Tag: Jewelers Association

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ

    کراچی : دنیا بھر میں مہنگائی کی نہ رکنے والی رفتار کے سبب سونے کے نرخ بھی آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہے ہیں جس میں کمی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی الحال چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند روز سے جاری قیمتوں میں اضافے کے سبب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جس نے پچھلے تمام ریکارڈز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

    دس گرام سونے کا بھاؤ 2656 روپے اضافے سے 186643 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2002 ڈالر فی اونس ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا تھا اور سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے تولہ تھا۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ، دولاکھ روپے سے تجاوز

    سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ، دولاکھ روپے سے تجاوز

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مذکورہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت مزید دو ہزار روپے کم

    سونے کی فی تولہ قیمت مزید دو ہزار روپے کم

    کراچی : ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، فی تولہ قیمت 12 دن بعد دو لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔

    آج بروز بدھ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1880 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اس اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی 60 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 2170 روپے کی ہوگئی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج بروز ہفتہ سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالرز کی کمی سے1865 ڈالرفی اونس ہوگئی

    دریں اثناء صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، ہفتے کے روز چاندی کے دام 100 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

  • سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

    سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

    کراچی : امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد اب سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر دولاکھ روپے فی تولہ سے بھی تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت نے 2 لاکھ روپے کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بالترتیب 7000 روپے اور6000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سونے کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب50 روپے اور 42روپے86 پیسے کا اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 2200 روپے جب کہ دس گرام چاندی 1886 روپے 14پیسے ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں کچھ روز کمی نے بعد ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 14 ڈالر بڑھ کر فی اونس 1938 ڈالر ہوگئے۔

    صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے اور دس گرام 986 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے کا ہوگیا۔

    ملکی تاریخ میں ایک تولہ سونے کی قیمت اس وقت یہ بلند ترین سطح پر ہے۔ دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 2100روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی دس گرام پر مستحکم رہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل نمایاں کمی کا رجحان

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل نمایاں کمی کا رجحان

    کراچی : پاکستان میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار500 روپے کا ہوگیا ہے۔

    پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز دس گرام سونے کی قیمت میں بھی2401 روپے کی بڑی کمی ہو نے سے ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگیا۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے سونے کے زیورات کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم دوسری جانب سونے کے بسکٹوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

    گولڈ بسکٹ کی خرید و فروخت کی وجہ سے ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 88ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت کی بلند ترین سطح تھی۔

  • سونے کی قیمت عام شہری کی پہنچ سے مزید دور، ہوشربا اضافہ

    سونے کی قیمت عام شہری کی پہنچ سے مزید دور، ہوشربا اضافہ

    کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس میں یومیہ بنیادوں پر مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، فی تولہ نرخ 900 روپے کے مزید اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔

    صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 900روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے اور10 گرام 772 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مارکیٹ میں 29 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1862 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب چاندی کے دام عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مستحکم رہے, مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2150روپے فی تولہ ہے۔

  • سونے کی قیمت آسمان کی حدوں کو چُھونے لگی، پڑھنے والے حیران

    سونے کی قیمت آسمان کی حدوں کو چُھونے لگی، پڑھنے والے حیران

    اسلام آباد : عالمی سطح پر مہنگائی کی نہ رکنے والی رفتار کے سبب سونے کے نرخ بھی آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہے ہیں جس میں کمی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ تو نہ ہوا لیکن پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کے فی تولہ نرخ بڑھا دیئے گئے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک میں آج سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوگئی۔

    صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے جب کہ دس گرام چاندی 25 روپے 71 پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ نرخ بڑھا دیئے گئے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوگئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1796 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 40 روپے کے اضافے کے بعد 2020 روپے جب کہ دس گرام چاندی 34 روپے 29 پیسے کے اضافے کے بعد 1731 روپے 82 پیسے ہوگئی۔