Tag: jinnah international airport

  • کراچی: جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ

    کراچی: جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ

    کراچی: پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی، ترکی، یواے ای اورسعودی عرب جانے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بند ہونے سے حج پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تین غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں خلیجی فضائی کمپنیوں نے جنوبی ایشیا کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا ان کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتحاد، امارات اور قطر ایئر ویز سمیت ایئر لائنز نے دبئی، ابوظہبی اور دوحہ ہوائی اڈوں سے بھارت اور پاکستان کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں فوری طور پر روک دیں یا تاخیر کا شکار کر دیں۔

    اب ایمرٹس، اتحاد اور قطر ایئر ویز نے 10 مئی تک پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پروازیں معطل کی گئی ہیں۔ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

    اتحاد نے کہا کہ اس نے 6 مئی کو پاکستان جانے والی پروازوں کو واپس بلایا۔ اس کے علاوہ 7 مئی کو کراچی (EY297)، لاہور (EY285) اور اسلام آباد (EY303) کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

    ایئر لائنز کی ویب سائٹ کے مطابق ایمریٹس نے دبئی اور پاکستان میں سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر مقامات کے درمیان پروازیں بھی معطل کر دی ہیں۔

    پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    قطر ایئر ویز نے کہا کہ اس نے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 مسافر آف لوڈ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 مسافر آف لوڈ

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے، جعلی سفری دستاویزات پر گنی جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر گنی جا رہے تھے، جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان محمد حنیف، عبدالغفار اور محمد عیسیٰ کا تعلق جھنگ سے ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے ویزے حاصل کئے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن پر نیب نے ایئرپورٹ حکام کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کے حکام ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے، نیب نے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

    ضمیر الحسن نامی شہری نے فیصل آباد ایئرپورٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو انکوائری کی درخواست دی تھی، جس پر نیب نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی شکایت ملی ہے، اس کی تحقیقات کی جائیں۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات مکمل کرلی

    واضح رہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف تمام چھوٹے بڑے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دے کر مبینہ کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں اچانک اضافہ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں اچانک اضافہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں اچانک اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 100 روہے کر دیا گیا، یہ اضافہ اچانک کیا گیا ہے، اس سے قبل کار پارکنگ فیس 90 روپے تھی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر 3 گھنٹے کے لیے کار پارکنگ فیس اب سو روپے ہوگی، جب کہ تین گھنٹوں کے بعد مزید وصولی ہوگی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں 10 روپے اضافہ ایئرپورٹ منیجمنٹ نے خود کیا ہے، فیس میں ہر سال دس روپے اضافہ کیا جاتا ہے۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق نجی کنٹریکٹر کا ٹھیکا ختم ہونے کے بعد پارکنگ فیس میں دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ٹھیکے کے ٹینڈر کے لیے جلد اشتہار جاری ہوگا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کار پارکنگ فیس میں دس روپے کا اضافہ 3 سال بعد کیا گیا ہے۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا کٹس کی کمی کا سامنا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا کٹس کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کرونا کٹس کی عدم فراہمی کے باعث ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایئرپورٹ پر صحت کے عملے کو کِٹس فراہم نہیں جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ التوا کا شکار ہو گئے۔

    واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب اور جنوبی افریقہ سے آنے والے 10 فی صد مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آ چکی ہے، اور انفیکشن کے باعث اموات رک چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 488 ٹیسٹ کیے گئے جن میں صرف 26 پازیٹو کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا انفیکشن کے صرف 14 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیا ہے، جب کہ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فی صد ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ : لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئر پورٹ : لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرکے46 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج میں تعینات کسٹمز کے عملے نے غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے طاھر شبیر نامی مسافر اور اس کی والدہ کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روکا۔

    عملے نے سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ھیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا۔

    ان کے جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سوٹ کیسز کی اسکینگ کی گئی تو سوٹ کیسز میں الیکٹرانک اشیاء کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافر کے سوٹ کیسز کو کسٹمز ایگزامینیشن کاؤنٹر پر منتقل کرکے مسافر کی موجودگی میں سوٹ کیسز کی مکمل چھان بین اور مسافر کی بھی جامہ تلاشی لی گئی۔

    جس کے نتیجہ میں مسافر کے زیب تن کئے گئے کپڑوں سے بھی16 عدد آئی فون برآمد ہوئے، تمام برآمد شدہ سامان کی تفصیل درج ذیل ھے۔

    سامان میں 16 عدد آئی فون، 07 اسمارٹ واچ، 04 ایپل آئی پیڈ، 06 ایئر پوڈس، 08 گیم کنٹرولر، 02 باکس آئی لینسز، 60عدد سی ڈیز اور مختلف برانڈز کے گارمنٹس برآمد ہوئے۔

    ان تمام اشیاء کو جن کی مالیت تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ھے تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلی گئی ھیں، مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارھی ھے۔

    ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ اسد اللہ لاڑک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی کسٹمز افسران اسمگلنگ کے سدباب کیلیے بھرپور طریقہ سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

  • کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ، غیرملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، گرفتارمسافرمیں خاتون بھی شامل ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ مسافرغیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کےذریعےدبئی جارہےتھے ، مسافروں کےسامان کی تلاشی لی گئی تو ان سے یورواورڈالر برآمد ہوئے۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کومزیدقانونی کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر حسن علی پی آئی اے کی پروازسے دبئی جارہا تھا ، بورڈنگ سے قبل مسافرکی جیکٹ سےغیرملکی کرنسی برآمدہوئی۔

  • جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس اور فائر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

    جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس اور فائر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن نے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرجدیدایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس اور فائراسٹیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ، نیا اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرجدیدایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس اور فائراسٹیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ، کیونکہ اےٹی سی ٹاور50سال پراناہوگیا، جس سے بلندی کم ہونےسے طیاروں کوکنٹرول کرنا دشوار ہے۔

    نیااےٹی سی ٹاور125فٹ سےزائدبلندی پرتعمیرکیاجائےگا ، جدید کمپلیکس اے ٹی سی کو حد نگاہ میں اضافہ اور طیاروں کی سیفٹی میں مزید کارآمد ہوگا۔

    ٹاوررن وے اور طیاروں کی پارکنگ اورپش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا ، ٹاور کو 2 سے 3 سال میں 50 سے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

    نئے ٹاورمیں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا، ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا جبکہ نئے اے ٹی سی کمپلیکس میں شعبہ فائر کے دفاتر اور فائراسٹیشن بھی منتقل ہوں گے۔

    ڈائریکٹرانجنیئرنگ سروسزسول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشکش طلب کر لیں ، کراچی ایئرپورٹ پرٹاوراورفائراسٹیشن کی پلاننگ، ڈیزائن اور تعمیر کیلئے پیشکش طلب کی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیزسے 30 جون تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مزید 5 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 30 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے، 100 سے زائد مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 5 مسافر کرونا وائرس سے متاثر نکلے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 30 مسافروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 3 ہزار 200 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے جبکہ اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 5  مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کے دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے سی اےاے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی ، اس دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔

    پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کےقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا ، دبئی سےپہنچنےوالی پرواز151افرادمیں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالےکی پرواز کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کاؤنٹر قائم کردیے گئے، طیارے سےباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ٹوکن کےذریعے محکمہ صحت کی ٹیمیں ریپڈ ٹیسٹ کررہی ہیں اور اسلام آباد کےاےٹو لاونج کومسافروں کےلیےمختص کردیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز کے200مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے دو جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے دو جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ

    کرا چی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لئے 2 جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے چیف آپریٹننگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں کراچی ایئرپورٹ پر نصب کردی گئی ہیں۔

    سی او او نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مذکورہ سیناٹائیز مشینیں بین الا قوامی اور ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں نصب کی گئیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ مشینیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کو تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں، ان مشینوں کے نصب ہونے سے مسافروں نے سیناٹائزر کی سہولت میسر ہوگی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کیلئے مزید دو جدید سینا ٹائزر مشینیں بھی دی جائیں گی، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ پر بھی سینا ٹائزر مشینیں نصب کی گئیں ہیں۔