Tag: JINNAH HOSPITAL

  • شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی اسپتال سے رہا

    شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی اسپتال سے رہا

    کراچی : شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کو جناح اسپتال سے رہا کر دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر شاہ رخ جتوئی نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، رہائی کے وقت شاہ رخ جتوئی نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔
    یاد رہے کہ آج کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھیں اور شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہ زیب کے اہل خانہ اور ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی تھی، جس کے بعد مجرموں کے سزائیں ختم کر دی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 28 نومبر کو شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سماعت کے لیے سیشن کورٹ بھیجنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات بھی ختم کردی تھیں۔

    بعدازاں کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے 19 دسمبر کو کیس کی ازسرنو پہلی سماعت میں صلح نامہ اور کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے، 25 دسمبر 2012 کو قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رواں سال کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 واقعات

    رواں سال کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 واقعات

    کراچی : رواں سال شہر قائد میں کتوں کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 واقعات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایم سیز کی کارکردگی کا پول کھول گیا، ڈاکٹرسیمی جمالی نے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے، ڈاکٹرسیمی جمالی جے پی ایم سی میں کتے کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 مریض آئے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سال تک اب تک 459،090 مریضوں کو ہسپتال کے ہنگامی شعبے میں لایا گیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے رپورٹ پر بلدیاتی اداروں پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ متعدد بار کتا مار مہم چلا کر  شہر کو کتوں کے آزار سے محفوظ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے جلد اقدامات کریں گے، انتظامیہ نے جو شکایات درج کرائی ہیں انشااللہ اس کا ازالہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی، صدر کے علاقے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی، صدر کے علاقے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے خاتون کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے‘ مقتولہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے فرحین نامی خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کی شناخت 28 سالہ فرحین کے نام سے ہوئی ہے۔

     دادو کینال نہر سے 20 سالہ خاتون کی لاش برآمد


    رات گئے خاتون کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ خاتون کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مقتولہ کا شوہر دبئی فرار ہوگیا ہے، پولیس نے شبے کی بنیاد پر مقتولہ کے شوہرکے دوست سعید کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • ٹرین حادثہ، متاثر ہونے والوں کو ہر ممکنہ سہولیات دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    ٹرین حادثہ، متاثر ہونے والوں کو ہر ممکنہ سہولیات دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین کے تصادم میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج اور اس میں جاں ہونے والے افراد کی میتوں کو اُن کے آبائی علاقے بھیجنے کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی حادثاتی انشورنش پالیسی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ تمام تر زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔


    پڑھیں: ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے 15 لاکھ اور زخمیوں کو3 لاکھ روپے دینے کا اعلان


     انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس میں ہم پوری طرح سے متاثرین کے ساتھ ہیں اور اُن کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں، تمام زخمیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے انہوں نے جناح اسپتال کے عملے کو ہدایات بھی دیں۔

    مراد علی شاہ نے لانڈھی کے قریب مسافر ٹرینوں کے تصادم اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاء پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔


    یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت


     اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اور جو بھی اس میں ذمہ دار ہو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اپنی پوری توجہ دہشت گردی کے خاتمے مرکوز کی ہوئی ہے اور انشاء اللہ جلد کراچی میں پوری طرح سے امن و امان قائم ہوجائے گا‘‘۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، جس کے باعث اب تک 20 سے زائد افرادجاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تھیں جبکہ فرید ایکسپریس کا انجن تباہ ہو گیا تھا۔

  • ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابانِ شہباز میں نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    BREAKING: Karachi 2 killed, firing in DHA by arynews

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 پر واقع ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر نامعلوم کارسواروں کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر سیمی جمال نے پولیس اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں پولیس اہلکاروں کی شدید زخمی حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی زندگیاں بچانے کی بہت کوشیشں کیں مگر دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے اعلامیے جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں اہلکاروں کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبد المجید جن کی پوسٹنگ سیکیورٹی زون میں تھی جبکہ دوسرے اہلکار اشتیاق کے نام سے ہوئی جن کی پوسٹنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھی۔

    ایس ایس ساؤتھ نے کہا کہ ’’فائرنگ کے واقعے کے موقع پر دونوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوث اور ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر تعینات تھے تاہم وجہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجے میں پیش آیا ہے مگر تفتیش مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی‘‘۔

     

  • کراچی : مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کراچی : مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کراچی: سائٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے شاہد خان میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد ایک ہی روز میں دوسرا کیس منظر عام پر آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں داخل دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال نے کانگو وائرس کے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کراچی کے علاقے سائٹ سے تعلق رکھنے والے مریض شاہد خان میں کانگو وائرس کے جراثیم مجود ہیں جو اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں‘‘۔

    پڑھیں: کراچی : کانگووائرس کا ایک اور کیس، تعداد 5 ہوگئی

    قبل ازیں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شخص کو بھی کچھ روز قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں:   کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر

    یاد رہے رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔  چند روز قبل بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہالپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جو جانبر نہ رہتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

    واضح رہے یہ وائر س جانوروں میں موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانوروں سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جس سے صحت مند آدمی بھی متاثر ہوجاتا ہے۔

  • کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

    کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

    کراچی: جناح اسپتال میں گزشتہ روز کانگو وائرس کے مرض میں مبتلاء شخص کی موت کے بعد تاریخ میں پہلے بار متعلقہ وارڈ کی مکمل صفائی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہالپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کی تین روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اُسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جو گزشتہ روز جانبر نہ رہتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پڑھیں:      کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، پشاور کی خاتون بھی چل بسی

    اسپتال حکام نے متاثرہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کو مویشی منڈی جانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔  اس موت کے بعد کراچی میں رواں برس کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک جاپہنچی ہے۔

    عید الضحیٰ کے پیش نظر ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مویشی منڈی میں داخل ہونے سے قبل ماسک اور دستانے پہن لیں اور بیمار مویشیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    یاد رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ جنوبی پنچاب میں بھی اس حوالے سے کئی مریض  سامنے آچکے ہیں۔

    واضح رہے یہ وائر س جانوروں میں موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانوروں سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جس سے صحت مند آدمی بھی متاثر ہوجاتا ہے۔

  • پنجاب میں بھی آپریشن کے لئے رینجرز کوہونا چاہئے،عمران خان

    پنجاب میں بھی آپریشن کے لئے رینجرز کوہونا چاہئے،عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کانام استعمال کرکے دہشت گردی کرنا قابل مذمت ہے وقت آگیا ہے تمام صوبوں میں آپریشن کیا جائے۔

    لاہور کے جناح اسپتال میں عمران خان نے سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام صوبوں میں بلا امتیاز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جانا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے پیچھے جاناچاہیئے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں ان کا پیچھا کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پولیس کو غیرسیاسی بنایا جائے،تمام صوبوں میں آپریشن کیا جائے، قانون بنانا حکومت اور عملدرآمد کرنا پولیس کا کام ہے، ملک میں سیکیورٹی ہوگی تو سرمایہ کاری اور خوشحالی بھی ہوگی۔

  • فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونیوالے فوجی اہلکار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے حساس اداروں نے جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر فرار ہونیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم امان اللہ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیپا چورنگی کے قریب حساس ادارے کے افسر کا گن مین وقاص کا قتل ہوا تھا ۔

    سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروقاص نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔ گولیاں لگنے کے باوجود فوجی اہلکار وقاص نے دونوں ڈاکوؤں کو گولیاں ماریں۔

    فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا، دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا۔

     

  • ڈاکٹر عاصم حسین کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ

    ڈاکٹر عاصم حسین کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ

    کراچی : نیب کی تحویل میں موجود ڈاکٹرعاصم حسین کوطبی معائنے کیلئے جناح اسپتال لایا گیا ۔ڈاکٹر عاصم کے دماغ معائنہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں نیب کی زیرحراست سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں کراچی کے جناح اسپتال لایا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹمیں ایم آر آئی کیا گیااور دماغ کا معائنہ کیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد اُن کے مزید ٹیسٹ کئےجائیں گے۔

    ایم آر آئی کے بعد ڈاکٹر عاصم کو بکتر بند میں واپس لے جایا گیا،اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    احتساب عدالت میں ماہر نفسیات کی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے ان کی سائیکو تھراپی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون نے ڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کے بعد اپنی رپورٹ کہا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور وہ خود کشی بھی کر سکتے ہیں۔