Tag: Jewish settlers

  • مسجد الاقصیٰ پر یہودی آبادکار جلد دھاوا بول سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

    مسجد الاقصیٰ پر یہودی آبادکار جلد دھاوا بول سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہودی قابضین (آبادکار) آنے والے ہفتوں کے دوران مسجدِ الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوا بول سکتے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہودی آبادکاروں کی مدد کیلیے اسرائیلی وزارتِ میراث پانچ لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی جبکہ اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔

    یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں اسرائیلی وزارتِ میراث پولیس اجازت کیلیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔

    اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران مسجدِ اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

    بھارت: لیڈی ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بدنام زمانہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے مزید کہا کہ مسجد الاقصیٰ کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اس حوالے سے معلوم ہے۔

  • بھارتی دانشور نے یہودی آباد کاروں کے خلاف آواز بلند کر لی

    بھارتی دانشور نے یہودی آباد کاروں کے خلاف آواز بلند کر لی

    نئی دہلی: معروف بھارتی دانشور اشوک سوین نے بھی فلسطینیوں کے گھر جلانے کے واقعے پر آواز بلند کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دانشور، اپسالہ یونی ورسٹی سویڈن میں پروفیسر اور انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروگرام کے ڈائریکٹر اشوک سوین نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے مغرب کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

    اشوک سوین نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کر رہے ہیں، مغرب کیوں خاموش ہے؟‘‘

    واضح رہے کہ مغربی کنارے کے علاقے ہوارا میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے 40 سے زائد گھروں، دکانوں اور کاروں کو نظرِ آتش کر دیا ہے، جلائی گئی املاک میں بچوں کا اسکول بھی شامل ہے۔

    ویڈیو: یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ، درجنوں گھر نذر آتش کر دیے

    گزشتہ ہفتے نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بدترین فوجی چھاپے میں 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، جس کے رد عمل میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے ہوارا میں ایک فلسطینی نوجوان نے دو استعماری اسرائیلی آباد کاروں پر فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا، آباد کاروں کی ہلاکت کے بعد انھوں نے بڑی تعداد میں فلسطینی آبادی پر حملہ کر کے گھر جلائے۔