Tag: jehangir tareen

  • لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے نہیں پا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے بڑوں نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین سے لودھراں سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی تھی، انھوں نے اصرار کر کے کہا کہ لودھراں کی بجائے وہ ملتان سے الیکشن لڑ لیں۔

    تاہم جہانگیر ترین نے لودھراں کی نشست ن لیگ کے لیے نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے طے کیا ہے کہ وہ ہر صورت لودھراں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    5 سیاسی جماعتوں کا سندھ میں بیشتر قومی و صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ادھر لودھراں کے مختلف ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے ہیں اور مختلف اہم شخصیات کی جانب سے جلد جہانگیر ترین کی حمایت کے اعلان کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین  سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

    لاہور :تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین  نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات  میں کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہم خیال گروپ کےتحفظات اورسیاسی امورپرغور کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانےوالےپہلےبھی ناکام رہےاوراب بھی ناکام رہیں گے ، پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہےنہ پریشرگروپ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کوساتھ لےکرچل رہےہیں، پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحےپرہیں، اختلاف کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

    اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے، جہانگیر ترین

    خیال رہے پنجاب میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اپنے مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےمعاملات کی براہ راست ذمے داری چیف سیکرٹری کوسونپی تھی۔

    یاد رہے جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔

  • نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ جہانگیرترین

    نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ جہانگیرترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین عبدالعلیم خان سے ملاقات کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق خاکوانی، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری، شوکت بسرا، میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلی عون چودھری اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا نواز شریف سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہے، ان کا علاج پاکستانی اسپتالوں میں ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو نواز شریف کو ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق اور فواد چوہدری کے اختلافات بند کمرے سے باہر نہیں نکلنے چاہیئیں تھے، وزیراعظم کو منتخب لوگ بنواتے ہیں۔

    جہانگیر ترین نے مزید کہا مجھے پتہ نہیں کہ نواز شریف سے کیسے ڈیل ہو سکتی ہے، صرف میڈیا میں چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے قراردیاکہ نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

    خیال رہے نواز شریف العزیزیہ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور اپنی بیماری کے سبب لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، میڈیکل بورڈ نے سفارشات محمکہ داخلہ کو بجھوادیں ہیں ، جس میں انجیو گرافی تجویز کی گئی ہے۔

  • نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گےزرتاج گل نے ایساکام کیاجو کہاجاتا تھاکوئی نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیت المال ریجنل آفس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا عرصے سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی بات کرتے رہے ہیں، تخت لاہورایک مضبوط اورگہری جڑوں والی چیزتھی۔

    [bs-quote quote=”جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”جہانگیر ترین "][/bs-quote]

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نےجنوبی پنجاب کادفترشملہ پہاڑی پربناکرلوگوں کاحق مارا، آج جواس حکومت کےساتھ ہورہاہےوہ بالکل ٹھیک ہے، جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا، جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کافیصلہ جلدہی کرناہوگا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما نے کہا نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گے، زرتاج گل نےایساکام کیاجوکہاجاتاتھاکوئی نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیت المال کواوربھی سپورٹ کریں گے، تمام وفاقی اداروں کےسربراہ بھی عون عباس جیسی سوچ رکھیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں، جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے کیونکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کر دے گا، لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں۔

    گزشتہ ماہ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا،جس کیلئے کام جاری ہے۔

  • وزیراعظم نے فیصلہ کیا جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں ہوگا،جہانگیرترین

    وزیراعظم نے فیصلہ کیا جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں ہوگا،جہانگیرترین

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں ہوگا، فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، اب جنوبی پنجاب کے شہریوں کو اپنے کام کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں ہوگا، بہاولپور کو سب سیکرٹریٹ قائم کرنے کی حمایت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ملتان تک رسائی بہاولپور کی نسبت آسان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور صوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا، پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا حکومت جنوبی پنجاب صوبے پر کام کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے پہلے ہی سول سیکریٹریٹ کام شروع کرے گا، سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی لیول کےافسران بیٹھیں گے، جنوبی پنجاب کے شہریوں کو اپنے کام کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    یاد رہے اگست میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بھی کمیٹی بنائی گئی تھی ، جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل تھے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے حکومت کے ابتدائی 100 روز کے ایجنڈے کا اعلان کیا تھا، جس کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ نے انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئے۔

  • حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتاہوں اورنہ ہی رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

    حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتاہوں اورنہ ہی رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

    علی پور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھناچاہتا ہوں ، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہوجائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق علی پور میں ساؤتھ پنجاب فشریز پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں المیہ ہے، ہم کام میں خود رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ، ہم نے خود پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس ٹیلنٹ ہے، جلد ہی ایسے راستے ہموار ہو جائیں گے ہر کوئی محنت کرے گا، حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتا ہوں اور نا ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

    تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمودالحسن بھی موجود تھے۔

    رانامحمودالحسن نے جہانگیرترین کو مثبت کام پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہتری لانے میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    رانامحمودالحسن کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے سیاسی مخالف ہیں لیکن ان کی کاوشوں پر خوش ہیں۔

    خیال رہے 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ کوئی عوامی عہدہ یا پھر اسمبلی رکنیت رکھنے کے مجاز نہیں رہے مگر پارٹی نے کسی کو بھی ان کی جگہ سیکرٹری جنرل مقرر نہیں کیا تھا۔

    تاہم پارٹی کے روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مارچ میں ارشد داد کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

    یاد رہے 27 ستمبر کو سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی نظر ثانی اپیل مسترد کرتے ہوئے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

  • الحمد اللہ جو خواب خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے، جہانگیر ترین

    الحمد اللہ جو خواب خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ جو خواب خان صاحب نے 22 سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونیوالا ہے، عمران خان نے عزم ،یقین سے منزل پالی، یہ سب کیلئے قابل تقلید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جو خواب خان صاحب نے 22سال پہلے دیکھا وہ سچ ہونے والا ہے، مشکلات آئیں مگرعمران خان نئےپاکستان کےعزم سے پیچھے نہیں ہٹے، عمران خان نے عزم ، یقین سے منزل پالی اور یہ سب کے لئے قابل تقلید ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

    عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، جہانگیر ترین


    پندرہ اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا، سترہ اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ اٹھارہ اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہےچند روز قبل  تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، نظر ثانی اپیل دائر کروں گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو بہتر ورنہ گھر ہی بیٹھوں گا۔

  • پی ٹی آئی نے پاناما لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی نے پاناما لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے پاناما لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریجنل صدور کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو احتساب سے فرار کا کوئی رستہ نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامے پر تحریک انصاف کی پولیٹیکل اسٹریٹجی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پیغام ملک کے کوچے کوچے میں پھیلانا ہے، حکمران پوری حکومتی مشینری اور وسائل استعمال کرکے پانامہ ایشو دبانا چاہتی ہے، وزیر اعظم نے جواب دینے کی بجائے قوم کے قیمتی آٹھ ماہ ضائع کر دیئے۔

    انھوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت بچانے کیلئے وزیر اعظم نے پارلیمان میں کھلے عام جھوٹ بولا۔ عدالت میں بھی جواب دینے کے بجائے فرار کے راستے تلاش کئے، قوم پانامہ کی حقیقت جان چکی ہے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کے کوچے کوچے میں عوام کو متحرک کریں گے، وزیراعظم کو احتساب سے فرار کا کوئی رستہ نہیں دیں گے۔