Tag: jit-formed

  • شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں سے  تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل

    شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنادی اور 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتارغیرملکی دہشت گردوں کے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی درخواست پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، جےآئی ٹی ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیزکی سربراہی میں قائم کی گئی ، جس میں آئی ایس آئی،آئی بی،رینجرز،اسپیشل برانچ اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔

    جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ جےآئی ٹی اپنی معاونت کیلئے کسی بھی ایجنسی سے مدد لےسکتی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد 30دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردوں نےاہم انکشافات کئےہیں، جے آئی ٹی ان انکشافات کا جائزہ لینے سمیت ٹھوس تفتیش کرے گی، وفاقی حکومت کی جانب سےاس معاملے پر جلد پریس کانفرنس کا امکان ہے۔

    یاد رہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

    واضح رہے انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود مکان پر چھاپا مارا گیا تھا، جس پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ فائرنگ کی گئی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔

    بعد ازاں گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارا ہدف سندھ اسمبلی تھی ، سندھ اسمبلی کےبعد کچھ اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

  • جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف  قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

    جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

    لاہور : لاہورہائی کورٹ جہانگیرترین،شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دے دی اور کہا دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین کے تحت کی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملزکیخلاف ایف آئی اے انکوائری پر فیصلہ جاری کردیا۔

    عدالت نے جہانگیرترین اور شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دےدی ، عدالت نے دونوں ملز کو ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دیئے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ایف آٸی اے کو انکواٸری کا اختیار حاصل ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ انکواٸری کن قوانین اور کن حالات کے تحت کی جا سکتی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنا کردارقانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے کے اختیار پرتفصیلی فیصلےمیں وضاحت کی جائے گی۔

    خیال رہے جہانگیر ترین کی فاروقی پلپ اور شریف فیملی کی العربیہ ملز نے ایف آٸی اے انکواٸری کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    درخواست گزاروں کی جانب سے ان کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آٸی اے کو ایسے معاملات میں انکواٸری کا اختیار حاصل نہیں، ایف آٸی اے نے حکومت کے کہنے پر انکواٸری شروع کر دی اور تحقیقات کے لیے جے آٸی ٹی تشکیل دی گٸی جبکہ کمپنیوں پر کارپوریٹ فراڈ کا الزام غلط ہے۔

    درخواست گزاروں کے مطابق ایس ای سی پی نے بھی اس معاملے پر 20 جولاٸی 2020 کو طلبی کے نوٹس جاری کیے، جو غیر قانونی ہیں لہذا عدالت ایف آٸی اے انکواٸری ، جے آٸی ٹی اور ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔