Tag: JI head

  • سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے، سراج الحق

    سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک دہشت گردی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، سانحہ پشاور نے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایک عام آدمی الیکشن نہیں لڑسکتا، دہشتگردی کا علاج صرف قانون کی بالادستی سے ممکن ہے، ملک سیاسی اور معاشی دہشتگردی کا شکار ہے، تمام جماعتوں کو مل کر حل نکلنا ہوگا۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ پشاور کے واقعے پر سب کوتشویش ہے، سانحہ پشاور کربلا کا واقعہ ہے، اس واقعہ سے کئی بڑے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    سراج الحق نے کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور میں خاندان کا اکلوتا بیٹا بھی نشانہ بنا ہے، لوگوں کو سہارا دینے کے الفاظ ختم ہوگئے ہیں، انھوں نے کہا کہ باحیثیت قوم شہدائے پشاور کو ضرور جواب دیں ہیں۔

  • جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،سراج الحق

    جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے،سراج الحق

    اسلام آباد: سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب دونوں فریق متفق ہیں تو عدالتی کمیشن بن جانا چاہئے جبکہ سابق وزیرِ داخلہ سنیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت تصادم کو روکیں اور ایک میز پر آئیں۔

    سیاسی جرگے کا اجلاس اسلام آباد میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوا،۔ اجلاس میں فیصل آباد واقعے پر اظہار افسوس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے، وہ مرحلہ آگیا ہے، جب پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف ایک ہے، انھوں نے کہا کہ فیصل آباد جیسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت اور تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے.

    siraj

    سراج الحق نے کہا کہ تاریخ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، 1958 اور 1977  اور  1999 میں جیسے مارشل لاء کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح ایک مرتبہ پھر ویسے ہی حالات پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فریقین جوڈیشل کمیشن پر راضی ہے تو فوری طور پر دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دینا چاہیئے۔

    دوسری جانب رحمان ملک نے کہا کہ فریقین تصادم کو روکیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

  • بھارتی جارحیت پرمنہ توڑ جواب دینا چاہئے، سراج الحق

    بھارتی جارحیت پرمنہ توڑ جواب دینا چاہئے، سراج الحق

    سیالکوٹ: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاتا تو اسے معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی جرات نہ ہوتی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، سراج الحق نے چپرال سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ گاؤں میں شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی گولہ باری سے بیس کے قریب شہری شہید جبکہ چالیس سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جسے پورا نہیں کیا گیا۔

  • قبائلی عوام کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تودھرنا دینگے، سراج الحق

    قبائلی عوام کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تودھرنا دینگے، سراج الحق

    پشاور:امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے قبائلی عوام کے مطالبات تیس دن میں تسلیم نہ کیے تو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

    پشاور میں قبائلی جرگےکے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کی خاطر قربانی دی ہیں، حکومت قبائلی عوام کے مطالبات سنے اور تسلیم کرے ورنہ اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

    امیرِجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر قبائلی عوام آج مصیبت میں نہ ہوتے تو بھارت سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ کرتا، قبائلی عوام نے ہی کشمیرکو آزاد کرایا تھا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں، امیرجماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مفادات سے بالاتر ہوکر قبائلی عوام کے مسائل حل کرنا چاہئے۔

  • سراج الحق کا سیاسی بحران حل نہ کرنے کا اعتراف

    سراج الحق کا سیاسی بحران حل نہ کرنے کا اعتراف

    ٹنڈومحمد خان : امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق نے سیاسی بحران کے حل نہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے رہنماؤں نے مزید جذبات کا مظاہرہ کیا تو آئین اور جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

    ٹنڈو محمد خان کے ایوبیہ اسٹاپ پر جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے، سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کر نے والےعوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

    سراج الحق نےکہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو بھی اپنے ہمراہ لائیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں خلافتِ راشدہ کا نظام چاہتے ہیں، سراج الحق نے تیئس نومبر سے مینارِ پاکستان سے چترال تک پاکستان تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔