Tag: jeep hit

  • واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی گاڑی سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی

    واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی گاڑی سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی

    لاہور : واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی گاڑی سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی، بی ایس ایف نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر شہری کو حراست میں لے لیا.

    بھارتی شہری ٹاٹا مہندراجیپ پر سوار بی ایس ایف کی تمام چیک پوسٹ عبور کرتا ہوا انڈین گیٹ سے ٹکرایا، انڈین گیٹ مکمل طور پر ٹوٹ گیا، جس کے بعد مہندرا جیپ پاکستانی گیٹ سے ٹکرائی، پاکستانی گیٹ مضبوط ہونے کے باعث نہیں ٹوٹا.

    بی ایس ایف نے مہندرا جیپ اور سکھ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے.

    زرائع کے مطابق ڈرائیور شراب پی کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا تھا، سرحدی گیٹ پر جیپ ٹکرانے کا واقع رات تین بجے کا ہے ، پاکستانی رینجرز نے واقع کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، پاکستانی رینجرز حکام نے واقع کی انکوائری کے لیے بی ایس ایف سے بھی رابطہ کیا ہے.