Tag: jhal magsi

  • جھل مگسی: درگاہ فتح پورشریف پر دھماکےکامقدمہ درج

    جھل مگسی: درگاہ فتح پورشریف پر دھماکےکامقدمہ درج

    جھل مگسی : بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے 200 کلومیٹر دور بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں قائم درگاہ فتح پور شریف میں میلے میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق درگاہ فتح پور شریف پر ہونے والے خودکش دھماکے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔


    درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی


    خیال رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کے سبب کانسٹیبل سمیت 21 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    درگاہ فتح پور پرخودکش حملہ: صدر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت


    بعدازاں صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے درگاہ فتح پور شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسی درگاہ میں سال 2005ء میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے سبب 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • درگاہ فتح پور پرخودکش حملہ: صدر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    درگاہ فتح پور پرخودکش حملہ: صدر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: صدرپاکستان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے درگاہ فتح پور شریف میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک، امن اوراسلام کےدشمن ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی درگاہ فتح پور شریف پرخودکش حملےکی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


    درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی


    سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کوکراچی اور لاڑکانہ منتقل کریں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جھل مگسی درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےدھماکے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    گورنرخیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے جھل مگسی درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بلوچستان کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کے سبب کانسٹیبل سمیت 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

    درگاہ فتح پور پر خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

    جھل مگسی : بلوچستان کی معروف درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے دوران خودکش حملے کے سبب کانسٹیبل سمیت 21 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے 200 کلومیٹر دور بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں قائم درگاہ فتح پور شریف میں ماہانہ میلے میں ہونے والے دھماکے میں کانسٹیبل بہارخان سمیت 21 افراد شہید ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل بہارخان نے خودکش بمبارکوروکنے کی کوشش کی، بہارخان نے بھاگ کرخودکش بمبارکوقابوکرکے جام شہادت نوش کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار نے 15روزپہلے ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تھی۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کے مطابق پولیس نے خودکش حملہ آور کو درگاہ کے اندر جانے سے روکا تو اس نے خودکو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 20 افراد شہید ہوئے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آور کو درگاہ کے اندر جانے سے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔

    Image result for dargah fatehpur sharif balochistan

    پہلے سے اطلاعات تھیں کہ ایسا حملہ ہوگا، بلوچستان حکومت

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، دشمن نے اس بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، ہمیں پہلے سے اطلاعات تھیں کہ دشمن اس قسم کا حملہ کریں گے۔

    حملہ خودکش تھا، وزیر داخلہ بلوچستان

    وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی حملہ خودکش ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ چیکنگ کے دوران بمبار نے خود کو اڑالیا۔

    بی بی سی نے صوبائی وزیرِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ درگاہ میں آج اہل تشیع مسلمانوں کی جانب سے ایک مجلس منعقد کی جانی تھی جس سے قبل ہی وہاں یہ دھماکہ ہوا ہے۔

    سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ عام طور پر اس درگاہ کی سکیورٹی کے لیے تقریباً 7 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں لیکن آج یہاں 25 کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گیے تھے۔

    کمشنر نصیر آباد احمد عزیز تارڑ نے بتایا کہ دھماکے میں 18 افراد شہید اور 20 کے قریب زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    رات تک واقعے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔

    یاد رہے کہ اسی درگاہ میں سال 2005ء میں بھی ایک دھماکا ہوا تھا جس کے سبب 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔