Tag: jennifer lawrence

  • جنیفر لارنس ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

    جنیفر لارنس ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

    نیویارک : اداکارہ جنیفر لارنس ہالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ گئیں۔

    امریکی میگزین فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق اداکارہ جنیفر لارینس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، خوبصورت اداکارہ جنیفر لورینس نے گزشتہ سال پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمائے۔

    اداکارہ نے فلم سلورلینگز پلے بک میں بہترین اداری کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    سکارلیٹ جونسن تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کماتے ہوئے سب سے ذیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • ہالی وڈ فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی وڈ فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس: ہالی ووڈ سیریز ہنگر گیمز کے تیسرے پارٹ ہنگر گیمز موکنگ جے کی تشہير ی زور و شور سے جاری ہے، لاس اینجلس میں فلم رنکارنگ پرئمیر سجایا گیا ،جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے رونق بڑھا دی۔

    ہالی وڈ کی ایکشن گرل جنیفر لارنس آج کل اپنی نئی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کی تشہیری میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں جنیفر لارنس فلم کی کاسٹ کے ساتھ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے من پسندیدہ ستاروں کی ایک جلھک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئی، فلم کی کہانی چوہترہویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین پربنائی گئی ہے، جنیفر لارنس کی فلم اکیس نومبر سے سنیما گھروں پر راج کرے گی۔

  • ہالی ووڈ کی فلم دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ کی فلم دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون میں جنیفرلارنس ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، فلم کے نئے ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈوانچر فلم دی ہنگر گیمز سیریز کا تیسرا پارٹ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے، جسمیں جنیفر لارنس ایک بار پھر دشمنوں پر وار کریں گی۔

    ایڈوینچرسے بھرپور فلم کی کہانی چوہترویں سالانہ ہنگر گیمزجیتنے والی کیٹ نس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے۔

    جو دنیا میں امن وامان قائم کرنے کے لیے خطرناک لوگوں سے بھڑ جاتی ہے، فلم میں جنیفر لارنس سمیت جوش ہچر سن ،اور لائم ہیمزو رتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم اکیس نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔