Tag: Jewelers Association

  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی

    سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی

    سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 01 ڈالر کم ہوکر 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔

    اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 1500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

    10گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے بڑھا دیے گئے

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے بڑھا دیے گئے

    کراچی : عالمی منڈی میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا، اس بار سیکڑوں نہیں یکمشت ہزاروں روپے اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1901 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالرز اضافے سے 1901 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

    دس گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے اضافے سے دو لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونا پھر مزید مہنگا ہوگیا

    سونا پھر مزید مہنگا ہوگیا

    ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں ہونے والی معمولی کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن عہدیداران کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 190501 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

  • سونے کی قمیت میں سیکڑوں روپے اضافہ

    سونے کی قمیت میں سیکڑوں روپے اضافہ

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی  صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1942 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں خاطر خواہ کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں خاطر خواہ کمی

    کراچی : ملک بھر میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2800 روپے اضافے کے بعد آج 800 روپے کمی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ فی الحال رک گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

    عالمی منڈی میں سونے کی نئی قیمت5 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 1960 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کم ہوکر 192473روپے ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1966 ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

    ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں میں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 222900روپے ہوگئی۔

    اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1542روپے بڑھ کر 191100روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت سینکڑوں روپے کم ہوگئی

    سونے کی فی تولہ قیمت سینکڑوں روپے کم ہوگئی

    پاکستان میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1961 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 800روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں آٹھ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1940 امریکی کرنسی ہوگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ10 گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ساڑھے چھ ہزار روپے ریکارڈ کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 30 ہزار 800 روپے تک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی، سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کم ہو کر دو لاکھ 30 ہزار 800روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار 874 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر2005 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 161.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور 100انڈیکس 41487.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار 992 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 2017 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500روپے ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔