Tag: JF 17

  • پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    کراچی : پاکستانی پائلٹ نے پیرس ایئر شو کی ایک تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کی یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرس ائیر شو کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے ۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ جے ایف 17 طیارہ میں موجود اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جہاز کے بارے میں آگاہی فراہم کررہاہے۔

    تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر 1986 میں بننے والی ایک کامیاب فلم ٹاپ گن کے ایک سین کی یاد دلاتی ہے۔  

    واضح رہے کہ پیرس میں جاری اس ایئر شو میں پاکستان ایئرفورس کے جوان اور ٹیکنیشن بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    جبکہ ایئروائس مارشل ارشد ملک نے ایئر شو میں ہونے والی ہوابازی کے مظاہروں کا جائزہ بھی لیا۔

    علاوہ ازیں مذکورہ ٹوئٹ پر لوگوں کی جانب سے کافی پسندیدگی کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

  • جے ایف 17طیارہ قومی فضائی جنگ اسکول کے نصاب میں شامل

    جے ایف 17طیارہ قومی فضائی جنگ اسکول کے نصاب میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف17 لڑاکا بمبار طیارے کو قومی فضائی جنگ اسکول کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔
    جے ایف 17 تھنڈر کے جوہر دکھانے کے دن آگئے، قومی امنگوں کے تحت چین کے تعاون سے تیار کردہ اس جدید ملٹی رول طیارے کو فضائی جنگ کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پی اے ایف بیس مصحف میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر مارشل سہیل امان، ڈپٹی چیف آف دی ایئرا سٹاف مہمان خصوصی تھے، جے ایف 17 طیارے کامبیٹ کمانڈرز اسکول پہنچے تو انکا پُر جوش استقبال کیا گیا، جیسے ہی پائلٹس کاک پٹ سے باہر آئے ننھے بچوں نے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

    کامبیٹ کمانڈرز اسکول کے نصاب میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہترین تربیت کی جا سکے گی۔

    جدید آلا ت سے لیس اور تباہ کن صلاحیت کے حامل جے ایف17 تھنڈر کے دو اسکواڈرن پاک فضائیہ کی حربی قوت کا حصہ بن چکے ہیں، اس سلسلہ کا پہلا طیارہ سنہ دو ہزار سات مین پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہنوں نے سانحہ پشاور کے ایک ماہ ہونے پر ننھے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے اسکواڈرن جے ایف17 نے شہداء اور غازیوں کو سلامی پیش کی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی اسکواڈرن نمبر چھبیس جے ایف 17 نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسکول کے اوپر فلائی پاسٹ، ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شہید طلباء کو سلامی پیش کی۔

    اس موقع پر اسکول کے احاطے میں موجود بچوں نے ہاتھ ہلا کر طیاروں شاہینوں کے جذبے کو سراہا۔