسٹریشن کے لیے موصول ہوئیں اور پانچ لاکھ چار ہزار217 درخواستیں اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرنے اور مؤثر کرنے کے لیے ملیں جبکہ گاڑیوں کے لائسنس کےلیے97درخواستیں دی گئیں۔

    جدہ کے معاون میئر یاسر الشریف نے کہا ہے کہ جدہ میونسپلٹی گیٹ بہت ساری سہولتیں آن لائن فراہم کررہا ہے، تجارتی لائسنس کا پرنٹ اور مختلف سہولتوں کے لیے بکنگ قابل ذکر ہیں۔

  • سعودی عرب : حکومت نے ہزاروں ٹرک قبضے میں لے لئے

    سعودی عرب : حکومت نے ہزاروں ٹرک قبضے میں لے لئے

    جدہ : سعودی عرب کی جدہ میونسپلٹی نے گلیوں اور محلوں میں غیر قانونی طور پر پارک کیے گئے ہزاروں ٹرک اپنے قبضے میں لے لئے، ٹرکوں کے مالکان پر جرمانے عائد کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر3100 ٹرک اپنے قبضے میں لے لیے۔ یہ ٹرک غیر منظم طریقے سے اور بغیر اجازت مختلف مقامات پر کھڑے کیے جارہے تھے، سرکاری پلاٹس پر بلااجازت پارک کیے گئے تھے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے افسران سال رواں کے آغاز سے پورے شہر میں نقل و حمل کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے رہے ہیں۔ شہر کے منظر کو بدنما بنانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں سے صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے سیکریٹری میئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ ٹرکوں کے مالکان پر جرمانے لگادیے گئے، یہ متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تھے، پبلک مقامات اور رہائشی محلوں میں ٹرک پارک کیے گئے تھے، اس کی انہیں اجازت نہیں تھی۔

    ٹرک گندا پانی ایسے مقامات پر پھینک رہے تھے جہاں انہیں ایسا کرنے کی ممانعت ہے۔ ٹرکوں سے فضلہ ایسی جگہوں پر ڈالا جارہا تھا جو اس کے لیے مخصوص نہیں۔ اس عمل سے جدہ کےباشندوں کو نقصان بھی پہنچ رہا تھا اور پریشانی بھی ہورہی تھی۔

    الزہرانی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ اگر وہ ان خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کامشاہدہ کریں تو 940یا سمارٹ فونز پر بلدی ایپلی کیشن کے ذریعے مطلع کریں۔

    سیکریٹری میئر نے کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے تعاون کے بغیر جدہ شہر کو خوبصورت نہیں رکھا جاسکتا۔