Tag: Jewelers Manufacturers

  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی

    کراچی : ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد نہ صرف عالمی بلکہ مقامی مارکیٹ میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی سامنے آئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2ہزارروپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 98ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1715روپے کم ہوکر ایک لاکھ69ہزار 753ہوگئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار 849 ڈالر کا ہوگیا، ملک بھر میں فی تولہ چاندی دو ہزار 140 روپے اور دس گرام 1834.70 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ کردیا گیا تاہم چاندی کے دام فی الحال مستحکم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں300روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ94ہزار400روپے پر آگیا۔

    آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت257روپے اضافے سے1لاکھ66ہزار666روپے ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ پاکستان میں دام بڑھ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں2 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا1810ڈالرکی سطح پرآگیا

    دوسری جانب چاندی کے دام 2080 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

    سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

    کراچی : صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اب اس میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 5 ڈالر بڑھ کر 1709 ڈالر فی تولہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 27ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

    قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشنکے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1709 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم

    کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہوگیا، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہوکر 1645 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔