Tag: jesus

  • 12 رمضان: حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہونے کا دن

    12 رمضان: حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہونے کا دن

    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے جو 4 آسمانی کتب نازل فرمائیں، وہ سب رمضان المبارک کے مہینے میں ہی نازل ہوئیں۔

    اس ماہ کی 12 تاریخ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل فرمائی گئی۔ انجیل کے آغاز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش، ان کی رسالت، تبلیغ، معجزات، اسرائیلیوں کے ہاتھوں قتل اور 3 دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کی کہانی ہے۔

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام

    قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت مریم علیہ السلام کے بیٹے تھے جو اللہ کی قدرت سے شادی کے بغیر ہی ماں کے رتبے پر فائز ہوئیں۔

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے بعد بی بی مریم کی پاک دامنی پر سوال اٹھایا گیا جس کا جواب انہیں یوں ملا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنی زبان سے گفتگو کر کے اپنی والدہ کے پاک دامن ہونے کی گواہی دی۔

    یہ ان کا ایک معجزہ تھا کہ بچہ اپنی پیدائش کے چند گھنٹے بعد جب رونے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا حضرت عیسیٰ نے گفتگو فرمائی۔

    بعد ازاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کے سامنے اپنی نبوت اور معجزات کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔

    ترجمہ کنز الایمان: ’اور رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف یہ فرماتا ہوا کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لیے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللہ کے حکم سے، اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سپید داغ والے کو، اور میں مردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے، اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔ بے شک ان باتوں میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو‘۔

    القرآن، پارہ 3، سورہ آل عمران: 49

  • حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کفن نمائش کے لئے پیش

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کفن نمائش کے لئے پیش

    ٹیورن: اٹلی میں موجود ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ کے نام سے پہچانا جانے والا کپڑا جسے عیسائی حضرت عیسٰی کا کفن مانتے ہیں، پانچ برس کے وقفے کے بعد نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

    چار اعشاریہ چار میٹر طویل یہ کفن شمالی اٹلی کے شہرٹیورن میں ہی 24 جون تک سینٹ جان دا بیپٹسٹ کے گرجاگھر میں زیرِ نمائش رہے گا۔

    اس عرصے کے دوران روزانہ 12 گھنٹے تک عوام کو اس کی زیارت کی اجازت ہوگی۔

    اس کپڑے کو دیکھنے کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں لگایا گیا تاہم اس کے لیے پہلے سے بکنگ کروانا ضروری ہے اور اب تک دس لاکھ افراد یہ عمل سرانجام دے چکے ہیں۔

    رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس بھی اس کفن کی زیارت کرنے والوں میں شامل ہوں گے اور وہ اس کے لیے 21 جون کو ٹیورن پہنچیں گے۔

    آخری مرتبہ ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ کو عام دیدار کے لیے 2010 میں پیش کیا گیا تھا اور اس وقت 25 لاکھ افراد نے اس کی زیارت کی تھی۔

    اس کپڑے پر ایک ایسے باریش شخص کی ہلکی سی شبیہ ہے جس کے ہاتھوں اور پیروں پر خون کے دھبے ہیں۔

    یہ کپڑا چودہ فٹ لمبا اور ساڑھے تین فٹ چوڑا ہے اور اسے ایک بلٹ پروف اور ماحولیاتی تغیر سے بچانے والے ڈبے میں رکھا گیا ہے۔