Tag: jeddah

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    جدہ : سعودی عرب میں شدید بارشوں نے نظام زندگی معطل کر دی ہیں ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو روز سے موسلا دھاربارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شدید بارشوں سے سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔

    یہ مکہ کا ایک انڈر پاس بھی بارش میں ڈوب گیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جدہ مکہ ایکپسریس وے بند کردی گئی، انڈر پاسز میں پانی بھر جانےسے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔

    جدہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوگی، آج شام کو بھی جدہ میں بارش ہوگی۔

    دوسری جانب مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شہری‘ سعودی کسٹم قوانین کا احترام کریں: بھارتی قونصل جنرل

    بھارتی شہری‘ سعودی کسٹم قوانین کا احترام کریں: بھارتی قونصل جنرل

    جدہ: بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری سعودی عرب سفر کرتے ہوئے کسٹم کے قوانین کی پاسداری کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے سارے قواعد و ضوابط کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے ہیں، ان سے راہ نمائی حاصل کی جاسکتی ہے.

    بھارتی قونصل جنرل نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو سعودی عرب کے کسٹم کے قوانین کی پاسداری کرنے کو کہا ہے‘ سعودی عرب میں بھارتیوں کی گرفتاری کے متعدد واقعات پیش آنے کے سبب یہ پریس ریلیز جاری کی گئی۔

    نومنتخب بھارتی قونصل جنرل محمد نور الرحمان شیخ نے کہا کہ میں بھارتیوں کو کہتا ہوں کہ وہ سعودی عرب کے کسٹم قوانین کا احترام کریں ، ہم نے سارے قواعد و ضوابط کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے ہیں، ان سے راہ نمائی حاصل کی جاسکتی ہے، یہ ہی قوانین بھارت میں بھی موجود ہیں.

    اس پریس ریلیز کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ جمعہ کے روز تین مختلف مسافر جو کہ دبئی سے ممبئی کی جانب سفر کر رہے تھے انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر(227 .377$) 20.14 ملین روپےاور کل 7.2 کلو سونا برآمد ہوا.

    یاد رہے اس سے قبل اس قسم کی کارروائی ایک بھارتی خاتون کے خلاف عمل میں لائی گئی تھی، وہ ایک پرانی پتلون میں 4.2 کلو سونا چھپا کر اسمگل کر رہی تھیں‌ جبکہ سونے پرچاندی کا پانی چڑھا رکھا تھا.

    ایک اور کیس میں بھارتی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے ایک مشتبہ شخص کو روکا ، اس کی چیکنگ کے بعد اس کے پاس سے ایک سٹیل رولر برآمد ہواجس کے اندر تین کلو سونے کے بسکٹ اسمگلنگ کیے جارہے تھے۔

  • جدہ میں پاکستانی کینو کا ہفتہ منایا جارہا ہے

    جدہ میں پاکستانی کینو کا ہفتہ منایا جارہا ہے

    جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی کینو کا ہفتہ منایا جارہا ہے ،فیسٹول 8 فروری تک جاری رہے گا، اس کینوفیسٹول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس مہم کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی کینو کو فروغ دینا ہے۔

    جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام مینوئل سپر مارکیٹ میں” سیٹرس پروموشنل ویک “کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی اقسام کے پاکستانی کینو کو پیش کیا گیا جسے لوگوں نے خوب کھایا۔

    جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے ذریعے مینوئل سپر مارکیٹ کے ہر سٹورپر پاکستانی کینو دستیاب ہو گا جبکہ جدہ میں مرحبا ہوٹل اور موو اینڈ پک ہوٹل پر معمول کے مطابق پاکستانی کینو مہیا کیا جائے گا۔

    kino1

    جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں کینو اور مالٹے کی پیداوار کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں 20لاکھ ٹن کینو پیدا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں کینو کے بڑے فارمز موجود ہیں جو اس پھل کو عالمی معیار کے مطابق کاشت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد سعودی صارفین میں پاکستانی کینو کو متعارف کرانا ہے۔

  • جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور جہاز تباہی سے بچ گیا، جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کے ایک طیارے میں آگ لگ گئی، پرایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے سے دھواں نکلتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر ملتان روانگی کیلئے تیار پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 سے اچانک دھواں نکلنے لگا.

    پی آئی اے کا عملہ طیارے سے دھواں نکلنے سے لاعلم تھا، پی آئی اے عملے کی لاعلمی کے باوجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا.

    ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 740 جدہ سے ملتان کیلئے پہلے ہی 9 گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار تھی۔ خوش قسمتی سے وقوعہ کے وقت جہاز میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا.

    پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کا جنریٹر سسٹم میں فنی خرابی ہوگئی تھی اور اے ٹی یو سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا، طیارے کے پرزہ جات کراچی سے جدہ بھیج دیئے گئے ہیں، طیارہ ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو ملتان کیلئے روانہ کردیاجائے گا۔

  • جدہ : امریکی قونصل پر خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

    جدہ : امریکی قونصل پر خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

    ریاض : جدہ میں امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے، سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور پاکستانی تھا۔

    سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کو اڑانے والا خود کش بمبار عبداللہ گلزار خان نامی شخص پاکستانی تھا، اس کی عمر30سال تھی، جو بطور ڈرائیور کام کررہاتھا۔

    سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عبداللہ گلزار خان 15 ستمبر 1981 کو پیدا ہوا اور وہ اپنی اہلیہ اور اس کے والدین کے ہمراہ گزشتہ 12 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔

    سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے حملے کے بعد ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گرد و پیش سے باخبر رہیں اور ملک بھر میں سفر کرتے وقت اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کا جدہ ائیر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

    وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کا جدہ ائیر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

    جدہ : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی حکام سے ملاقات سمیت فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچے تو جدہ ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے دونوں سربراہان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

    وزیر اعظم، آرمی چیف اور پاکستانی وفد کو ایئرپورٹ پر قہوہ پلا کر سفر کی تھکان اتاری گئی۔ جس کے بعد دونوں سربراہان الگ الگ گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔

    دونوں سربراہ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، اس کے علاوہ دونوں رہنما سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ تین روزہ دورے میں سعودی حکام سے ملاقات سمیت’’رعد الشمال‘‘ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے، جس میں پاکستان سمیت چوبیس ملکوں کی فوج حصہ لے رہی ہے۔ پاکستانی فوجی دستے میں اسپیشل سروسز گروپ کے افسران بھی شامل ہیں۔

    دس مارچ تک جاری رہنے والی مشقوں کو خطے کی سب سے بڑی فوجی مشق قرار دیا گیا ہے۔ جس میں غیر منظم فوج اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کی تربیت دی جارہی ہے۔

     

    PM Nawaz Sharif and COAS General Raheel Sharif arrived in Riyadh

    PM #NawazSharif and COAS General #RaheelSharif arrive in RiyadhVideo source: Prime Minister's OfficeRead more: http://arynews.tv/en/pm-army-chief-leave-for-riyadh/

    Posted by ARY News on Wednesday, March 9, 2016

  • سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    جدہ : سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    سعودی عرب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ جبکہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، شاہراہوں پر جگہ جگہ بل بورڈ گرنے اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام برہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن کئی منچلے بارش کا مزہ لینے گھروں سے باہر نکل آئے.


    جدہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ اور تبوک سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند رہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.

  • حجاج کرام کی پہلی پرواز جدہ سے لاہورایئرپورٹ پہنچ گئی

    حجاج کرام کی پہلی پرواز جدہ سے لاہورایئرپورٹ پہنچ گئی

    لاہور : نجی ایئر لائن کی پہلی حج پروازتین سو سے زائد حاجیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچ گئی، لاہورایئرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، حجاج کرام سانحہ منٰی پر افسردہ نظر آئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حادثے کے وقت لوگوں کا بہت رش تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تین سو سے زائد حجاج کرام کی پہلی پرواز جدہ سے لاہور پہنچ گئی۔

    نجی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

    حجاج کرام حج کی سعادت حاصل ہونے پر انتہائی خوش لیکن سانحہ منٰی کے حوالے سے غمزدہ بھی تھے۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ کے وقت منٰی میں موجود تھا، دل خراش مناظر کو وہ کبھی بھلا نہیں پائے گا۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج شب لاہور پہنچے گی۔

  • نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ شاہی خاندان سے سابق سعودی وزیرخارجہ کی تعزیت کریں گے۔

    پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم کا جدہ میں استقبال پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اوران سے سابق سعودی وزیرِ خارجہ اور پاکستان کے دیرینہ دوست شہزادہ سعود الفیصل کی رحلت پرتعزیت بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم کی وطن واپسی پرچھتیس قسم کے کھانوں کا انتظام

    وزیراعظم کی وطن واپسی پرچھتیس قسم کے کھانوں کا انتظام

    جدہ :وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی ان کی کھانوں کی فرمائش کا سلسلہ جاری رہا اور یہ خواہشات قومی ایئرلائن کے عملے نے پوری کی ۔ وزیراعظم جدہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے7440کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہونگے،

    بوئنگ 777طیارے کو وی وی آئی پی پرواز کا درجہ دیا گیا ہے، وزیر اعظم کی فرمائش پر چھتیس قسم کے کھانے جہاز پر لوڈ کئے گئے ہیں جس میں قورمہ، بریانی،چائنیز، کانٹی نینٹل فوڈ سمیت دیگر کھانے جہاز میں رکھے گئے ہیں وزیراعظم کی پسندیدہ ڈش پائے کو بھی مینو کا حصہ بنایا گیا ہے

    وزیراعظم کی خصوصی فرمائش پر سعودی عرب کی مشہور لبن لسی بھی رکھی گئی ہے وزیراعظم کے کھانوں پر پی آئی اے کے لاکھوں ریال خرچ ہوئے وزیراعظم کے ہمراہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو سو سے زائد زم زم کی بوتلیں اور پچاس سے زائد سوٹ کیس رکھے گئے ہیں پی آئی اے قوانین کے مطابق ایک مسافر کے ساتھ ایک آب زم زم کی بوتل لے جانے کی اجازت ہے.

    پرواز پی کے7440پر پندہ سے زائد ،کے حامل مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے یہ پندرہ مسافر وطن آنے سے محروم رہ گئے طیارے کو وی وی آئی پی درجہ دینے کیلئے ان مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔