Tag: JI head siraj ul haq

  • اگر بھارت نے غلطی کی تو اسے بدترین خمیازہ بھگتنا پڑے گا، سراج الحق

    اگر بھارت نے غلطی کی تو اسے بدترین خمیازہ بھگتنا پڑے گا، سراج الحق

    لندن: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، حکومت معذرت خواہانہ رویہ چھوڑ کر جرأت مندانہ پالیسی اختیار کرے۔

    لندن میں احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نریندر مودی گجرات اور دیگر شورش زدہ علاقوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنےکیلئےتیار ہے، اگر اس نے ایسی غلطی کی تو اسے بدترین خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اب اکہتر والا پاکستان نہیں رہا، بھارتی جارحیت خود اس کیلئے تباہی کا پیغام لے کر آئے گی۔

  • الطاف حسین کنفیوز اور ڈپریشن کا شکار ہیں، سراج الحق

    الطاف حسین کنفیوز اور ڈپریشن کا شکار ہیں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، ڈپریشن کا شکار الطاف حسین نے کراچی کو مشکلات میں ڈال دیا۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا الطاف حسین کے بیانات پر ردعمل سامنے آگئے، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین نے متحدہ کے کارکنوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔الطاف حسین اپنا ماضی آئینہ میں دیکھ کر ایسے بیانات دے رہے ہیں۔،

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکن خود الطاف حسین سے متعلق فیصلہ کریں، سراج الحق نے واضح کیا کہ شباب ملی کا کوئی کارکن کراچی سے گرفتار نہیں ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کا معاملہ سیاست کے بجائے قانون کے مطابق دیکھے۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن امیدوارو ں کی طرح سیاسی جماعتوں کے انتخابی اخراجات کی حد طے کرتے ہوئے انٹر پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کرائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ عام انتخابات 2018کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مالیاتی اور انتظامی امور میں خو د مختار ہونا چاہیے، اب بھی بیلٹ باکس انقلاب اور تبدیلی کا راستہ ہے، دھاندلی اور کرپٹ نظام ہمیشہ ہی مارشل لاء کا موجب بنے ہیں، انہوں نے کہا عوام کا بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھ رہا ہے اگر ایک بار عوام کا اعتماد اٹھ گیا تو جمہوریت کی پٹری ٹریک سے اتر جائیگی۔

  • مردان میں جلسہ کیوں کیا، سراج الحق کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    مردان میں جلسہ کیوں کیا، سراج الحق کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اسلام آباد: بیس مئی کو مردان میں جلسہ کیوں کیا،الیکش کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو انتخابی بے ضابطگی کا مرتکب قرار دے دیا۔

    الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے کہا ہے کہ بیس مئی کو مردان میں کیا جانے والا جلسہ اتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا ۔

    سراج الحق دو دن کے اندر اس کی وضاحت پیش کریں، انتخا بی ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین پارلیمینٹ ایسے حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے جہاں انتخابی سرگرمیاں جاری ہوں۔

  • سراج الحق کی دیر میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے جواز کی وکالت

    سراج الحق کی دیر میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے جواز کی وکالت

    شیخوپورہ: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دیر میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے جواز کی وکالت شروع کردی، انکا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے مردوں پر اعتبار ہے وہ گھریلو مصروفیات کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیخوپورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک میں تماشہ ہورہاہے، را اور موساد ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں۔

    اسلامی نظامت تعلیم کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دیر میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ وہاں کا کلچر ہے، جس کی وجہ سے خواتین ووٹ نہیں ڈالنے جاتیں۔

    انھوں نے کہا کہ چترال ، سوات سمیت پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں خواتین ووٹ کا حق استعمال کرتی ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ دیر کی خواتین کو اپنے مردوں پر اعتبار ہے کہ ووٹ کا صحیح حق استعمال کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یا تو حکومت ووٹ نہ ڈالنے کو جرم قرار دے مگر دیر کی خواتین کو جاہل قرار دینا زیادتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے ایک سو پچیس کے فیصلے کے بعد حکومت کی چارپائی کا ایک پول گرگیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغرب نے یمن ، عراق، شام پر جنگ مسلط کی اور ایران اور عراق کو دس سال تک لڑاتے رہے مگر خود یورپی یونین بنا کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کینسر بن چکا جسے ہر صورت ختم کریں گے۔

  • منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں جامع مسجد منصورہ میں نمازِ فجر ادا کی گئی،اس موقع پرامام کعبہ نے امتِ مسلمہ کے اتفاق کی ضرورت پر زوردیا۔

    نمازِ فجر کے بعد اپنے خطاب میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سعودی عرب نے یمنی بھائیوں کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے۔

    امامِ کعبہ کے خطاب سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ آمد پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھے،جو بھی سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستان اس کا مقابلہ کریگا۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکریٹری لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، نمازِ فجرمیں منصورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    نمازکے بعد امام کعبہ نےاجتماعی دعا بھی کرائی، امام کعبہ کی جماعت اسلامی مرکز آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےامید ظاہر کی ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی میں جلد مذاکرات ہونگے۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور رحمان ملک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جلد مذاکرات ہوں اور جلد سے جلد مسئلہ حل ہواور تحریک انصاف اسمبلی میں واپس آجائے ۔

     پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا اس موقع پر کہنا تھا،جرگے نے قومی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بڑےبڑےاختلافات میں کمی آئی ۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا جو ڈیشل کمیشن جلد اور عوام کی خواہشات کے مطابق بننا چاہیئے ۔

  • کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کوہالہ: آزاد کشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آزادکشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےانسانی زنجیر بنائی گئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اختلافات سے بالا تر ہو کر پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، کشمیری عوام کو حق دلانے کیلئےعالمی برادری اپنا حق ادا کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

  • رحمان ملک اور سراج الحق کا پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ

    رحمان ملک اور سراج الحق کا پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ

    پشاور: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےکہاہےملٹری کورٹس پر رضامندی حکومتی درخواست پر کی،رحمان ملک نے افغانستان سےملا فضل اللہ کو مانگ لیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    پشاور میں سیاسی جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاپشاور تین دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے،سراج الحق نے کہا حکومتی اپیل پر ملٹری کورٹس کے قیام پررضا مند ہوئے۔

     پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نےپشاورشہدا کیلئے نشان حیدرکامطالبہ کرتے ہوئےافغان حکام سے ملا فضل اللہ کوپاکستان حوالے کرنے کی اپیل کی،سیاسی جرگے کےرہنماؤں نےپشاورشہداکےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی۔

  • جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: سیاسی جرگےکےسربراہ سراج الحق کہتےہیں جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،رحمان ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت تصادم کو روکیں اور ایک میز پر آئیں۔

    سیاسی جرگے کا اجلاس اسلام آباد میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوا سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے،وہ مرحلہ آگیا ہے جب پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف ایک ہے،رحمان ملک نے کہا کہ فریقین تصادم کو روکیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں، اجلاس میں فیصل آباد واقعے پر اظہار افسوس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

  • جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،سراج الحق

    جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،سراج الحق

    اسلام آباد: سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے جبکہ سابق وزیرِ داخلہ سنیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت تصادم کو روکیں اور ایک میز پر آئیں۔

    سیاسی جرگے کا اجلاس اسلام آباد میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوا،۔ اجلاس میں فیصل آباد واقعے پر اظہار افسوس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے، وہ مرحلہ آگیا ہے، جب پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف ایک ہے، انھوں نے کہا کہ فیصل آباد جیسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت اور تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے.

    siraj

    سراج الحق نے کہا کہ تاریخ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، 1958 اور 1977  اور  1999 میں جیسے مارشل لاء کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح ایک مرتبہ پھر ویسے ہی حالات پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فریقین جوڈیشل کمیشن پر راضی ہے تو فوری طور پر دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دینا چاہیئے۔

    دوسری جانب رحمان ملک نے کہا کہ فریقین تصادم کو روکیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں۔