Tag: jet planes bombing

  • صنعاء:یمن سعودی اتحادی افواج کے حملے، 40افراد ہلاک

    صنعاء:یمن سعودی اتحادی افواج کے حملے، 40افراد ہلاک

    یمن: سعودی اتحادی افواج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    یمن کے شہر حجاح اور صنعاء میں سعودی اتحادی افواج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی، سعودی حکام کے مطابق حجاح میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری کونشانہ بنایا گیا، جس میں موجود چھتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    صنعاء میں فوجی بیس کے قریب ایک گھر کو نشانہ گیا، جسکے نتیجے میں چار شہری بمباری کا شکار ہوگئے، شہری ہلاکتوں کے باوجود سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔

    دوسری جانب یمنی صدر منصورالہادی نے ایران پر مشرق وسطی میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

  • جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ پر بمباری،21دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ پر بمباری،21دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    خیبر ایجنسی: تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے اکیس شدت پسند ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضربِ وضب جاری ہے، تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں اکیس دہشتگرد ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں، گھیرا تنگ ہونے پر دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔