Tag: jhung

  • میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو

    میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو

    جھنگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول ہھٹو کا کہنا ہے کہ پاناماکے فیصلے سے ثابت ہوگیا یہاں دو پاکستان،دو قانون ہیں، میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں۔

    جھنگ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول ہھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں، پاناماکے فیصلے سے ثابت ہوگیا یہاں دو پاکستان،دو قانون ہیں، ایک قانون  شریفوں کے لئے، دوسرا غریبوں کے لئےہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ماڈل ٹاؤن میں گولیاں برسائیں یاعوام کامعاشی قتل کریں، کوئی نہیں پوچھتا، ایک وزیراعظم کو چار تین پر پھانسی دے دی جاتی ہے،  ایک وزیراعظم کو تین دو پر کچھ نہیں کہاجاتا ہے۔

    ایسا پاکستان چاہئے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ کیا سیاستدان اور عوام اس دو قانون کو مانتے ہیں؟ ہمیں دو پاکستان اور دو قانون نہیں چاہئے ہیں، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہئے ہے، ایسا پاکستان چاہئے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہو، ایک جیسے قانون کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔


    انھوں نے کہا کہ دو ججوں کے بعد عوام کی عدالت نے بھی فیصلہ دے دیا ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کے دوران نعرہ لگایا مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز۔

  • سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کےدوران رحیم یارخان کےقریب سےگزرےگا

    سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کےدوران رحیم یارخان کےقریب سےگزرےگا

    کراچی:جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری بند نہ توڑے جانے پر سیلابی ریلے نے جھنگ شہرکا رخ کرلیا ہے، سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کے دوران رحیم یار خان کے قریب سے گزرے گا۔

    سپر فلڈ پنجاب بھر میں تباہی مچانے کے درپے ہے، جھنگ کےعلاقے موضع وجھلانا کے قریب بند میں شگاف پڑگیا، بھکر روڈ پر سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، سیلابی ریلے میں تین افراد بہہ گئے، جس میں سے دو کی لاشیں مل گئیں ہیں ، جھنگ چنیوٹ روڈ زیرِ آب ہونے سے زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔

    چنیوٹ کے قریب سیلابی پانی بھوانہ شہر میں داخل ہوگیا، چنیوٹ اور بھوانہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ دریائےجہلم سےملحقہ پیالہ بند میں تریموں کے مقام پر شگاف پڑگیا، لوگوں کوعلاقہ خالی کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

    جلال پور بھٹیاں میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی کا رقبہ زیرِآب آگیا، حافظ آباد کے دو سو چالیس میں سے دو سو دیہات غرقِ آب ہو گئے، رات گئے دریائے چناب میں ساڑھے چھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ ضلع جھنگ کی حدود میں داخل ہوا، دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں کوٹ مومن کے بیالس دیہات زیرآب آ گئے۔