Tag: jhanvi kapoor

  • سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کردی؟۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی نے بھارت کو دنیا میں ایسی جگہ قرار دیا جہاں وہ اپنا گھر رکھ سکتی ہیں، انہوں نے یو اے ای میں گزشتہ روز فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی تھی۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی سے بھارت میں گھر رکھنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا، دبئی اور بھارت میں بھی ہوسکتا ہے۔‘

    سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔‘

    اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔‘

    گزشتہ روز سجل علی کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے رنویر سنگھ اور گووندا سے بھی ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • جھانوی  کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور  اپنی بیٹی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان رہنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور اور سیف علی خان کی صاحبزادی نے گزشتہ برس بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا البتہ آنجہانی اداکارہ کی بیٹی سارہ علی خان کے مقابلے میں زیادہ شہرت حاصل نہیں کرسکیں۔

    سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور جھانوی کے مقابلے میں سیف علی خان کی بیٹی کی مقبولیت سے پریشان ہیں جس کا اظہار اُن کے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو سے لگایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’پذیرائی سے کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، گھریلو لڑکی ہوں‘

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور کا کہنا تھا کہ سارہ کے لیے اُن کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا اس لیے وہ آج جھانوی سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے سارہ علی خان کی مشہوری کا سہرا ’’پی آر ٹیم‘‘ کو دیا (جو لوگوں سے رابطے اور انٹرویوز ترتیب دیتی ہے) ساتھ ہی بونی کپور نے اپنی بیٹی کو ٹیم تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی۔

    یاد رہے کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی نے فلم دھڑک جبکہ سارہ نے کیدر ناتھ سے ڈیبیو کیا تھا بعد ازاں سیف علی خان کی صاحبزادی نے رنویر سنگھ کے ساتھ ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکاروں کی لاڈلیوں کے فیشن

    رنویر سنگھ اور سارہ کی اداکارہ کو شائقین نے بہت پسند کیا یہی وجہ ہے کہ سمبا رواں سال کی کامیاب ترین فلم کے طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی یاد رہے کہ جھانوی نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی بھرپور انداز میں تشہیر کی تھی مگر وہ سارہ کی طرح مقبولیت نہیں سمیٹ سکیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے بچپن کی تصویر وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے بچپن کی تصویر وائرل

    ممبئی: ممبئی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بچن کی تصویر خود شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا گیا۔

    مزید پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

    واضح رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی ماں سری دیوی انتقال کے چند روز بعد ایک جذباتی خط لکھا تھا جس نے پڑھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا تھا۔

    اپنی تحریر میں انہوں نے اپنی ماں کے لیے لکھا، ’آپ کے جانے کے بعد میں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہوں اور مجھے اسی کھوکھلے پن کے جینا سیکھنا ہوگا۔ اس خالی پن کے باوجود آپ کی محبت میرے اندر روشن ہے‘۔

    جھانوی نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے آپ مجھے غم اور تکلیف سے بچا رہی ہیں۔ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو مجھے آپ کے ساتھ گزارا ہوا اچھا وقت یاد آتا ہے‘۔

    خیال رہے کہ جھانوی کی اب تک کوئی بالی ووڈ فلم ریلیز نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ فلم دھڑک سمیت متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم دھڑک میں جھانوی کپور کے ہمراہ ایشان کھتر مرکزی کردار اد اکررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز کردئیے گئے، فلم آئندہ سال 6 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز منظر عام پر آگئے، واضح رہے کہ یہ فلم مراٹھی زبان میں ’سیرت‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی تاہم اب اسے شائقین کے لیے ہندی زبان میں فلم ’دھڑک‘ کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

    فلم کی کہانی دو پیار کرنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جنہیں معاشرے کے سخت اصولوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قبل ازیں’دھڑک‘ کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان ورون دھون کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
    یہ فلم کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ’ایشان‘ نیلما عظیم اور راجیو کھتر کے بیٹے اور شاہد کپور کے کزن ہیں۔

    فلم دھڑک ایشان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل وہ ایرانین ڈائریکٹر ماجد ماجدی کی فلم ’بیونڈ دی کلاؤڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’دھڑک‘ میری پہلی فلم ہے اور مجھے فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، مجھے کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی فلم خود اسکرپٹ پڑھ کر سائن کروں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔