Tag: Jemima

  • میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمائما  کا شکوہ

    میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمائما کا شکوہ

    لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے شکوہ کیا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کی جانب سے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے اعلان کی تصویر شیئر کی۔

    جمائما  نے اپنے بیان لکھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کئے جارہے ہیں، جس میں میرے بچوں کو نشانہ بنایا جار ہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کاسامنا ہے ، ایسا لگ رہا ہے جیسے90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی ٹیگ کیا۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے اتوار کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کا ٹوئٹ کیا تھا۔

  • ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات پر جمائما کا غضب ناک ٹوئٹ

    ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات پر جمائما کا غضب ناک ٹوئٹ

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان کا ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات سے متعلق ایک اور ٹوئٹ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے محاورے کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس عورت سے زیادہ کوئی غضب ناک نہیں کہ جس کے بچوں کی توہین ہو‘‘۔

    خیال رہے کہ جمائما خان بھی ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آگئیں ہیں اور انہوں نے ریحام خان کی کتاب کے مسودے میں چند باتوں کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت جانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


    ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان


    گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تاہم اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جمائما نے گلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

    جمائما نے گلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ نے گلوکارسلمان احمدکی دعوت پر پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارسلمان احمد نے جمائما کو عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر مبارکباد دی اور اور پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

    جمائما گولڈاسمتھ نےگلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی ہے۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ جمائما نے نااہلی کیس میں عمران‌‌ خان کی بہت مدد کی اور انکی کامیابی کا سہرا جمائما کے سر جاتا ہے۔


     مزید پڑھیں : جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں عمران خان نے سابق اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے جس کے باعث میرے لیے چالیس سال کا ریکارڈ اور منی ٹریل پیش کرنا ممکن ہو سکا اور نااہلی کے مقدمے میں سر خرو ہوا، یہ غیبی مدد تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ دریا کو ایک ہی بار عبورکیا جاتا ہے، جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے تاہم جمائما کی واپسی کی بات اب ماضی کی بات ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لائیں، شیخ رشید


    اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’ساری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی پاکستانی سیاست میں لے کر آئیں، اگر عمران خان جمائما کو واپس نہ لائے تو خدا کی قسم میں جمائما کو راولپنڈی کے جلسے میں لاکر دکھاؤں گا، اگر پنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ سے کم افراد آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘۔

    شیخ رشید تحریک انصاف کے چیئرمین کو دوبارہ جمائما سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیس میں فتح کا سہرا عمران خان کی سابق اہلیہ کو دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی؟جمائما نے عمران خان کے بیان کو سچ قرار دیدیا

    بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی؟جمائما نے عمران خان کے بیان کو سچ قرار دیدیا

    لندن : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی، جمائما کا موقف سامنے آگیا، جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان کے بیان کو درست قرار دیدیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز نااہلی کیس میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اپنا پیسہ واپس پاکستان لا کر اس پیسے سے بنی گالہ کی زمین خریدی۔

    جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے اسے سچ قرار دیا۔

    عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979تک نہیں 1988 تک کھیلی، جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا۔


    میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان کا جواب


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔

    عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالا اراضی کیلئے جمائمہ نے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے دیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    لندن : پانامہ لیکس نے لندن میں بھی ہنگامہ مچا دیا۔ ن لیگ کےکارکنوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کر کے ن لیگ پاناما لیکس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست لندن میں بھی رنگ دکھانے لگی ۔ نواز لیگ کے کارکنوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، احتجاج کے وقت عمران خان جمائما کے گھر میں موجود تھے اور بر منگھم جلسے میں جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

    مظاہرین نے عمران خان کی گاڑی دیکھ کر گو عمران گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ لیگی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کا حساب دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کے فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے عمران خان کی گاڑی پر بھی ڈنڈے برسائے ہیں ۔عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں احتجاج کو پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیاہے۔

     

  • عمران خان کی مبینہ بیٹی کی سالگرہ مناتی تصویرٹویٹرپرآگئی

    عمران خان کی مبینہ بیٹی کی سالگرہ مناتی تصویرٹویٹرپرآگئی

    عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائیرائن جیڈ کی ایک تصویرٹویٹرپرنظرآئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بچی کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔

    تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیرائن عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اورسلیمان عیسیٰ خان کے ہمراہ موجود ہیں اور تینوں کے لبوں پر مسکراہٹ جھلملارہی ہے۔

    ٹائیرائین وایٹ نامی اس بچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کے سابق اسٹارکرکٹراورسیاست دان عمران خان کی مبینہ بیٹی ہے۔ ٹائیرائین کی ماں سیتا وائٹ نے بھی اپنے بیانات میں عمران خان کو اس بچی کا باپ قراردیاتھا۔ سیتا وائٹ 2004 میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئی تھیں۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے اپنے مصدقہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ٹائرائین کی اپنے اورعمران خان کے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئرکی ہے۔

    Happy Birthday to Tyrian @tyrianwhite #familyA photo posted by @khanjemima on

    واضح رہے کہ عمران خان ہمیشہ نے سیتا وائت کی جانب سے ٹائیرائین کا باپ ہونے کے الزامات کی بھرپورتردید کی ہے۔

  • جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    برطانوی سوشل حلقوں میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت رکھنے والی جمائماخان نے اپنے بوائے فرینڈ رسل برینڈ سے تعلقات ختم کر لئے ہیں ۔

    رسل برینڈ  پیشے کے اعتبار سے ایک کامیڈین ہیں جو شوبز اور سماجی حلقوں میں اچھی شہرت نہیں رکھتے، چالیس سالہ جمائما خان اور رسل برینڈ کا تعلق تقریباً ایک سال سے چل رہا تھا لیکن اکثر یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ جمائما خان جیسی سمجھدار خاتون رسل برینڈ کو کیونکر پسند کرتی ہیں، حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں لیکن اب جمائما خان کی فیملی نے تصدیق کردی ہے کہ علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ ایک بار پھر اکیلی ہوگئی ہیں۔

     مبصرین کے مطابق رسل برینڈ کو بوائے فرینڈ منتخب کرنا جمائما خان کیلئے خاصا تکلیف دہ ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محض ایک سال بعد ہی اس تعلق کو ختم کردیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رسل برینڈ نے حال ہی میں ایک خدمت گار کے ساتھ جو سلوک کیا وہ علیحدگی کی اہم وجہ ثابت ہوا، اس سے پہلے جمائما خان  اداکار ہوگرانٹ سے بھی اختلافات ہوجانے پر تعلق ختم کرچکی ہیں۔