Tag: Jewelers Association

  • سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1709 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ 40 روپے کمی کے ساتھ 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 28 پیسے کی کمی کے بعد 1354 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں تیسری باربھی کمی

    سونے کی قیمت میں تیسری باربھی کمی

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ دنوں ہونے والی کمی کے بعد مزید کمی نوید سنائی گئی ہے، تین روز کے دوران ساڑھے بارہ ہزار روپے کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 450 روپے کی کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی سامنے آئی ہے، فی تولہ سونا 1450 روپے مزید سستا ہوگیا۔

    آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کمی سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور دس گرام 1243 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی۔

    صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1570 اور دس گرام 1346.02 روپے پر برقرار ہیں، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 18.70 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔