Tag: jindullah

  • کورکمانڈر حملہ کیس‘ دہشت گردوں کی اپیل پر سماعت کے لیے 14 تاریخ مقرر

    کورکمانڈر حملہ کیس‘ دہشت گردوں کی اپیل پر سماعت کے لیے 14 تاریخ مقرر

    کراچی: سنہ 2004 میں کور کمانڈر حملہ کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کےدہشت گردوں کی سزاکے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی‘ جسٹس خادم حسین نے ملزمان کے وکیل کو پوری تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس خادم حسین نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اتنا وقت گزرچکا ہے اب تو ملزمان کی اپیل کو چلایا جائے۔ انہوں نےملزمان کے وکیل کو پوری تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت کے روبرو بیان دیا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے 10جون 2004کو کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں کورکمانڈراحسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں نذیر احمد سمیت تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق سنہ 2004 میں ہی ان ملزمان نے گلستانِ جوہر تھانے پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایک اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔

    سنہ 2006 میں عدالت نے قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے کے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے، کورکمانڈر پر حملے کے الزام میں چودہ سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ہائیکورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کی سماعت ان کے وکیل کے انتقال کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی کور کمانڈر حملہ کیس کی سماعت‘ وکیل کے انتقال کے سبب ملتوی

    کراچی کور کمانڈر حملہ کیس کی سماعت‘ وکیل کے انتقال کے سبب ملتوی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں کورکمانڈر حملہ کیس میں سزا یافتہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کےمطابق آج سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے‘ آج کی سماعت دہشت گردوں کی وکیل کے انتقال کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت کے روبرو بیان دیا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے 10جون 2004کو کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا ۔حملے میں کورکمانڈراحسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں نذیر احمد سمیت تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم  جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔

    سنہ 2006 میں عدالت نے قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے کے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے، کورکمانڈر پر حملے کے الزام میں چودہ سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ  فیصلے کا اطلاق ہائیکورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

  • اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    شکار پور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور کادورہ کیا اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک لندن سے دھمکیاں آتی رہے گی کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

     کپتان نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

    عمران خان نےاس عزم کااظہارکیاکہ تحریکِ انصاف موروثی سیاست کوختم کرکے اندرونِ سندھ کے پڑھے لکھے اورعام لوگوں کواُوپرلائے گی۔

    دورہ شکار پور کے موقع پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

  • سانحۂ شکارپور: عمران خان شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے

    سانحۂ شکارپور: عمران خان شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئے پہنچ گئے

    شکارپور: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان شکار پور پہنچ گئے، امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئےجمعرات کی دوپہرعمران خان شکار پورپہنچے، اس موقع پر تحریکِ انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی اورمقامی عہدیداران سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ تعزیت کے لئے لکھی در امام بارگاہ تشریف لے گئے ، شہدا کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کوعالمی سطح پراٹھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شکارپوربم دھماکوں میں کون ملوث ہے سب کو معلوم ہے، یہ بھی معلوم کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کون کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شکارپورامام بارگاہ لکھی درمیں نمازِجمعہ کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں 65 سے زائد افراد شہید ہوئے جب کہ متعدد افراد اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔