Tag: jewellers association

  • سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی بعد آج معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 16ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 1لاکھ 85ہزار 528روپے کا ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن عہدیداران کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 50 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز کے دوران مقامی بلین مارکیٹس میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی۔

  • سونے کی قیمت ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی سامنے آئی ہے، اس کے علاوہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 2027 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں ہونے والی بڑی کمی سامنے آنے کے بعد یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت1300روپے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار تین سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہوگیا ہے۔

    سونے کی قیمت

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قمیت ایک ہزار 115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 62 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 82 ڈالر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دو روز قبل بھی سونے کی قیمت میں بالترتیب 1900 اور 900 روپے کا نمایاں اضافہ سامنے آیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید کمی

    سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی مزید کمی

    کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز 1900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق 900 روپے کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2062 ڈالر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ سامنے آیا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آگئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آگئی

    کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں مسلسل اضافے کے بعد اچھی خبر آگئی، فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    عہدیداران کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔

    دوسری جانب جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ مئی 2023 میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے نرخ برقرار بتائے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے، ‏ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 300 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 19 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 258 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 88ہزار 272 روپے ہو گیا۔

    علاوہ ازیں ایسوسی ایشن نے مزید بتایا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2052 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل 23دسمبر کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500 روپے کی کمی سامنے آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ 19 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں کئی روز بعد کمی

    سونے کی قیمت میں کئی روز بعد کمی

    کراچی : کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500 روپے کی کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کم ہوئے اور مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 88 ہزار14 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہونے سے 2052 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز 400 روپے اضافے کے بعد آج بھی 400 روپے بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ آج پھر سے بڑھ گئے،‏24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب 10گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2027 ڈالر فی اونس ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ 16 دسمبر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی تھی اور سونا مزید 1800 روپے سستا ہوا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز بعد اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز بعد اضافہ

    کراچی : کئی روز سے جاری کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں قیمت میں میں کمی کی وجہ سے خریداری میں تیزی آگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث سونا 2ہزار400روپے مہنگا ہوگیا۔

    قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

    صرافہ بازار کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2ہزار 837روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1811 ڈالر کا ہے۔

     

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا2 لاکھ36 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

    اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعد مقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 2486روپے اضافے سے 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی ہے۔