Tag: JIBRAN NASIR

  • جبران ناصر نے تقریب نکاح کی ویڈیو شیئر کردی

    جبران ناصر نے تقریب نکاح کی ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : معروف سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا جو گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی مکمل ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سماجی کارکن جبران ناصر نے اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ ہونے والے نکاح کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    اس سے قبل انہوں نے تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھی جس کے بعد اب نکاح کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے شیئر کردی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی کا نکاح معروف اسلامی اسکالر جاوید غامدی پڑھا رہے ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں جبران ناصر نے لکھا کہ جاوید غامدی صاحب کی جانب سے میاں بیوی کے مساوی حقوق سے متعلق دیا گیا خوبصورت بیان۔

    ان مزید کہنا تھا کہ ہم جاوید غامدی صاحب کی جانب سے بتائی گئی میاں بیوی کے مساوی حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق یہ خوبصورت اسلامی تعلیمات آپ سب سے شیئر کرنا چاہتے تھے۔

    لگ بھگ سات منٹ کی اس ویڈیو میں سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے نکاح اور اس موقع پر کیا جانے والا بیان بھی موجود ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح اس خوبصورت جوڑی کیلئے مبارکباد، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تحفہ دے رہے ہیں۔

  • اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کی خبریں زیر گردش

    اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کی خبریں زیر گردش

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر کی منگنی کی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں منگنی کی تاریخ 22 دسمبر درج ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    منگنی کے کارڈ میں لکھا ہے کہ ’جبران اور منشیا 22 دسمبر 2019 کو آپ کو اپنی منگنی میں کھانے پر مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ منگنی دوپہر میں رکھی گئی ہے اسی لیے لنچ کا ذکر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال فائزہ سلیم کی شادی کے موقع پر جبران اور منشا کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    اداکارہ منشا پاشا کی اگست 2013 میں اسد فاروقی سے شادی ہوئی تھی، اداکارہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کم ہی گفتگو کرتی ہیں اسی وجہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ ابھی تک شادی شدہ ہیں یا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر صارفین منگنی کی خبریں سن کر بہت خوش ہیں اور دونوں کو نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔

  • لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے مرکزی آرگنائزر معروف وکیل اور سماجی رہنماء جبران ناصرکو مبینہ طور پرتحریکِ طالبان (احرار گروپ) کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    جبران ناصر کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ ’’ ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔

    جبران ناصر نے اپنی اور مبینہ طور پر احسان اللہ احسان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔

     


    Jibran Nasir allegedly receives threat from TTP by arynews