Tag: Jeremy Renner

  • انیل کپور جیریمی رینر کے ساتھ، مگر کس ہالی ووڈ سیریز میں؟

    انیل کپور جیریمی رینر کے ساتھ، مگر کس ہالی ووڈ سیریز میں؟

    بالی ووڈ اداکار انیل کپور ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین شیئر کرنے آ رہے ہیں، اس بار وہ ایک سیریز میں ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور جلد ڈزنی سیریز میں جیریمی رینر کے ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل انیل کپور ان کے ساتھ فلم ’مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول‘ میں کام کر چکے ہیں، تاہم دونوں ایک ساتھ دکھائی نہیں دیے تھے۔

    انیل کپور پہلے بھی ہالی ووڈ فلموں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ اور ’24‘ میں بھی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں، لیکن اس بار وہ ڈزنی پلس کی سیریز ’رینرویشنز‘ (Rennervations) میں جلوہ گر ہوں گے۔

    انیل کپور نے بھی تصدیق کر دی ہے وہ انٹرنیشنل پراجیکٹ پر کام کرنے جا رہے ہیں، ٹوئٹر پر جب فلم ساز شیکھر کپور نے انیل کپور سے پوچھا کہ کیا ان کے آنے والے پراجیکٹس میں کوئی انٹرنیشنل فلم شامل ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ ’رینرویشیز سیریز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور اس میں کام کروں گا۔‘

    یاد رہے کہ شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور نے 1987 میں کام کیا تھا۔ انیل کی نئی سیریز رینرویشنز 4 حصوں پر مشتمل سیریز ہے۔

    ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    پچھلے کچھ عرصے سے انیل کپور کی ’دی نائٹ مینیجر‘ سیریز بھی خبروں میں ہے جو کہ 2016 کی برٹش سریز کا ہندی ری میک ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    نیواڈا: ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، انھیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فلم اسٹار جیریمی رینر کے نمائندے نے اتوار کو بتایا کہ صبح سویرے وہ برف صاف کر رہے تھے کہ موسم سے متعلقہ حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے۔

    نمائندے کے مطابق کئی ماروِل بلاک بسٹرز فلموں میں کام کرنے والے 51 سالہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اب ان کی حالت سنبھل چکی ہے تاہم وہ تاحال نازک حالت ہی ہے۔

    نمائندے کا کہنا تھا کہ اداکار کا خاندان اب ان کے ساتھ ہی ہے، اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

    جیریمی رینر کو ان کے اداکاری کے کیریئر میں فلم ’ہرٹ لاکر‘ اور ’دی ٹاؤن‘ میں دو اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انھوں نے ماروِل فلموں میں کلنٹ بارٹن نامی سپر ہیرو کا کردار ادا کیا، مشن امپاسبل میں بھی اپنے کردار کے لیے وہ مشہور ہیں۔

    جیریمی رینر سیرا نیواڈا کے پہاڑوں میں جھیل طاہو کے اوپر ایک فارم کے مالک ہیں، یہ وہ علاقہ ہے جو موسم سرما کے شدید طوفان کی زد میں آیا تھا، جس کی وجہ سے 35,000 گھر بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔ 13 دسمبر کو رینر نے ٹویٹر پر اس علاقے میں برف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا: ’’جھیل طاہو کی برف باری کوئی مذاق نہیں ہے۔‘‘