Tag: jihadi

  • نائن الیون حملوں میں ملوث جرمن نژاد دہشت گرد گرفتار

    نائن الیون حملوں میں ملوث جرمن نژاد دہشت گرد گرفتار

    دمشق : امریکی شہر نیویارک میں سنہ 2001 میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث شامی نژاد جرمن عسکریت پسند کو شمالی شام سے گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں واقع ملک شام کے شمالی حصّے سے کرد فورسز نے ایک شامی نژاد جرمن شہری کو گرفتار کیا ہے جو سنہ 2001 میں امریکا کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر حملوں میں ملوث ہے۔

    کرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جرمنے سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ عسکریت پسند کی شناخت محمد حیدر زمّار کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار شدت پسند سے تفتیش جاری ہے۔

    کرد فورسز کے کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ حیدر زمّار القائدہ کا رکن ہے جس نے سنہ 2001 میں امریکا میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مسافر بردار طیاروں کو ہائی جیک کرنے والے دہشت گردوں کو بھرتی کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر امّار امریکا میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد مراکش میں روپوش ہوگیا تھا، جسے بعد میں امریکی سی آئی اے نے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کے دو ہفتوں بعد ہی شامی حکام کو سونپ دیا گیا تھا۔

    جسے بعد میں شام کی اعلیٰ عدلیہ نے سنہ 2007 میں حیدر زمّار کو مصر کی اخوان المسلمون کا رکن ہونے کے جرم میں 12 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا۔

    شامی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے 4 سال بعد ہی شام میں خانہ جنگی شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد جیل میں موجود متعدد شدت پسند قید سے فرار ہوگئے تھے یا انہیں رہا کردیا گیا۔

    جیل سے رہا ہونے والے بیشتر قیدیوں نے رہائی کے بعد شامی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والے گروہ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    کرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ حیدر زمّار قید سے فرار ہونے کے بعد شام کی شدت پسند تنظیم کے باقاعدہ رکن کی حیثیت سے حکومت کے خلاف مسلح کرروائیاں کرتا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردوں میں تشدد ابھارنے والی دوا کا انکشاف، بھارتی کھیپ پکڑی گئی

    دہشت گردوں میں تشدد ابھارنے والی دوا کا انکشاف، بھارتی کھیپ پکڑی گئی

    ہیگ: دہشت گردوں کی جانب سے لڑنے کی صلاحیت بڑھانے اور وحشیانہ تشدد و سفاکیت ابھارنے والی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، نیدر لینڈ کی لیبارٹری میں ایسی ایک دوا کی کھیپ پکڑی گئی جس کے بعد پولیس دو مشکوک افراد کو تلاش کررہی ہے۔

    بی بی سی کے مطابق نیدر لینڈ(ہالینڈ) کے شہر ہیگ کی پولیس کو گزشتہ ماہ اس دوا کے متعلق علم ہوا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دوا ’’کیپٹاگون‘‘ شدت پسندوں کو فائدہ دیتی ہے تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ یہ دوا مشرق وسطی بھیجی جارہی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ’’کیپٹاگون‘‘ کی گولیاں ملک کے جنوبی صوبے لیمبرگ سے ملی تھیں جس کے بعد فارنزک لیبارٹری میں ان گولیوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    شدت پسندوں کی ایک دوا ٹراما ڈال لیبیا بھیجی جارہی تھی

    اسی ضمن میں اٹلی کی پولیس نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک دوسری ’’ٹراماڈال‘‘ نامی دوا کی 3 کروڑ 75 لاکھ گولیاں ملی ہیں جنھیں شدت پسند استعمال کرتے ہیں ، یہ گولیاں کارگو کے ذریعے لیبیا بھیجی جا رہی تھیں۔

    ٹراما ڈال بھارت سے آئی، جنگجوؤں کی مزاحمت بڑھاتی ہے

    خیال رہے کہ ’’ٹراماڈال‘‘ نامی منشیات درد کش دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہیں،پولیس کے مطابق یہ کھیپ بھارت سے آئی تھی اور اس کے دو مقاصد ہو سکتے ہیں، پہلا مقصد دہشت گردوں کی مالی مدد اور دوسرا جنگجوؤں کی مزاحمت بڑھانا ہے۔

    دوا وحشیانہ تشدد اور سفاکیت پیدا کرتی ہے

    رواں برس جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ’’ٹراماڈال‘‘ کے استعمال کا مقصد نائجیریا میں سرگرم بوکو حرام کے جنگجوؤں کی صفوں میں وحشیانہ تشدد ابھارنا اور سفاکیت کو بڑھانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

    غیر قانونی منشیات ساز ادارے تیار کرتے ہیں

    ‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کا مرکزی ترکیبی جزو عام طور پر ایمفیٹامین ہوتا ہے لیکن غیر قانونی منشیات ساز اکثر اس میں کیفین یا دوسرے مادے شامل کرتے ہیں۔

    کیپٹا گون نامی دوا سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے

    اطلاعات ہیں کہ ‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کھانے سے جنگجوؤں کی لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔