Tag: jewellery

  • ویڈیو رپورٹ: جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 جیولرز کی کلیکشن توجہ کا مرکز

    ویڈیو رپورٹ: جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 جیولرز کی کلیکشن توجہ کا مرکز

    لاہور: لاہور میں پاکستان سگنیچر جیولری شو کے دوران سونے کے نت نئے ڈیزائنز کی نمائش کی گئی۔

    گولڈ نمائش کے اس شان دار ایونٹ میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 مختلف جیولرز خریداروں کو ایک چھت تلے میسر آئے، خریداروں کی بڑی تعداد نمائش میں آئی۔

    پروگریسو گروپ کی جانب پاکستان سگنیچر جیولری شو میں اے آر وائی جیولرز سمیت 8 مختلف جیولرز کے ایک چھت تلے منفرد اور نئے ڈائزین خریداروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

    جیولری شو میں آئے خریداروں کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش خوش آئند ہے اور اس کا انعقاد بیرون ملک بھی ہونا چاہیے، شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ شہری اپنی مرضی کی کسٹمائز جیولری بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    جیولرز کا کہنا تھا کہ اس شو کا مقصد گولڈ سیونگ کے ساتھ ساتھ اسے بطور آرٹ بھی متعارف کروانا ہے، منتظمین کا کہنا تھا کہ زیورات کی ایسی نمائشیں لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • تاجر کا ملازمین کیلئے انوکھا انعام : سب کے منہ کھلے رہ گئے

    تاجر کا ملازمین کیلئے انوکھا انعام : سب کے منہ کھلے رہ گئے

    دبئی : اردن کے تاجر نے اپنے ملازمین کی عمدہ کارکردگی سے خوش ہوکر ان کیلئے اپنی تجوری کا منہ کھول دیا اور انہیں اتنے زیورات سے نوازا کہ اس کی دریا دلی کی دھوم مچ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کا ایک تاجر اپنے عملے کی عمدہ کارکردگی اور کام کی لگن سے اتنا خوش ہوا کہ اس نے تمام ملازمین کو قیمتی زیورات تحفے میں دے دیئے۔

    ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی کے مالک احمد ابو سنینہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ وہ اپنی کمپنی کے ملازمین کو ان کی اچھی کارکردگی کے اعتراف میں سونے کے زیورات تقسیم کررہا ہے۔

    اس موقع پر کمپنی نے مالک نے ہر ملازم کو باری باری اپنے آفس میں بلایا اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک عدد سونے کا سیٹ بطور انعام دیا۔

    مذکورہ تاجر نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں نے اپنے محنتی ملازمین کو زیورات پیش کیے ہیں جو اپنے عہدوں پر اخلاص اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک خاندان کی طرح میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

    احمد ابو سنینہ نے تمام کاروباری افراد اور منیجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بونس اور مراعات دیا کریں تاکہ ملازم کمپنی کو اپنی پوری توجہ اور محنت دے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے ملازم خیال رکھو گے تو بدلے میں وہ آپ کو اچھا کام کرکے دے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں آئی فون تقسیم کیے تھے جس کے باعث وہ دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

  • جیولری شاپ میں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    جیولری شاپ میں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    انگلینڈ میں چند ڈکیتوں نے زیورات کی دکان سے کروڑوں مالیت کی گھڑیاں اور انگوٹھیاں لوٹ لیں، چہروں پر نقاب ہونے کی وجہ سے پولیس ان کی تلاش کے لیے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہے۔

    انگلینڈ کے علاقے کیمبرج شائر میں واقع جیولری شاپ میں ہونے والی اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 نقاب پوش افراد دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود شیشوں کے شوکیسز توڑنے لگے۔ چاروں ڈکیت شوکیسز سے خطیر مالیت کی گھڑیاں اور انگوٹھیاں نکال کر اپنے پاس موجود تھیلوں میں ڈال لیتے ہیں۔

    ڈکیتوں کے دکان میں داخل ہوتے ہی ایک زوردار الارم بجتا ہے اور 30 سیکنڈ بعد دکان میں دھواں بھی پھیلنا شروع ہوجاتا ہے تاہم ڈکیت اپنی کارروائی جاری رکھتے ہیں۔

    ڈکیتی کی اس واردات میں دکان سے 1 لاکھ یورو یعنی 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کے زیورات کا صفایا ہوگیا۔

    اگلے روز جیولری شاپ کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیج پر لکھا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے نہایت دلگرفتہ ہیں کہ ہماری دکان میں ڈکیتی ہوئی ہے۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر کوئی شخص رات 2 سے 3 بجے کے درمیان علاقے میں کسی مشکوک سرگرمی سے واقف ہو یا اسے دیکھا ہو تو ہماری مدد کرے۔

    مقامی پولیس نے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس ڈکیتی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات رکھتا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

  • سمندری اشیا سے بنے ہوئے خوبصورت زیورات

    سمندری اشیا سے بنے ہوئے خوبصورت زیورات

    سلوینیا کی ایک 18 سالہ فنکارہ کے دنیا بھر میں بہت سے مداح ہیں جو ان کے بنائے ہوئے زیورات پہننا چاہتے ہیں۔ ان کے زیورات کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مختلف سمندری اشیا سے بنائے جاتے ہیں۔

    سلوینیا سے تعلق رکھنے والی مرینہ نے یہ کام صرف 13 سال کی عمر میں شروع کیا تھا۔

    وہ اپنے گھر سے باہر ساحل پر جمع ہوجانے والی سیپیاں، موتی اور مختلف پتھروں کے ٹکڑے جمع کرلیتی۔

    کچھ عرصے بعد اس نے ان سے خوبصورت زیورات بنانے شروع کردیے۔

    صرف 4 برس بعد ہی اس کے بنائے گئے زیورات دنیا کے مختلف حصوں میں فروخت کیے جارہے ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اب تک کئی بین الاقوامی اخبارات نے مرینہ کا انٹرویو بھی شائع کیا ہے۔

    مرینہ کے کام کی خوبصورتی ان کی انفرادیت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ زیورات پہننے والے خود کو فطرت سے قریب محسوس کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 3 ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیوارت چوری کرلیے۔ ملازماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق چوری میں ملوث ملازماؤں میں سے 2 کا تعلق فلپائن جبکہ ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔

    پولیس کو ان کی کفیل کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی کہ اس کی تجوری سے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کیے جاچکے ہیں۔

    پولیس نے شک کی بنا پر ملازماؤں کو گرفتار کیا، بعد ازاں ان کی الماریوں کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے زیورات کے ساتھ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ دوران تفتیش ملازماؤں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو عدالت میں لے جایا جا چکا ہے اور عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک مؤخر کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔