Tag: jinnah barrage

  • دریائے سندھ سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 25 تک جا پہنچی

    دریائے سندھ سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 25 تک جا پہنچی

    کالاباغ :  جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید دو لاشیں ملی ہیں۔ دو ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 25 ہو گئی۔

    گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پرآ کر رک جاتی ہیں اور گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دو ماہ کے دوران مردہ حالت میں ملنے والے تقریبا تمام افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ آج جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں ایک لاش بوری بند جب کہ دوسری کے گلے میں پھندا ڈالا گیا ہے.

    دو ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 25ہو گئی ہے ،اتوار کو سرکاری اداروں کی چھٹی ہونے کی وجہ سے دونوں لاشیں دریا سے نہیں نکالی جا سکیں اور یہ دونوں لاشیں تا حال دریا میں موجود ہیں۔

     

  • تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    اسلام آباد : تونسہ اور جناح بیراج کے ڈیزائن میں نقص کے حوالے سے نیب نے تحقیقات شروع کر ادیں، تفصیلات کے مطابق تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیر ومرمت میں 30 ارب کی کرپشن سامنے آنے کے بعد نیب نے تحقیقات کے لئے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔

    نیب نے ان تحقیقات کا حکم دونوں بیراجوں کی ڈایزئن کنسلٹنٹ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی درخواست پر حکم دیا ہے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز کے صدر ڈاکٹر اظہارالحق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

    ڈاکٹر تبسم ظہور، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر محمد عتیق الرحمان، ڈاکٹر حبیب الرحمان ممبران ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیس ارب ڈالر کے عالمی بینک کے قرض سے بیراجوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت جناح اور تونسہ بیراج کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی، لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بیراج خطرے میں پڑ گئے ہیں۔