Tag: Jewelers Association

  • سونے کی قیمت میں دو روز بعد کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں دو روز بعد کمی ریکارڈ

    کراچی : دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافے ہوا ہے اور مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2035 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • سونے کے نرخ مزید گرگئے، بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کے نرخ مزید گرگئے، بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی : عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، ملک میں سونے کا بھاؤ سیکڑوں روہے کم ہوگیا، گزشتہ روز بھی 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13ڈالر کی کمی سامبے آئی ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2005 ڈالر فی اونس ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

    علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سلسلے میں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں ہزار روپے اضافے کے بعد اب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا۔

  • سونے کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ برقرار

    سونے کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ برقرار

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے اب کمی سامنے آرہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

    جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلا م آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 2 لاکھ 14 ہزار روپے تھی۔

    اعداد وشمار کے مطابق اسی کے علاوہ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی تقریباً 2 ہزار روپے تک گرگئی، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار9سو 88ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 200 روپےاضافے کے بعد آج 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3436 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642روپے ہو گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2580 روپے پر مستحکم رہی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی سامنے آئی ہے اور اب سونے کی عالمی قیمت 2 ہزار 03 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی

    پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 42 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 156روپے ہوگئے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • سونے کا نیا بھاؤ کئی دن سے جاری کیوں نہیں ہوا ؟َ وجہ سامنے آگئی

    سونے کا نیا بھاؤ کئی دن سے جاری کیوں نہیں ہوا ؟َ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : ملک بھر میں سونے کے اسمگلروں اور سٹے بازوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث صرافہ مارکیٹ کے عہدیداران نے گزشتہ6 دن سے سونے کا بھاؤ ہی نہیں کھولا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت12 ستمبر کے جاری کیے گے نرخ پر تاحال برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق صرافہ مارکیٹ کے سٹے باز قانون کے شکنجے میں آگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گولڈ اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب سونے کی قیمت میں سٹہ اور اسمگلنگ نہیں ہوسکے گی۔

    گولڈ ڈیلرز پرانے ریٹ پر سونے کی قیمتوں پر نفع کمانے میں مصروف ہیں، ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتوں کے اعلان کے لیے آج کا دن دیا گیا تھا لیکن صرافہ بازار سے گولڈ کا نیا ریٹ آج بھی جاری نہیں کیا جاسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون چاند نے آج سے ریٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا

    گولڈ ٹریڈرز نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کی یقین دہائی کرادی گئی ہے کہ اب سونے کی قیمتوں میں سٹہ نہیں ہوگا ،

    ہارون چاند نے کہا کہ سونے کی قیمتوں کو شفاف بنانے کیلئے اداروں سے رابطے میں ہیں، نئی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ اور ملکی قوانین کے عین مطابق ہوں گی

    انہوں نے بتایا کہ سونے کی قیمت کو مستقبل میں ڈیجیٹل کرنے کے طریقے پر غور کیا جارہا ہے صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 12ستمبر کے پرانے نرخ 2لاکھ 15ہزار روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔؎

  • کئی روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کئی روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : کئی روز سے جاری سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی بعد آج سونا پھر مہنگا ہوگیا، ہزاروں روپے اضافے سے پچھلی ساری کمی پوری ہوگئی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا ریکارڈ

    کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ملکی معاشی حالات میں بہتری قرار دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار 6 سو روپے کمی واقع ہوئی، رواں ہفتے فی تولہ سونا 2 لاکھ39 ہزار ایک سو سے کم ہوکر 2 لاکھ 12 پانچ سو روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز سونے کا بھاؤ 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے ساتھ 1923 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں دس گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار430 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔