Tag: jeddah

  • جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    لاہور: جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ایک اور کارروائی میں لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے اکسٹھ عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔

    اے این ایف نے محمد اصغر نامی جہلم کے رہائشی کو ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار کر لیا۔

    ایک اور کارروائی میں اسلام آباد ایف ٹین مرکز میں واقع نجی کوریئر آفس میں ناروے کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے آئس برآمد ہو گئی، 720  گرام آئس بچوں کی جیکٹس اور کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • جدہ میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

    جدہ میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

    ریاض: سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، مذکورہ دہشت گرد سعودی سیکیورٹی فورسز کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے سامر محلے میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم 7 برس سے مفرور تھا اور سیکیورٹی فورسز کے تعاقب سے بچنے کے لیے دھماکا کیا تھا۔

    خودکش دہشت گرد کی شناخت عبد اللہ بن زاید بن عبد الرحمٰن البکری الشھری کے نام سے ہوئی ہے، عبداللہ الشھری سعودی سیکیورٹی فورسز کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    عبداللہ الشھری نے 6 اگست 2015 کو عسیر ریجن میں ایمرجنسی فورس کی مسجد پر ظہر کی نماز کے دوران دھماکے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، دہشت گرد حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، ان میں سے 5 ایمرجنسی سیکیورٹی فورس کے اہلکار تھے۔ 6 حج سیکیورٹی فورس کے زیر تربیت اہلکار اور 4 بنگلہ دیشی کارکن تھے۔

    دہشت گردی کے اس واقعے میں حملہ آور یوسف السلیمان ہلاک ہو گیا تھا۔

    دھماکے کے بعد سے 33 سالہ عبد اللہ بکری الشھری روپوش تھا جبکہ حملے میں ملوث گروپ کے 9 ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

    ایمرجنسی سیکیورٹی فورس کی مسجد پر حملہ آور 9 افراد میں سے صرف دو زندہ تھے، ان میں سے ایک عبد اللہ الشھری تھا جو السامر محلے میں خودکش دھماکے میں مارا گیا، اب صرف اس کا بڑا بھائی ماجد زاید عبد الرحمٰن البکری الشھری روپوش ہے۔

    عبداللہ الشھری عسیر میں حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہ کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا۔

    یہ گروہ 9 دہشت گردوں پر مشتمل تھا ان میں سے 6 مارے گئے، ایک بیشہ میں پکڑا گیا جبکہ عبداللہ الشھری نے خودکش دھماکہ کرکے خود کو ہلاک کر لیا اور گروہ کا نواں رکن عبداللہ الشھری کا سگا بھائی ہے۔
    یاد رہے کہ سعودی عرب کی پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی نےایک بیان میں کہا تھا کہ جدہ میں خود کش جیکٹ پہنے ایک شخص کو جب سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    مذکورہ شخص جسے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد قرار دیا ہے، شہر کے الصمیر محلے میں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

  • جدہ: ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی

    جدہ: ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی

    ابو ظہبی: سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدیدہ کی بلدیاتی کاؤنسل کے انسپکٹرز نے شہر کے معروف ریستوران پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد گوشت برآمد کرلیا۔

    میونسپلٹی کے ماتحت جدہ الجدیدہ بلدیاتی کاؤنسل کی چیئر پرسن عزۃ العسبلی نے کہا ہے کہ الزہرا محلے کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران سے چوتھائی ٹن زائد المیعاد گوشت برآمد ہوا ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔

    العسبلی نے مزید کہا کہ ریستوران کی انتظامیہ صفائی نظام کی پابندی نہیں کر رہی تھی، کھانے پینے کی اشیا جس جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں وہاں صفائی غیر معیاری تھی۔

    بلدیاتی کاؤنسل نے خلاف ورزی پر ریستوران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے خراب گوشت ضبط کرلیا اور اسے تلف کروا دیا۔

    بلدیاتی کاؤنسل کے انسپکٹرز ان دنوں تجارتی اور غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی پر عمل یقینی بنا رہے ہیں۔

  • عرب ممالک کا اہم فیصلہ

    عرب ممالک کا اہم فیصلہ

    جدہ: جدہ سلامتی و ترقی سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سربراہ کانفرنس کے اعلامیے میں توانائی اور اشیائے خور و نوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے اور خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی ہے۔

    اجلاس میں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    امریکا نے عرب رابطہ گروپ کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا، سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد کے اعلان کو سراہا۔

    کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق توانائی اور اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی، کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    جدہ کانفرنس میں خلیجی و امریکی سربراہی اجلاس کا بھی ذکر کیا گیا، 2015 کیمپ ڈیوڈ، 2016 ریاض، 2017 کو ریاض میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی بحالی کی کوششوں کو سراہا، رہنماؤں نے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    اجلاس میں کرونا وائرس کے اثرات، یوکرین جنگ سے معیشت پر منفی اثرات پر غور کیا گیا، خوراک، توانائی بحالی اور ضرورت مند ممالک کی مدد سے متعلق باہمی تعاون کو فروغ دینے کو سراہا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق امریکا نے 10 مالیاتی و سرمایہ کاری کے اداروں پر مشتمل رابطہ گروپ کا خیر مقدم کیا، عالمی سطح پر خوراک، غذائی قلت دور کرنے کے لیے 10 ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانی کی گئی، جب کہ رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی اضافی امداد کے اعلان کو سراہا، یہ اضافی امداد مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    صدر بائیڈن نے خلیجی عرب ریاستوں کے 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا، جو عالمی شراکت داری، انفرا اسٹرکچر کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔

  • جدہ میں گاڑیاں چلتے چلتے اچانک کیوں رُک گئیں؟ ویڈیو وائرل

    جدہ میں گاڑیاں چلتے چلتے اچانک کیوں رُک گئیں؟ ویڈیو وائرل

    جدہ : سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں شدید گرمی کے سبب گاڑیاں گرم ہونے کے باعث سڑک پر ہی بند ہوگئیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جگہ لائن سے متعدد گاڑیاں گرم ہوجانے کے باعث بند کھڑی ہیں۔

    ’موسم گرما میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے کا اہتمام ضروری ہے جو مالکان گاڑیوں کی منٹینس سے غفلت برت رہے ہیں وہ مشکل میں ہیں اور انہی کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ اتوار کو انتہائی درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 47 سے 49 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کی بڑی وجہ خشک اور گرم تیز ہوائیں ہیں۔ گردو غبار کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبی معائنے کے لئے اسپتال داخل

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبی معائنے کے لئے اسپتال داخل

    جدہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لئے جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ انہیں گذشتہ شب اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفاء کاملہ عطا کریں۔

  • جدہ: مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس

    جدہ: مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس

    جدہ: سعودی شہر جدہ میں مزید 12 کچی بستیوں کی مسماری سے قبل رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جدہ گورنریٹ کی کچی آبادی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 12 کچی آبادیوں کو ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

    کمیٹی نے کہا کہ عید کے بعد جن بارہ محلوں کو ہٹائے جانے کا کام شروع ہو رہا ہے، ان میں بنی مالک، الورود، الروابی، الفضل، مشرفہ، الجامعہ، رحاب، العزیزیہ، ربوہ، العدل، قویزہ، المنتزھات، ام السلم اور کلو 14 ( شمالی ) شامل ہیں۔

    کمیٹی نے ان علاقوں میں قائم کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو نوٹس دینا شروع کر دیے ہیں، رمضان کے دوران جدہ میں کچی بستیوں کو مسمار کرنے کا کام معطل کر دیا گیا تھا۔

    کیا کمپنی ملازم کے اقامے کو انفرادی اقامہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

    یاد رہے کہ رمضان سے قبل جدہ میں 22 کچی آبادیوں کو ہٹائے جانے کا کام مکمل کیا گیا تھا، جدہ میونسپلٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ جدہ شہر میں 60 سے زیادہ محلے منہدم ہوں گے۔

    جدہ میونسپلٹی کے مطابق کچی بستیوں کے تمام سعودی شہریوں کو رہائش فراہم کی جائے گی، اور پرانے طرز کے محلوں کو جدید انداز میں منظم کیا جائے گا۔

  • جدہ: فارمولا ون ریس کے لیے مفت بس سروس

    جدہ: فارمولا ون ریس کے لیے مفت بس سروس

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جارہا ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں منعقدہ فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جائے گا، عالمی ریس 25 مارچ سے 27 مارچ تک کورنیش پر جاری رہے گی۔

    جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شائقین کو لانےا ور لے جانے کے لیے مفت سروس ساپٹکو کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی اور ہر 15 منٹ کے بعد ایک بس روانہ ہوگی۔

    بس سروس کا آغاز دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا اور یہ رات 3 بجے تک چلے گی۔

    میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بس کے لیے 9 مختلف اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو شاہراہ شہزادہ سلطان بن عبد العزیز پر ہیں۔ بس سروس کا مقصد لوگوں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ لے جائیں بلکہ فری سروس کا فائدہ اٹھائیں۔

  • زیر نظر تصویر کی کیا حقیقت ہے؟ سعودی حکومت کی اہم وضاحت

    زیر نظر تصویر کی کیا حقیقت ہے؟ سعودی حکومت کی اہم وضاحت

    جدہ : سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آٹھ منزلہ عمارت کو گرانے کے دوران عمارت کا ملبہ ڈرلنگ کرین پر گرگیا تھا۔

    ان ویڈیوز اور تصاویر میں یہ ظاہر کیا گیا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز جدہ کے کسی علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کی گئی ایک کارروائی کی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

    اس حوالے سے بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرنلگ کرین پر گرنے والی عمارت کی تصاویر اور ویڈیو جدہ کی نہیں ہیں۔

    ترجمان جدہ بلدیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے حوالے سے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات اپ لوڈ کرنے سے قبل باوثوق ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پراس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ تصاویر جدہ کے منہدم کیے جانے والے علاقے کی ہیں۔ ذرائع نے اس بارے میں کہا ہے کہ مذکورہ تصاویر سعودی عرب کے کسی علاقے کی نہیں بلکہ یہ کسی اورملک کی ہیں۔

    واضح رہے کہ جدہ میں کچی بستیوں کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے اس ضمن میں اب تک متعدد علاقوں کی کچی بستیوں کو مہندم کیا جاچکا ہے۔

  • جدہ حکومت کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

    جدہ حکومت کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

    جدہ : سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ الحمدانیہ، الصالحیہ، الرحمانیہ اور الفلاح محلوں کو جدہ کے مغربی علاقے سے جوڑنے اور پیدل سڑک عبور کرنے کے لیے چار اوورہیڈ برج جلد کھولے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں بیشتر کام مکمل جاچکا ہے اور کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نقل و حمل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان اوورہیڈ برجون پر رہنما بورڈ اور انتباہی بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔

    سعودی وزارت نقل و حمل کے مطابق جنوبی حرمین روڈ سے مشرقی محلوں تک جانے والا راستہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    وزارت نقل و حمل کے عہدیدار نے بتایا کہ مملکت بھر میں روڈز سیکٹر کی لاجسٹک خدمات اور نقل و حمل کی قومی حکمت عملی کے اہداف کی تکمیل کے لیے راستوں کا معیار بہتر بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ2030 تک سعودی عرب کو روڈز اسٹینڈرڈ گراف کی فہرست میں چھٹے نمبر پر لانے کا منصوبہ ہے۔