Tag: Jewish settlement

  • اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا فیصلہ

    اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا فیصلہ

    غزہ میں اسرائیل کی سے جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل نے یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکا کی جانب سے یہودیوں کی آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ بھوک اور ادویات کی کمی کے باعث غزہ میں فلسطینیوں کو‘ہر لمحہ موت’کا سامنا ہے۔

    حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنریٹس میں محصور شہریوں کو بنیادی غذائی اشیاء اور طبی علاج کی فراہمی کو روکنے والے اسرائیلی قبضے سے ہر لمحہ 700,000 سے زائد شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

    ٹیلی گرام پر بیان میں کہا گیا کہ عرب دنیا اور باقی عالمی برادری کی خاموشی ”مشکوک”ہے۔

    متحدہ عرب امارات کو فیفٹ کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    حماس نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی ”اب بھی کچھ امیدوں پر زندہ ہیں کہ انہیں اس دنیا میں کوئی ایسا مل جائے گا جو ان کے دکھوں کو سن لے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

  • بیت لحم میں یہودی آباد کار نے فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا

    بیت لحم میں یہودی آباد کار نے فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا

    یروشلم : فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے یہودی آباد کار نے بیت الحم میں فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلیوں کی تخریب کاری و دہشت گردانہ کاررائیاں کم نہ ہوسکیں، گزشتہ روز مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے شہری نے فلسطینی خاتون کو بے دردی سے شہید کردیا۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ بیت الحم کے علاقے تقوع کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے فاطمہ محمد سلیمان نامی فلسطینی خاتون کو راہ چلتے ہوئے ٹرک تلے روند ڈالا اور فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی خاتون کو اس کے گھر کے باہر ہی یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند دیا، اسرائیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید فلسطینی کے گھر کے باہر لگے خفیہ کیمرے قبضے میں لے لئے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی جارحیت، ایک اور فلسطینی طالب علم شہید

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر نہتے اور پرامن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے پندرہ سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سیکڑوں فلسطینی غزہ کی سر حدی پٹی کے قریب اسرائیلی جارحیت اور ناجائز قبضے کے خلاف پرامن مظاہرہ کررہے تھے۔

    اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ طالب علم شہید ہوگیا تھا۔