Tag: jinnah stadium

  • وزیراعلیٰ پنجاب دنگل : گوجرانوالہ کے پہلوان آٹھ مقابلے جیت کر چھا گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب دنگل : گوجرانوالہ کے پہلوان آٹھ مقابلے جیت کر چھا گئے

    گوجرانوالہ : وزیراعلیٰ پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل میں گوجرانوالہ کے پہلوان چھا گئے، اکھاڑے میں چھوٹے بڑے چودہ جوڑ پڑے، سب سے بڑے جوڑ سمیت آٹھ مقابلے گوجرانوالہ نے جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والا پہلاوزیراعلی پنجاب رستم گوجرانوالہ دنگل سخت مقابلوں کے بعد گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے نام کر لیا، پہلوانوں نے اپنے حریفوں کو چت کرنے کے لیے خوب داؤ پیچ کا استعمال کیا جبکہ دنگل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد جناح اسٹیڈیم میں موجود تھی.

    پہلوان دنگل میں پہلوانوں کے درمیان چودہ مقابلے کروائے گئے جن میں سے آٹھ مقابلے گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے نام کیے، بڑا جوڑ گوجرانوالہ کے شفیق عرف جھلہ پہلوان اور حیدر علی کے درمیان ہوا جو شفیق عرف جھلہ پہلوان نے اپنے نام کیا.

    دوسرے بڑے ٹاکرے میں گوجرانوالہ کے زمان عرف جانی پہلوان نے رستم بہاولپور نادر ڈاھا کو شکست دی پہلوانوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے.

    اس سے قبل جب پہلوان پہلوان جناح اسٹیڈیم پہنچے تو ڈولفن فورس اور پولیس کے گھڑ سوار دستے نے پہلوانوں کو سلامی دی اور پہلوانوں کوبگھی پر بٹھا کر اسٹیڈیم کا چکر بھی لگوایا۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے سے دو افراد گرفتار،بارودی مواد برآمد

    پی ٹی آئی کے جلسے سے دو افراد گرفتار،بارودی مواد برآمد

    گجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے دو مشکوک افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں موجود دو مشکوک افراد کو پی ٹی آئی کارکنان نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔

    مذکورہ افراد میں سے ایک شخص اسٹیج کی جانب بڑھ رہا تھا کہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گیا، ذرائع کے مطابق جلسہ گا کے باہر ایلیٹ فورس کی پندرہ گاڑیاں موجود ہیں،اور پنڈال کے اندر چوبیس سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

  • ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ:سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا

    ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ:سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا

    اسلام آباد :تیسری ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے میزبان پاکستان کو دو ایک گولز سے ہرا دیا۔اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں تیسری ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔

    افتتاحی میچ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف کے تینتسویں منٹ میں سری لنکا نے گول اسکور کرکے برتری حاصل کی۔ جو ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔

    دوسرے ہاف کے اکیاسیویں منٹ سری لنکا نے ایک اور گول برتری کو ڈبل کرلیا۔ میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل پاکستان کی کپتان حاجرہ نے گول کرکے حریف ٹیم کا خسارہ کم کیا۔ سری لنکا نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کا کامیاب افتتاح کیا۔