Tag: Jemima Khan

  • جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ معروف ویب سیریز دی کراؤن کے اگلے حصے میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے واقعات کو نامناسب انداز میں دکھایا جارہا ہے، جس کے بعد وہ اس سیریز سے بطور لکھاری علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز دی کراؤن کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    جمائما دی کراؤن کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    جمائما نے پانچویں سیزن کی کہانی اور عکس بندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو کہا ہے کہ ان کا نام بطور لکھاری ہٹادیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے اسکرپٹ پر کام بھی کیا۔

    جمائما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کے اسکرپٹ پر ستمبر 2020 سے فروری 2021 تک کام کیا اور انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب دی کراؤن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمائما کے ساتھ انہوں نے لکھاری کے طور پر کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جمائما گولڈ اسمتھ شروع سے ہی دی کراؤن کی حمایتی رہی ہیں مگر پانچویں سیزن میں انہیں بطور لکھاری شامل کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تھا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کہانی پیش کرنے میں مدد فراہم کی۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے معاشقوں کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے، جس پر جمائما نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ویب سیریز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • جمائما خان کی بھتیجی ٹریفک حادثے میں ہلاک

    جمائما خان کی بھتیجی ٹریفک حادثے میں ہلاک

    لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور کی 15 سالہ بھتیجی خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی، آئرس اینابل بین گولڈ اسمتھ اور کیٹ روتھ چائلڈ کی بیٹی تھیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق گولڈ اسمتھ خاندان کی چشم وچراغ آئرس اینابل پیر کے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

    ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں پیر کے روز 3بج کر 15 منٹ پر کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد ریسکیو اہلکار اینابل کو اسپتال لے گئے تھے جہاں وہ دو دن موت سے لڑتی رہی اور باالآخر آج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئرس اینابل گولڈ اسمتھ اور روتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بین گولڈ اسمتھ کی بیٹی تھی، آئرس جمائمہ خان اور ٹوری ایم پی زیک گولڈ اسمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔

    آئرس اینابل کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ ’خاندان میں تمام لوگ آئرس کو پسند کرتے تھے، وہ بہت خوبصورت، جازب نظر، ذہین اور بہترین ساتھی اور محبت کرنے والی لڑکی تھی۔

  • کیا آپ عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟ جمائما کے جواب پر سب ہکا بکا

    کیا آپ عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟ جمائما کے جواب پر سب ہکا بکا

    لندن: وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما خان نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھنے پر  منفرد جواب دے کر سب کو ہکا بکا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمائما نے بریگزیٹ ڈیل سے متعلق ایک ٹویٹ شیئر کیا جس پر ایک صارف نے اُن سے انوکھا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ اب بھی عمران خان کے لیے محبت کے جذبات رکھتی ہیں‘۔

    جمائما خان کا جوابی ٹویٹ دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے کیونکہ عام طور پر کوئی مشہور شخصیت یا ویرفائیڈ اکاؤنٹس عام صارفین کو جواب نہیں دیتے البتہ عمران خان کی پہلی اہلیہ نے اُس ٹویٹ کا اسکرین شارٹ لے کر جواب دیا۔

    مزید پڑھیں: 22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، جمائما

    اپنے جوابی ٹویٹ میں جمائما کا کہنا تھاکہ ‘میرے ہرٹویٹ پر پہلا سوال یہی ہوتا ہے، لگتا ہے جب تک زندہ ہوں ہر ٹویٹ پر  ایک ہی سوال پوچھا جائے گا‘۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جمائما کے اس ٹویٹ کے جواب پر بھی صارفین نے انہیں تنگ کرنا نہ چھوڑا۔ ایک صارف نے انہیں بھابھی کہہ کر مخاطب کیا تو دوسرے نے محبت بھرا شعر لکھا۔

    احمد سلیم نامی صارف نے ازراہ مذاق لکھا کہ ’اس کا مطلب ہاں ہے‘۔ یعنی آپ ابھی بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں۔  عمر جاوید بھی پھر وہی سوال دہرایا۔

  • ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی پہلی اہلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما نے وقت کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوبصورت مثال قائم کی۔

    تفصیلات کے مطابق جمائماخان نے گزشتہ روز ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر واضح کیا تھا کہ چند باتوں کی خلاف ورزی ہوئی تو معاملہ عدالت تک جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اگر یہ تصنیف شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

    مزید پڑھیں: ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

    جمائما کے ردعمل کو نہ صرف مردوں بلکہ پاکستانی خواتین نے بہت سراہا اور اُن کے جذبے کی قدر بھی کی، اس ضمن میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’ریحام اور گلالئی جیسی خواتین کو جمائما کی مثال اپنانی چاہیے‘۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’جمائما نے خوبصورت مثال قائم کی ہم کس طرح اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟‘۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جمائماخان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور  کو سزا

    جمائماخان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو سزا

    لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیور حسن محمود کو8ہفتے جیل کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران‌ خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیور حسن محمود کو آٹھ ہفتے جیل کی سزا سنائی دی گئی جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی اٹھارہ ماہ کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ اس دوران میں حسن نے کوئی جرم کیا تو بغیر عدالتی کارروائی کے آٹھ ہفتوں کیلئے اسے جیل بھیج دیا جائیگا۔

    یاد رہے کہ 29 ستمبر کو برطانوی ٹیکسی ڈارئیور 27 سالہ محمد حسن پر جمائما کو ایک سال تک فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور حسن محمود نے عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ٹیکسی ڈرائیور کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف


    جج نے حسن محمود سے کہا کہ جمائما خان نے آپ کے اعتراف جرم کو قبول کیا ہے۔

    حسن نے جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں جمائما کا نمبر اس وقت ملا جب انہوں نے ہالو سروس کے ذریعے ملزم کی ٹیکسی بک کروائی۔

    خیال رہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک سال کے دوران جمائما کو 1182 فون کالز اور203 میسجز اور اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی بے شمار پیغامات بھیجے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جمائما سابق ارب پتی تاجر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی ہیں جبکہ رکن پارلیمان زیک گولڈ سمتھ کی بہن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکسی ڈرائیور کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف

    ٹیکسی ڈرائیور کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈارئیور نے جمائما کو ایک ہزار سے زائد فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے برطانوی ٹیکسی ڈارئیور 27 سالہ محمد حسن پر جمائما کو ایک سال تک فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

    عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران محمد حسن نے جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہیں جمائما کا نمبر اس وقت ملا جب انہوں نے ہالو سروس کے ذریعے ملزم کی ٹیکسی بک کروائی۔

    پراسیکیوٹر رخسانہ علی نے عدالت کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک سال کے دوران جمائما کو 1182 فون کالز اور203 میسجز اور اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی بے شمار پیغامات بھیجے گئے۔

    انہوں نے عدالت میں بتایا کہ ٹیکسی ڈارئیور محمد حسن نے 18 مختلف موبائل فونز سے جمائما کو کالز اور میسجز بھیجے۔

    واضح رہے کہ ٹیکسی ڈائیور محمد حسن پرجج مارٹن ایڈمنڈ کیوسی اس مقدمے میں سز26 اکتوبر کو سنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    لندن: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

    سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

  • جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    برطانوی سوشل حلقوں میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت رکھنے والی جمائماخان نے اپنے بوائے فرینڈ رسل برینڈ سے تعلقات ختم کر لئے ہیں ۔

    رسل برینڈ  پیشے کے اعتبار سے ایک کامیڈین ہیں جو شوبز اور سماجی حلقوں میں اچھی شہرت نہیں رکھتے، چالیس سالہ جمائما خان اور رسل برینڈ کا تعلق تقریباً ایک سال سے چل رہا تھا لیکن اکثر یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ جمائما خان جیسی سمجھدار خاتون رسل برینڈ کو کیونکر پسند کرتی ہیں، حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں لیکن اب جمائما خان کی فیملی نے تصدیق کردی ہے کہ علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ ایک بار پھر اکیلی ہوگئی ہیں۔

     مبصرین کے مطابق رسل برینڈ کو بوائے فرینڈ منتخب کرنا جمائما خان کیلئے خاصا تکلیف دہ ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محض ایک سال بعد ہی اس تعلق کو ختم کردیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رسل برینڈ نے حال ہی میں ایک خدمت گار کے ساتھ جو سلوک کیا وہ علیحدگی کی اہم وجہ ثابت ہوا، اس سے پہلے جمائما خان  اداکار ہوگرانٹ سے بھی اختلافات ہوجانے پر تعلق ختم کرچکی ہیں۔