Tag: JI

  • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے صوبائی قیادت کےاجلاس میں کیاگیا،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کے انتخاب کےلئے مشترکہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات کےلیے اپوزیشن جماعتوں اے این پی ،پیپلز پارٹی، اور جے یو آئی نے پہلے سے ہی اتحاد قائم کیا ہے،صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔

  • حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، سراج الحق

    حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اورسندھ حکومت کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورکرپشن کے الزامات درست ہیں، وفاقی حکومت عدلیہ کو بدنام کررہی ہے۔

    منصورہ میں جماعت اسلامی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کے ایک دوسرے پر کراچی اور سندھ کو برباد کرنے کیلئے لگائے جانے والے الزامات سو فیصد درست ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، عدالتوں نے آٹھ ہزارافراد کو سزائے موت دی لیکن سول حکومت اپنی کمزوریوں کے باعث اس پرعملدرآمد نہیں کراسکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اب قیام امن کیلئے کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ اٹھارہ جنوری سے پہلے حکومت اورعمران کے درمیان معاملات طے پا جائیں گے۔

  • سراج الحق نے نجکاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سراج الحق نے نجکاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور: امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف فروری میں تحریک شروع کریں گے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی صورت مزدوروں کے حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے، حکومت سے لیبر فنڈ کے آڈٹ کا مطالبہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے باعث مزدوروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہا ہے جب تک مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دئیے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔

    سراج الحق نے نے ایک اورسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین معاملات پر امن طریقے سے حل ہونے چاہیئں۔

  • سراج الحق نے اسحق ڈار کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دے دیا

    سراج الحق نے اسحق ڈار کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دے دیا

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی طرف سے عمران خان کے ساتھ غیر مشروط اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کوفوری طور پر اپنی مذاکراتی ٹیموں کا اعلان کر کے جگہ اور وقت کا بھی تعین کر لینا چاہئے تاکہ مذاکرات بغیر کسی تاخیر کے شروع ہوسکیں ،سراج الحق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے حکومت کے پاس مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے ،جسے اختیار کرنے میں مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔سراج الحق نے عمران خان کی طرف سے مذاکرات کے لیے آمادگی کے بیان کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ اب فریقین میں جلد مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

  • حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں پہل کریں، سراج الحق

    حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں پہل کریں، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کاکہناہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں پہل کریں حکومت کے پاس کوئی اختیارنہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کواحتجاج سے روکیں۔

    شیخ آبادپارک پشاورمیں دستاربندی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کاواحدذریعہ مذاکرات ہیں اگرمذاکرات کامیاب نہ ہوئے توسارے سیاست دان گھرجائینگےسراج الحق نے بتایاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ملک سے باہرجانے کے بعداب بحران بدستورموجودہے جلسے وجلوس کرناتمام سیاسی جماعتوں کاحق ہے جماعت اسلامی کے امیرنے بتایاکہ حکمرانوں کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں ایسے حکمرانوں کوغریب آدمی کوریلیف فراہم کرنے کے لیے فہرست نہیں ملتی انہوں نے یہ بھی اعلان کیاکہ پچیس دسمبرکوکراچی میں جماعت اسلامی اپنے نئے ایجنڈے کااعلان کرےگی۔

  • 16 دسمبر سے مسائل حل ہوں گے، سراج الحق

    16 دسمبر سے مسائل حل ہوں گے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے مسائل حل ہوں گے۔

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات شروع ہوجائیں گے اور سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے لئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے اور جب دونوں جماعتیں مذاکرات کی میز پر آئیں گی یہ سیاسی بحران حل ہوجائے گا۔

    سراج الحق نے کہا کہ اگر دونوں جماعتیں سپریم کورٹ پر اعتماد کریں تو مسائل آسانی سے حل ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت اور تحریک ِ انصاف کے درمیان الیکشن دوہزار تیرہ میں دھاندلی پراختلاف ہے اور ڈیڈلاک کو دور کرنے کے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

     

  • سراج الحق کا 25دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان

    سراج الحق کا 25دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان

    پشاور: جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو کے خلاف نئی تحریک کا آغاز پچیس دسمبرکومزارقائد کراچی سے کیا جائے گا۔

    پشاورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ پاکستان وڈیروں اور جاگیرداروں کا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی مثال دیوار کی طرح ہے جو نہ سنتے ہیں اور نہ کچھ کرتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت بتائے علما کے قاتلوں کو کون پکڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چوبیس ہزار سے زائد شہری قتل ہوئے اور قاتل کھلے عام پھررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندھے حکمرانوں کوحکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسے اداروں کوفروخت نہیں کرنے دیں گے۔

  • عوام کو گمراہ کرنیولے بوری بند لاشوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، منورحسن

    عوام کو گمراہ کرنیولے بوری بند لاشوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، منورحسن

    لاہور: جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے جہاد اور قتال صرف اور صرف فی سبیل اللہ پر ہی جائز ہے، ان کے بیان پر سیخ پا ہوکر عوام کو گمراہ اور متنفر کرنے کی ناکام سازش کرنے والے دراصل بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری جیسی کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    منصورہ لاہور سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جہاد فی سبیل اللہ ہی جائز ہے،اس کے علاوہ اپنی ذات، اقتدار،عصبیت اور مال و دولت سمیت ہر صورت میں وہ فسادہے، مغربی طاقتوں کے غلام اور ان کے نوالوں پر پلنے والوں کا بس نہیں چلتا ورنہ جہادی آیات کو قرآن سے نکال دیتے۔

     سید منورحسن نے کہا کہ وہ جہاد فی سبیل اللہ، قتال فی سبیل اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ کی بات اس لئے کرتےہیں کہ احکام الہیٰ کی پابندی ہوسکے، اگر افغان معاشرے میں جہاد اور قتال فی سبیل اللہ عام نہ ہوتا تو برطانیہ روس اور اب امریکہ وہاں سے شکست کھا کر نہ نکلتا۔

     سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دشمن کے مقابلے میں اپنے گھوڑے ہر وقت تیار رکھنے کا جو حکم دیا ہے وہ اسی لئے ہے کہ ہم اپنے دشمن سے غافل نہ ہوں، ان کے بیان پر سیخ پا ہوکر عوام کو گمراہ اور متنفر کرنے والے دراصل بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری جیسی کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، اللہ کے حکم کی بجاآوری میں کیے جانے والے کام کو پوری دنیا بھی غلط ثابت نہیں کرسکتی۔

  • نا انصافی ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتی ہے، سراج الحق

    نا انصافی ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتی ہے، سراج الحق

    کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی یہاں کے لوگوں کو دیوار سے نہیں سینے سے لگانے کی ضرورت ہے ، ورنہ نا انصافی سے تقسیم کا راستہ کھل جاتا ہے۔،

    کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بلوچستان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا یہاں ہرکوئی ناراض نظر آتا ہے ڈنڈے کے زور پر سر تو توڑا جاسکتا ہے مگر دل نہیں جیتے جاسکتے یہاں لوگوں کے دل جیتنے چاہئیں۔

    وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، جے ڈبلیو پی کے سربراہ طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیادت کو بلوچستان میں حکمرانی سونپی گئی ہے ریٹائرڈ فوجی افسران اور سیاستدانوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو بیرون ملک مقیم ناراض بلوچ رہنماؤں کو مناکر واپس لائے

  • زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    لاہور: ساببق صدرِمملکت آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤ ں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے اسباب اوران کے حل بغور جائزہ لیا۔

    ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صوتحال میں تنہاکچھ نہیں کیا جاسکتا، سب کوساتھ بٹھاکرفیصلے کرنےہوں گے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگرحکومت کارکردگی دکھاتی اورعوام سے کئے گئے وعدون کوپوراکرتی تویہ صورتحال نہ ہوتی۔

    دونوں رہنماؤں کہ درمیان یہ ملاقات جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز’المنصورہ‘میں ہوئی۔ گزشتہ مہینے بھی موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں آصف علی زرداری نے المنصورہ کا دورہ کیا تھا جو کہ چالیس سال میں پیپلز پارٹیہ کے کسی چیئرمین کا پہلا دورہ تھا۔