Tag: ji youth convention

  • پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی اور نظریاتی پاکستان بنائیں گے، تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کریں گے، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد سے زائد نوجوان ہیں، ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ یہی نوجوان ہیں، پاکستان کے نوجوان کسی فرد، ظالم لٹیرے یا کرپٹ لیڈر کے پیچھے نہ جائیں، علامہ اقبالؒ کے خواب کی تعبیر صرف نوجوان ہی پوری کر سکتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر انتہائی کم ہو چکی ہے، حکومت کے پاس سنجیدہ پروگرام نہیں ہے اور آج بھی حکمران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر5سال بعد حکومت تو تبدیل ہوجاتی ہے مگر عوام کی قسمت نہیں بدلتی، پورے خطے میں صرف پاکستان کو ہی کیوں معاشی تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا کام صرف کرپشن اور پیسہ باہر منتقل کرنا ہے، ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 اپریل کو مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن منعقد ہوگا، ایٹم بم سے زیادہ طاقتور یوتھ ہے، نوجوانوں کو اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے، ایوانوں کے دروازے غریبوں کے لیے کھول دیں گے، ہماری قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے، مرکزی حکومت ناکامی سے دوچار ہے، صوبائی حکومتوں نے بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نئے سینیٹرز سے بیان حلفی لیں انہوں نے ووٹ خریدا یا نہیں۔

    مزید پڑھیں: ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، ہم اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز کو کہیں سے بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ترقی پسند اور جمہوری جماعت ہے، ہم سینیٹ میں نوجوانوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے، پاکستان میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ہوگی، پاکستان ایک دن ضرور سپر پاور بنے گا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان میں روزگار ملنے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا، حکومت ہر 70 سال کے بوڑھے مرد اور عورت کو خصوصی الاؤنس دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، آج دولت کی جیت اورجمہوریت کی ہارہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نفرتوں کی سیاست نہیں کرتی، ہم کراچی کی رونقیں بحال کریں گے، کراچی کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں نے آج سینیٹ انتخابات میں خود کو بیچ دیا، شہر قائد کے عوام بکنے والوں کا احتساب کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دولت کی جیت اور جمہوریت کی ہار ہوئی، سینیٹ الیکشن میں سندھ کے کچھ امیرلوگ جیت گئے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہرکے بچوں کیلئے اسکول اور کالجوں کےدروازے بند کئےگئے، فیکٹری کو بند کرکے مزدوروں کو زندہ جلادیا گیا تھا، سازش کے تحت کراچی کے کارخانے اور فیکٹریاں بند کی گئیں۔

    یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم شہر کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں ایک پلیٹ فارم پرجمع کرینگے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ مینڈیٹ دیتے تھے اور قبضہ کرلیتے تھے اور اب وہ مینڈیٹ آپس میں تقسیم ہوچکا ہے۔

  • سیاستدان آپس میں لڑنے کی بجائے عوامی مسائل حل کریں، سراج الحق

    سیاستدان آپس میں لڑنے کی بجائے عوامی مسائل حل کریں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست کے ایوانوں میں بیٹھنے والے آپس میں دست و گریبان ہونے کے لئے تیار ہیں مگر کرپشن،مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے نہیں۔

    سینیٹ میں سب سے کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت اور غربت سے لڑائی کریں، اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 68برس بعد بھی پاکستان ویسا نہین بن سکا جس فلسفے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔

    قائداعظم نے بغیر توپ اور گولی چلائے ملک حاصل کیا لیکن ہم تحفظ نہ کر سکے اور پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا،انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی محبت میں 22ہزار افراد ڈھاکہ کی جیل میں قید ہیں جبکہ پاکستان سے محبت کی وجہ سے لوگوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں اور کال کوٹھریوں سے جنازے آٹھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کے سیاستدان وطن کو درپیش چینلجز سے نمٹنے کی بجائے آپس میں دست و گریباں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں با آواز بلند کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت ،غربت اور دہشت گردی سے لڑیں گے تو ارض پاک کو قائداعظم کا پاکستان بنا سکیں گے۔