Tag: jhagra

  • کے پی کے اسمبلی اکھاڑے میں تبدیل، اراکین گتھم گتھا ہوگئے

    کے پی کے اسمبلی اکھاڑے میں تبدیل، اراکین گتھم گتھا ہوگئے

    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم اور سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی، ایوان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق قوم نے سیاستدانوں کی لائیو ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھ لی، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ اس دوران بابر سلیم نے سینئر وزیر شہرام ترکئی کو طعنہ مارا اور انہیں 420 کہا، جس پر شہرام ترکئی نشست پر کھڑے ہوکر پیچھے بیٹھے بابر سلیم پر چلانے لگے اور پھر بابر سلیم کی طرف لپکے سینیر ارکان نے شہرام ترکئی کو تھاما اور چند رکن بابر سلیم کا منہ بند کراتے رہے۔

    بھتیجے کے خلاف بات برداشت نہ ہوئی تو چچا محمد علی ترکئی بھی میدان میں آگئے ۔اور ایوان سر پہ اٹھا لیا، جھگڑے نےایوان کو کسی چوک چوراہے میں بدل دیا ۔پرویز خٹک بھی کسی تماشائی کی طرح کھڑے نظر آئے۔

    اس دوران گالیوں سے بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی تاہم کچھ دیگر ارکان نے بیچ بچاؤکرادیا۔ واضح رہے کہ شہرام ترکئی اور بابر سلیم کا تعلق ضلع صوابی سے ہے اور دونوں کی علاقائی سطح پر سخت سیاسی مخالفت ہے جس کی وجہ سے ان دونوں میں اکثر ماحول گرم نظر آتا ہے۔

    رکن اسمبلی شاہ فرمان نے سال کے طویل ترین دن اور روزے کو لڑائی کی وجہ قرار دیدیا۔ بعد ازاں جھگڑے کے باعث اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

     

  • عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اورراحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا، عدالت نے اسلام آباد سے جنرل اور خواتین کی نشستوں کیلئےالیکشن لڑنے والے لیگی امیدواروں کو مشروط اجازت دی تھی۔

    دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے مطابق امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس حلقے سے انتخاب لڑے اس کے ووٹ کا اندراج  بھی اس حلقے میں ہو۔

    ن لیگ کے ظفراقبال جھگڑا خیبرپختونخوا سے اور راحیلہ مگسی ٹنڈالہ یار سے تعلق رکھتی ہیں۔

    اسلئے دونوں امیدوار اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں۔

    راحیلہ مگسی نے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکےجانے پر ردعمل ظاہر کردیا اور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے، راحیلہ مگسی نے نتائج کی مصدقہ نقل بھی حاصل کرلی ہے۔

  • شوہرسے جھگڑا،خاتون نے دوبچوں سمیت زہرپی لیا

    شوہرسے جھگڑا،خاتون نے دوبچوں سمیت زہرپی لیا

    گوجرانوالہ:گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دوکم سن بیٹوں سمیت زہر پی لیا، خاتون ہلاک، بچوں کی حالت نازک ہے،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ کی رہائشی خاتون صدف بی بی نے اپنے خاوند وسیم کے ساتھ علیحدگی کے جھگڑے پر اپنے دو کم سن بیٹوں دو سالہ ریحان اور چھ ماہ کے ایان سمیت دودھ میں زہر ملا کر پی لیا ۔

     واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں ماں بیٹوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر صدف بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ دونوں کم سن بچوں کی حالت بھی نازک ہے۔

    دوسری طرف گرجاکھ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،۔