Tag: Jim Mattis

  • قندھار حملہ افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، جیمزمیٹس

    قندھار حملہ افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، جیمزمیٹس

    سنگاپور : امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغانستان کے شہر قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں عام انتخابات سے پہلے حملے کی مذمت کی اور قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔

    سنگاپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ نہیں جانتے قندھارحملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا، امریکا افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔

    امریکی وزیر دفاع نے افغان پولیس چیف جنرل عبدالرازق کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا اور کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز قندھار میں امریکی اورافغان حکام کی میٹنگ کےبعد گورنرہاؤس کے گارڈز نے حکام پر حملہ کیا تھا، جس میں گورنرقندھار، پولیس سربراہ اورانٹیلی جنس چیف مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان، دہشت گرد حملے میں‌ پولیس چیف ہلاک

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    واضح رہے کہ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں کہ جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

  • پاکستان کے خلاف انتہائی اقدام کے لئے تیار ہیں، امریکہ کی دھمکی

    پاکستان کے خلاف انتہائی اقدام کے لئے تیار ہیں، امریکہ کی دھمکی

    واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ امریکا نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان سے ملکرکام کرنے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی تو ہراقدام کریں گے، صدرٹرمپ ہرضروری اقدام کےلئےتیارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے امریکی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کو پاک افغان پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف انتہائی اقدام کے لئے تیار ہیں، کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے پاکستان سے بات کریں گے، دہشتگردوں کی مبینہ معاونت پرپاکستان سے بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو صدرٹرمپ ہرضروری اقدام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    امریکہ نے ایک بار پھر نیا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو نیٹو کی ضروریات،مطالبات پر غور کرنا چاہئے، خطے اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، امریکہ افغانستان میں امریکہ کو محفوظ بنانے کیلئے موجود ہے۔

    جیمز میٹس نے کہا کہ طالبان کےشدت پسندپالیسی رد کرنے سے ہی وہاں سیاسی عمل کامیاب ہوگا، اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا کی سرزمین امریکہ کیخلاف استعمال نہ ہو۔

    امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایک بار پھر میں نئی حکمت عملی کے ساتھ اسلام آباد کے ساتھ کام کرنے کے لیے کوشش کرنی ہوگی، اگر ہماری کوششیں بے سود گئیں تو امریکی صدر جو ضروری سمجھیں اس حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    جیمز میٹس نے کہا کہ امریکا کوایران سے جوہری معاہدہ برقراررکھنا چاہئیے، صدرٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر کھل کر بات کرنا چاہتے ہیں، جیمز میٹس


    انہوں کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی سرزمین اتحادیوں کیخلاف بھی استعمال نہیں ہونے دینگے، اس وقت خطےمیں دہشتگردگروہوں پرقابوپانےکی ضرورت ہے، ٹرمپ کی افغان،جنوبی ایشیا کی پالیسی کا39ممالک نےخیرمقدم کیا ہے۔

    اس سے قبل اپنے دورہ افغانستان کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کیلیے کوشش کرینگے ،افغان سرزمیں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر اسلام آباد سے بات کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے،امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچ ڈالا، جیمس میٹس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    نامور بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بارے میں احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

    جیمس میٹس نے کہا را اور طالبان کا میل جول اشارہ کرتا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرتا ہے ۔


    مزید پڑھیں : طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردارادا کرنے کو تیارہیں،امریکی محکمہ خارجہ


    امریکی وزیردفاع نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی، جیمس میٹس نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری آپریشنز سے افغانستان میں طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیردفاع جیمس میٹس دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچیں گے، پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کرنے والے امریکا کے وزیردفاع بھارت سے ٹی ٹی پی اوررا کے تعلقات ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔

    دفاعی تجزیہ کارطلعت مسعود امریکی وزیر دفاع کے بیان کو بڑی تبدیلی قرار دیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کا ردعمل رنگ دکھا رہا ہے، امریکا جان چکا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان سے نکلنا آسان نہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے جس کے ذریعے شدت پسند پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت عالمی دنیا کی مخالفتوں کے باوجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے اپنے تعلقات ختم نہیں کررہا، جو مستقبل میں اُس کے لیے نقصان دہ ہوگا، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم ٹی ٹی پی کے تعلقات اُس وقت منظر عام پر آئے جب احسان اللہ احسان نے اس بات کا خود انکشاف کیا۔


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔