Tag: jinnah hospital firing

  • کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،دو نوں زخمی افراد آپس میں سگے بھائی ہیں، پولیس کو اہم شواہد مل گئے، صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کےقریب موٹرسائیکل سواردو مسلح ملزمان کی فائرنگ سےدو سگے بھائی زخمی ہوگئے، ملزمان نے مذکورہ افراد کو جناح اسپتال سے صدر آنے والے پل پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

    واقعے کے بعد جناح اسپتال کے میں روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں افراد کو چار گولیاں ماریں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کےخول ملے ہیں۔

    ایس پی صدر توقیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرزاویے جانچ پڑتال کریں گے۔ ایس پی صدر کے مطابق پل کے اوپر سےایک خول اور چلی ہوئی گولی کاسکہ ملا ہے۔

    اس کے علاوہ دو مختلف مقامات سے دو چپلوں کی جوڑیاں بھی ملی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک شرٹ کا ٹکڑا ملا ہے، لگتا ہے کہ واردات کے موقع پر مزاحمت بھی ہوئی، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا طالب علم ہے، علاوہ ازیں صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

  • لاہور: جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

    لاہور: جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

    لاہور: جناح ہسپتال میں ایک شخص نے ایمرجنسی کے اندر گھس کر فائرنگ کر کے زیرعلاج مریض کو زخمی کر دیا، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجا آؤٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔

    جناح ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی میں گھس کر حارث نامی شخص نے سرعام 24 سالہ اظہر پر فائرنگ کر دی، جو اس وقت وہاں زیر علاج تھا، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ ان کی آپس میں رنجش تھی۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی پر حارث نے حملہ کیا، ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج تو حاصل کر لی گئی ہے لیکن وہ اس قابل نہیں کہ کسی کو شناخت کیا جا سکے۔

    ہسپتال میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناقص سکیورٹی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے آؤٹ ڈور میں احتجاجا کام بند کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سکیورٹی فراہم کی جائے، ڈاکٹر کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔