Tag: Jemima Goldsmith

  • برطانیہ: جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

    برطانیہ: جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

    برطانیہ کے کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈاسمتھ پر ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے باعث ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک رہے گا، اس کے علاوہ انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث قانون کی زد میں آئے ہیں۔

    چین: شادیوں کی شرح میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی ؟

    واضح رہے کہ زیک گولڈاسمتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

  • جمائما کا پاکستانیوں سے سوال

    جمائما کا پاکستانیوں سے سوال

    لندن: وزیر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ نصرت فتح علی خان کے گیت کا ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

    تفصیلات کے مطابق جمائما کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت فعال صارفین میں ہوتا ہے، وہ اکثر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی فالوورز سے ایک سوال ہے، کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نئیں سون دیندا کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

    اگرچہ جمائما نے یہ ٹویٹ تین گھنٹے کے بعد ڈلیٹ کر دیا تاہم ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین ان کی مدد کو آئے اور نصرت فتح علی خان کے اس گیت کے حوالے سے جوابات دیے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو ترجمہ کرنا ناممکن ہے، ایک ٹویٹر ہینڈل ندیم تاج نے لکھا حقیقت کو کسی ترجمے کی ضرورت نہیں، یہ آپ کے دل پر اثر کرتا ہے، میرا مطلب ہے کہ یہ موسیقی دل کو چھو لینے والی ہے تو آپ انگریزی ترجمہ کے بارے میں کیوں سوچتی ہیں؟

    ایک صارف نے ان کو پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے سابق شوہر عمران خان سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا، فلک شیر نے لکھا فی الحال یہ گیت صرف پنجابی زبان میں ہے اور اس کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کیا گیا، آپ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد حاصل کر سکتی ہیں، ان سے رابطہ کریں۔

    ایک اور صارف چاند بابو نے لکھا عمران خان صاحب سے رابطہ کریں وہ آپ کو بہترین ترجمہ کر کے دیں گے۔ عمران خان صاحب خود عظیم نصرت فتح علی خان کے بہت بڑے پرستار ہیں، اور نصرت صاحب عمران خان کے مداح تھے۔

  • مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جوابی ٹوئٹ

    مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جوابی ٹوئٹ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کر دیا ہے۔

    مریم نواز نے جمائمہ کو ٹوئٹ میں جواب دیا ہے کہ انھیں جمائمہ یا ان کے بچوں کی زندگی سے کوئی دل چسپی نہیں، اور انھیں اور بھی بہت سے کام ہیں کرنے کو۔

    ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا ’مجھے آپ یا آپ کے بچوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دل چسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے، لیکن آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کی فیملیز کے لیے زہر اگل رہے ہیں۔‘

    مریم نے مزید لکھا کہ اگر وہ (عمران خان) یہی کرتے رہیں گے تو پھر دوسروں کو بھی حربے اپنانا آتے ہیں، اگر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے تو اپنے سابقہ شوہر کو ٹھہرائیں۔

    جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں سے متعلق بیان پر مریم نواز کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہا کہ وہ یہودیوں کی گود میں پلے بڑھے، میں 2004 میں پاکستان چھوڑ گئی تھی، تب سے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے مریم نواز کے بیان پر رد عمل میں کہا تھا کہ ایک دہائی تک مجھ پر میڈیا اور سیاست دانوں کی طرف سے یہود مخالف حملے کیے گئے، ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اور گھر کے باہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

  • جمائمہ گولڈ اسمتھ  کا مریم نواز کے بیان پر سخت  ردِعمل

    جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

    لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک دہائی تک مجھے یہودمخالف حملوں کانشانہ بنایا گیا، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

  • کورونا ٹیسٹ کی سست روی، جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

    کورونا ٹیسٹ کی سست روی، جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

    لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ کی سست روی پرتنقید کرتے ہوئے کہا برطانیہ جرمنی سے سبق سیکھے جہاں 17لاکھ افرادکاٹیسٹ ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوروناٹیسٹ کی سست روی پر برطانوی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

    جمائما نے کہا کہ یومیہ صرف 18 ہزار 665 ٹیسٹ کیےجارہےہیں،ایک لاکھ ٹیسٹ روزانہ کا ہدف کیسے پوراہوگا؟ بولیں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ ہر فرد کا ٹیسٹ یقینی بنائے تاکہ کورونامتاثرین کی درست تعدادکاتعین کیاجاسکے۔

    ان کا کہناتھا کہ برطانوی حکومت جرمنی سےسبق سیکھےجواب تک سترہ لاکھ افراد کے ٹیسٹ کر چکے ہیں۔

    خیال رہے دنیابھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد21لاکھ82ہزارسےزائدہوگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5لاکھ 47ہزارسےزائدمریض صحت یاب ہوئے۔

    برطانیہ میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 13ہزار729 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ سےزائد افراد متاثر ہیں۔

  • مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ کا ٹوئٹر پیغام میں جواب

    مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ کا ٹوئٹر پیغام میں جواب

    کراچی : جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں، ٹوئٹر پیغام میں انہیں نام نہاد مذہبی اسکالر کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے مضحکہ خیز بیان پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بظاہر ان کا کزن وکی ۔۔ وکی لیکس کا بانی ۔۔ عمران خان کا حمایتی اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔ یہ کہنا ہے ایک نام نہاد مذہبی اسکالر کا۔۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور جے یوآئی ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ عجیب الزام تراشی پر اتر آئے۔

    گزشتہ رات مفتی کفایت اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کہا تھا کہ وکی لیکس، عمران خان اور جمائما ایک ہی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہیں پتہ کچھ نہیں لیکن مفتی صاحب نے بتادیا کہ وہ کتنا علم رکھتے ہیں۔

    مفتی کفایت اللہ نے اس معاملے کو عمران خان سے ایسے جوڑا کہ پروگرام میزبان بھی پریشان ہوگئے۔ وسیم بادامی نے بار بار سمجھایا بھی کہ وکی لیکس نام کا کوئی کردار نہیں ہے لیکن مفتی صاحب کہاں ماننے والے تھے۔ بولے وکی کے نام سے مشہور تو ہے نا۔ اس مضحکہ خیز الزام پر جمائمہ بھی میدان میں آگئیں۔

  • 22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، جمائما

    22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، جمائما

    لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ 22 سال میں تمام تر مشکلات، پریشانیوں اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، مبارک ہو عمران خان۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کا 1997 کا الیکشن یاد ہے جب وہ سیاسی طور پر ناتجربہ کار اور آئڈیلسٹک تھے۔

    جمائما خان کا کہنا تھا کہ بائیس سال بعد تمام ترمشکلات،پریشانیوں اورقربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، یہ ہارنہ ماننے اوراپنے اعتماد کی بہترین مثال ہے، چیلنج یہ ہے کہ یاد رکھا جائے کہ وہ سیاست میں کیوں داخل ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی

    پوزیشن میں


    واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننےکی پوزیشن میں ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا استعمال شروع کردیا

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا استعمال شروع کردیا

    اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے محبت کی تلاش میں ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا  استعمال شروع کر دیا ہے۔

    جمائما نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا تاہم حالیہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی اس ایپلیکشن کو مستقبل کے شوہروں یا ممکنہ پریمی کی تلاش کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

      جمائما گولڈ اسمتھ نے اس ڈیٹنگ ایپ کی پروفائل پر جو تصاویر اپ لوڈ کی، وہ کافی عجیب و غریب اور دلچسپ ہیں جبکہ کوئی بھی ڈیٹنگ پروفائل پر اس قسم کی تصاویر کی توقع نہیں رکھتا ہے، اس تصویر میں جمائما ایک پنجرے میں بند ہیں اور ایک گوریلے نے جمائما کو اٹھایا ہوا ہے۔
    جمائما گولڈ اسمتھ نے نہ صرف اپنی مراعات یافتہ پس منظر اور حسن کی بناء پرعوام کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ معاشقوں کی فہرست کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی۔
    جمائما خان برطانوی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا لندن کے بڑے امیر خاندان سے تعلق ہے، جمائما  نے سن انیس سو پچانوے میں پاکستانی کرکٹر عمران خان  سے شادی کی، ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں، جس کے بعد جون 2004 میں طلاق ہوگئی جبکہ  ابھی تک دونوں قریبی دوست ہے۔

     شادی ختم ہونے کے بعد جمائما نے مشہور ایکٹر ہیو گرانٹ کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے، برطانوی اداکار ہیوگرانٹ اور ان کی گرل فرینڈ جمائما خان نے تین سال ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
    ہیو گرانٹ سے علیحدگی کے بعد جمائما نے 2013 ء میں ممتاز کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات قائم کر دیئے، دونوں ایک دوسری کے ساتھ سنجیدہ تھے لیکن ستمبر 2014 میں الگ ہوگئے۔
     رسل برانڈ مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے سابقہ شوہر تھے۔

    جمائما خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر عمران خان کو شادی پر نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

    جمائما نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کی شادی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، ”مجھے امید ہے کہ عمران خان اپنی زندگی کے اس نئے دور میں خوش رہیں گے۔

    پاکستانیوں کے ساتھ گہرا لگاؤ ظاہر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ”میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی، میں اپنے بچوں کی شکر گزار ہوں اور اس محبت کی جو مجھے پاکستان میں دی گئی۔”

    جمائما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ان سب پاکستانیوں کی بے حد شکر گزار ہیں جنھوں نے پچھلے دنوں اپنے محبت بھرے پیغامات انہیں بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسے پیغامات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔