Tag: jhelum

  • ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

    ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

    (17 جولائی 2025): مون سون کی طوفانی بارش نے جہلم اور چکوال میں تباہی مچا دی، ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کی طوفانی بارش نے پنجاب بھر میں تباہی مچادی ہے جس کے باعث درجنوں دیہات زیر آب گئے، جبکہ ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

    اہل علاقہ کے مطابق اب بھی درجنوں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج کے جوان ہیلی کاپٹر  سے لائف سپورٹ جیکٹس متاثرین کو دے رہے ہیں۔

    ہیلی کاپٹر دارا پور کے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، نکہ خلاص پور اور رجروڑ کے علاقے میں درجنوں جانور پانی میں بہہ گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی، چکوال میں 423 ملی میٹر بارش ہوئی، کلر کہار، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    چکوال کے نواحی علاقے کھیوال میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ میں جاں بحق شخص کی اہلیہ اور ایک بیٹی زخمی ہے۔

    چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ، 425 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،نظام زندگی مفلوج

  • ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا، چار اہلکاروں پر مقدمہ درج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروش میاں بیوی کو چھوڑ کر 18 کلو منشیات آپس میں بانٹنے والے ایکسائز کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایکسائز انسپکٹر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ دینا میں درج کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان نے ترکی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی روک کر اس میں موجود ملزمان کو چھوڑ کر منشیات آپس میں تقیسم کر لی تھی۔

    ایکسائز انسپکٹر جنید کے قبضے سے چار کلو منشیات کے 15 پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس دیگر ایکسائز ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • جہلم میں سلنڈر دھماکے سے ہوٹل زمیں بوس، متعدد افراد دب گئے، 7 جاں‌ بحق

    جہلم میں سلنڈر دھماکے سے ہوٹل زمیں بوس، متعدد افراد دب گئے، 7 جاں‌ بحق

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں سلنڈر دھماکے سے ہوٹل زمیں بوس ہو گیا، حادثے 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں داڑھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت ایک دہشت ناک دھماکے سے منہدم ہوئی، اور 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے میں 17 افراد کو ریسکیو کر کے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل بدستور جاری ہے، اور ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے، جب کہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں مکمل معاونت کی ہدایت کی ہے، نیز ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار

    جہلم: فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

    فواد چوہدری کی گرفتاری: بھائی کا ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

  • نکاح رجسٹرار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    نکاح رجسٹرار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں ایک نکاح رجسٹرار کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے جہلم میں رشوت لیتے ہوئے نکاح رجسٹرار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار نکاح رجسٹرار سے اینٹی کرپشن عملے نے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق ایک شہری نے اپنے بھائی کے غیر شادی شدہ ہونے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانی تھی، جب وہ رجسٹرار کے پاس گیا تو اس نے تصدیق کے لیے رشوت طلب کی۔

    شہری کے پاس موجود نوٹ پہلے سے نشان زد کر دیے گئے تھے، رشوت وصولی کے بعد نکاح رجسٹرار نے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرا دی۔

    بعد ازاں، اینٹی کرپشن حکام نے چھاپا مار کر نکاح رجسٹرار کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے، اور رجسٹرار کو گرفتار کر لیا۔

  • موجودہ حکومت نے 16 رب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا: فواد چوہدری

    موجودہ حکومت نے 16 رب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا: فواد چوہدری

    لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب روپے کے فنڈ لگ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبہ اس سال میں کچھ حد تک مکمل ہو جانا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب کے جاری فنڈ لگ چکے ہیں، ظلم ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نےمنصوبے پر کام روک دیا۔ ہمارے منظور شدہ فنڈز اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں لے سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔

  • دل خراش واقعہ: ماں کے ہاتھوں اپنی ہی 3 بچیاں قتل

    دل خراش واقعہ: ماں کے ہاتھوں اپنی ہی 3 بچیاں قتل

    جہلم: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ماں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی کائنات اجاڑ ڈالی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے، جہلم کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی ہی تین بچیوں کو قتل کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 2، 3 اور 5 سال ہیں، بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں بے بھی خودکشی کی کوشش کی، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا، ویڈیو دیکھیں

    دل خراش واقعے کی خبر جب بچیوں کے والد کو دی گئی تو وہ صدمے سے بے ہوش ہوگیا، کمسن بچیوں کے اندوہناک قتل پر علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ماں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ادھر ہرن پور میں تین بچیوں کےقتل کی لرزہ خیز واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم راناطاہر رحمان خان نے نوٹس لیا ہے اور ڈی ایس پی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، واقعے کے محرکات جاننے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر موجود ہے۔

    ڈی ایس پی سلیم خٹک نے واقعے سے متعلق بتایا کہ خاتون کا اپنے شوہر سے رات گئے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد خاتون گھر سےباہر جانا چاہتی تھی تاہم رشتے داروں نےصلح کراتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرایا۔

    ڈی ایس پی کے مطابق خاتون کا شوہر صبح 6 بجے اپنی والدہ کے گھر گیا اور وہیں سے کام پر چلاگیا، شوہر کے جانے کے بعد کمرے کا دروازہ بند کرکےبچیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، خاتون نے اپنے آپ کو زخمی کرنے کے بعد آگ بھی لگائی، خاتون کے دیور نے دروازہ توڑ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

    ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ خاتون گھریلو حالات سے تنگ تھی جس کی بنا پر انتہائی قدم اٹھایا، خاتون کی حالت سنبھل چکی ہے ،بیان دینے کے قابل ہے۔

  • جہلم : خاتون کے ہاں بغیر آپریشن 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

    جہلم : خاتون کے ہاں بغیر آپریشن 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

    جہلم : نجی اسپتال میں خاتون نے4 جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچے تندرست وتوانا ہیں، شادی کے پہلے سال چار بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بغیر آپریشن بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جڑواں بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل ہیں۔

    خاص بات یہ ہے کہ شادی کے ایک سال بعد ہی قدرت نے والدین کو اپنی رحمت اور نعمت سے نوازا ہے جس پر دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال ہیں۔

    ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بچوں کے والد غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔

    تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ بلوبانیاں کے رہائشی غلام مصطفی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔

  • نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ : نیوی کی خواتین شوٹرز کی عمدہ کارکردگی

    نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ : نیوی کی خواتین شوٹرز کی عمدہ کارکردگی

    جہلم :27ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیوی کی خواتین شوٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت نیوی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں 27ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ جاری ہے، ایونٹ میں نیوی کے شوٹرز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    نیوی کی خواتین شوٹرز نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی، ائیر رائفل خواتین ایونٹ میں نعمین نے گولڈ، مہک نے سلور اور نادرہ نے برانز میڈل حاصل کیا، تھری بائے فورٹی ایونٹ میں غفران گولڈ، عاقب سلور اور صدیق نے برانز میڈل جیتے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر نیوی کی 17 گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے، آرمی 13 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور پی اے ایف تیسرے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں اولمپئن شوٹر خرم انعام ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    خرم انعام کی 3 سال بعد شوٹنگ رینج میں دھواں دھار واپسی ہوئی اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ چیمپئن شپ کے اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں خرم انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مزید پڑھیں : نیشنل شوٹنگ میں اولمپئن شوٹر خرم انعام نے ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی

    دریں اثنا شوٹر میر عثمان چند اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے جبکہ نیوی کے کھلاڑی آصف کی دوسری پوزیشن رہی۔ ٹیم ایونٹ میں نیوی کا نمبر پہلا ہے، آرمی دوسرے اور سندھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے حلقے کا دورہ، بارش سے نقصانات پر دکھ کا اظہار

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے حلقے کا دورہ، بارش سے نقصانات پر دکھ کا اظہار

    جہلم: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم میں اپنے حلقے کا تفصیلی دورہ کیا، انھوں نے حالیہ بارش سے علاقے میں نقصانات کا جائزہ لیا اور کندوال میں نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے ہونے والے تباہی پر میڈیا میں بات ہو رہی ہے مگر ملک کے دیگر دور افتادہ علاقوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا حالیہ بارشوں سے پنڈدادن خان تحصیل میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کندوال میں 100 کے قریب گھر بارشوں سے تباہ ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب پنڈدادن خان کا تفصیلی دورہ کر کے اپنا کردار ادا کریں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت ریلیف اور بحالی کے کاموں کا جلد آغاز کرے، ہم مستقبل میں برساتی نالے کا رخ تبدیل کرنے کے لیے حفاظتی بند تعمیر کریں گے، تحصیل پنڈدادن خان میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔

    اس موقع پر فواد چوہدری نے اے پی سی سے متعلق بھی بات کی، انھوں نے کہا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، دراصل فضل الرحمان صاحب نے حلوہ زیادہ بنا لیا اور لوگ کم تھے، تو انھوں نے باقیوں کو بھی ساتھ ملا لیا، اس لیے یہ ساری حلوہ پارٹی ہے۔

    انھوں نے کہا یہ لوگ آئیں گے، بیٹھیں گے اور چلے جائیں گے، اور اے پی سی ختم ہو جائے گی، ہم نے اپنی توانائیاں مثبت کاموں پر صرف کرنی ہیں۔