Tag: Jirga

  • گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھو ٹکی: پسند کی شادی، جرگے نے طالبہ کو کاری قرار دے دیا

    گھوٹکی : سندھ میں جرگے کا راج،قانون کہاں کھو گیا، غیرقانونی جرگے کا ظالمانہ فیصلہ،گھوٹکی میں پسند کی شادی  کرنے پر جرگے نے طالبہ کوکاری قرار دےدیا ، بچی ونی کرنے کا حکم، بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

    تفصیلات کے مطابق کھوٹکی میں جرگے نے گیارہویں جماعت کی طالبہ نگینہ کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں کاری قرار دے دیا۔

    جرگے کے فیصلے کے مطابق بارہ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک بچی کو ونی کرنے کی سزا دی گئی ہے، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جرگے نے قتل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری اہم مسئلہ ہے سنجیدہ لیا جائے، اسفند یارولی

    پاک چین اقتصادی راہداری اہم مسئلہ ہے سنجیدہ لیا جائے، اسفند یارولی

    اسلام آباد: اے این پی کےسربراہ اسفندیار ولی نےکہا ہےکہ پاک چین اقتصادری راہداری اہم مسئلہ ہے، اسے سنجیدہ نہ لیاگیا تونتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

     کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری پر پلاننگ کمیشن کے روٹ پر تعمیر کی جائے۔

     انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت پاک چین کوریڈور کی مخالف نہیں ،لڑائی روٹ کی تبدیلی پرہے، اسفندیار ولی نے کہا کہ پاکستان میں غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت بدلتے ہی پاک چین روٹ بھی تبدیل ہوگیا، انکا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ساری سیاسی قیادت نواز شریف کےساتھ تھی ،آج اسے پیچھےدھکیلا جا رہا ہے۔

  • فاٹا میں آپریشن منطقی انجام تک پہنچایاجائے، گرینڈ جرگہ

    فاٹا میں آپریشن منطقی انجام تک پہنچایاجائے، گرینڈ جرگہ

    اسلام آباد: فاٹا کی صورتحال سے متعلق گرینڈ قبائلی جرگےکا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا میں آپریشن کوجلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔

    قبائلی جرگہ کےاعلامیےمیں مطالبہ کیاگیاہےکہ کلیئرشدہ علاقوں میں آئی ڈی پیزکی واپسی کا انتظام اورشہداء کےلواحقین کےلئے جامع پیکیج کا اعلان کیاجائے، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئےخصوصی اقدامات کئے جائیں اور نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیاجائے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں مزیدکہاگیا ہے کہ فاٹامیں میڈیکل، انجینئرنگ اوردیگرفنی ادارےقائم کئےجائیں جرگے میں مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    جرگےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ’ملک میں آگ بجھائی جارہی ہے لیکن پانی نہیں بلکہ تیل ڈال کر‘۔

  • آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئےتیاریاں جاری ہیں،میجرجنرل جمیل اختر

    آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئےتیاریاں جاری ہیں،میجرجنرل جمیل اختر

    بنوں : متاثرین وزیرستان کےعمائدین اور پاک فوج کا گرینڈ جرگہ بنوں میں منعقد ہوا۔میجر جنرل جمیل اختر راؤ نے کہا کہ وزیرستان سمیت دیگرقبائلی علاقوں کو پرامن بنانےکےلئےپاک فوج نےقربانیاں دیں،آئی ڈی پیز کی واپسی کےلئےتیاریاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں متاثرین وزیرستان کے مسائل اور ان کے حل سےمتعلق عمائدین اور پاک فوج کاگرینڈ جرگہ ہوا۔جرگے سے خطاب میں میجر جنرل جمیل اختر راؤ کا کہنا تھا کہ اب تک وزیرستان متاثرین میں چار ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

    باون ہزار روپے فی خاندان دیئے گئے ہیں جبکہ چھتیس ہزار ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ڈھائی لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ بکا خیل کیمپ میں شیلٹر اسکول،حجرے اوراسپورٹس گراونڈ بنائے گئے ہیں۔

    راشن کے حصول کو آسان بنانے کےلیے تین مزید ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کھولے جارہے ہیں۔سینئر فوجی افسرنےبتایا کہ شمالی وزیرستان میں بارود کی فیکٹریاں متاثرین کی واپسی سے پہلے کلیئر کی جارہی ہیں۔ اور وہاں دہشت گردوں کو پھر کبھی واپس نہیں آنے دیں گے۔

  • نئےپاکستان والےبےگھرافرادکوبھول گئے،اسفند یارولی

    نئےپاکستان والےبےگھرافرادکوبھول گئے،اسفند یارولی

    پشاور :اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کہتے ہیں نئےپاکستان کی بات کرنےوالےبےگھرافرادکوبھول گئے،جو غلطیاں ہوگئیں ان کی نہیں کل کی بات کرنی ہے۔

    پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، اس دوران حکومت کو آئی ڈی پیز یاد نہ رہے۔

    افسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کلئیر کئے گئے علاقوں میں لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان کیا جائے۔

  • آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

    آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

      کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ رات اپوزیشن جرگہ کےارکان امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورپیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

    سراج الحق نےگلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسئلےحل کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ تینوں فریقین کی انا کا مسئلہ ہے۔ سیاسی جرگہ نے آصف زرداری کو اسلام آبادکی صورتحال پرپیش رفت سےآگاہ کیا اور آصف زرداری کوجرگے کےسیاسی رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کےمطالبات اورحکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ وقت جمہوری قوتوں کے اتحاد کا ہے۔

    بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

    پیپلزپارٹٰی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ تینوں فریقین اپنی انا کے خول سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور اگر یہی صورتحال رہی تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سامنے مزید دو کنٹینرز رکھنے پڑیں گے۔اس موقع پر سراج الحق اور رحمان ملک نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

  • پشاور: جرگے کا آپریشن میں ہونے والے نقصانات کا فوری ازالے کا مطالبہ

    پشاور: جرگے کا آپریشن میں ہونے والے نقصانات کا فوری ازالے کا مطالبہ

    پشاور: جرگے میں شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    شمالی وزیرستان کےقبائلی عمائدین کا جرگہ پشاور میں ہوا، عمائدین کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی جلد یقینی بنائی جائے اور متاثرین میں امدادی رقم پولیٹیکل انتظامیہ کےذریعےتقسیم نہ کی جائے, جرگہ عمائدین کا کہنا ہے کہ کلیئرہونے والے علاقوں میں متاثرین کوجانے دیا جائے۔

    عمائدین نے مطالبہ کیا کہ امدادی راشن سینیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ دوہری رجسٹریشن کی زد میں آنے والےخاندانوں کو بھی رقم دی جائے،عمائدین نے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔